Tag: 3 terrorists killed

  • لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 3 دہشت گرد ہلاک

    لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 3 دہشت گرد ہلاک

    لاہور: ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی کے کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور دیگر 2 فرار ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی گئی، اس دوران 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سے 3 دستی بم، ڈیٹونیٹر، 2 رائفلیں، گولیاں، بارودی مواد و دیگر سامان برآمد ہوا، فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

  • لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد زبیر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کے علاقے شاہ حسن خیل اور عبدالخیل کے قریب سی ٹی ڈی  اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشتگرد زبیر سمیت 3 ہلاک دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت مقامی کمانڈر محمد زبیر، فیصل عرف عمر  اور جواد نے نام سے ہوئی ہے، ہلاک دہشتگرد پولیس، فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کے کیسز میں مطلوب تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے خود کار ہتھیار اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی لی گئی، دوسری جانب ہلاک دہشتگردوں کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

    اسلام آباد : سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیر ستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر آپریشن کیا، آپریشن میں علیم خان گروپ کے تین دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملے، ٹارگٹ کلگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے، 2 سپاہی شہید

    ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 4 فروری کو بھی میر علی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا، جس میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن میں نائب صوبیدار امین اللہ اور سپاہی شیر زمین شہید جبکہ 4 جوان زخمی بھی ہوئے تھے۔

  • بلوچستان میں کارروائی: دو خودکش بمبار سمیت 3دہشت گرد ہلاک، ایک کرنل شہید

    بلوچستان میں کارروائی: دو خودکش بمبار سمیت 3دہشت گرد ہلاک، ایک کرنل شہید

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث دہشت گرد اور دو خود کش بمباروں کو ہلاک کردیا، دہشت گردوں سے مقابلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔

    اس سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں خفیہ اطلاع پر  خود کش بمباروں کی موجودگی پر چھاپہ مار کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی۔

    جوابی فائرنگ میں سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا، مذکورہ دہشت گرد ہزارہ برداری کے کئی لوگوں اور متعدد پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا، ہلاک دہشت گرد سلمان بادینی کالعدم لشکرجھنگوی بلوچستان کا سربراہ ہے

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دو خود کش بمبار بھی مارے گئے،ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    دہشت گردوں کی فائرنگ سے ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان بھی زخمی ہوئےہیں جن میں سے دو جوانوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان میں دہشت گردوں سے لڑائی کے دوران شہید ہونے والے کرنل سہیل کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہید کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی  دعا کی۔

    اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، ہمارے فوجیوں نے اپنے خون سے آزادی کی قیمت ادا کی، اس سے بڑی کوئی قربانی نہیں، ہم بطور قوم دشمن کےخلاف متحد ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کی فائرنگ، جوان شہید، 3 دہشت گرد مارے گئے

    مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کی فائرنگ، جوان شہید، 3 دہشت گرد مارے گئے

    راولپنڈی: دہشت گردوں کی مہمند ایجنسی میں پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستانی پوسٹ کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے جوان فرمان اللہ شہید ہوگئے، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان فرمان اللہ کی میت کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کرم ایجنسی، سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے تھے، ایف سی اہلکار پاک افغان بارڈر پر معمول کے گشت پر تھے، اہلکار بارڈر پر باڑ لگانے کے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی سرحد پار سے جنوبی وزیرستان کے علاقے منگروٹی میں فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ سے ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔