Tag: 3 wicket

  • ورلڈ ٹی ٹوینٹی: ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹ سے شکست دےدی

    ورلڈ ٹی ٹوینٹی: ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹ سے شکست دےدی

    ناگپور : ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹ سے شکست دےدی۔ نیوزی لینڈکےبعد ویسٹ انڈیز بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناگپور میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ کوتین وکٹ سے شکست دےکرسیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

    اسپین وکٹ پرٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ ویسٹ انڈیزکےحق میں گیا۔ جنوبی افریقی بلےبازوں نے اسپنرز کے سامنے ہیتھارڈال دئیے۔

    ڈی کوک کےسینتالیس رنزکی بدولت جنوبی افریقہ آٹھ وکٹ پرایک سو بائیس رنزبنانے میں کامیاب ہوئی۔ رسل، گیل اوربراؤ نےدو دووکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں مارلن سیموئلز اورجونسن چالزنے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ سیموئلزچوالیس رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے۔

    عمران طاہرنےدوگیندوں پردووکٹیں لےکرمیچ میں کم بیک کیا۔ لیکن کارلوس براتھ ویٹ نے آخری اوور میں چھکالگاکرجیت یقینی بنائی۔

    ویسٹ انڈیزنےدوگیندیں قبل اسکورپوراکیا۔ سیموئلزکومیچ کےبہترین کھلاڑی کاایوارڈ دیاگیا۔

     

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو3 وکٹوں سے ہرا دیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو3 وکٹوں سے ہرا دیا

    دبئی : سرفرازاحمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرنےجیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ پشاور زلمی کو پی ایس ایل میں پہلی شکست کاسامناکرناپڑا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا نے والے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمے کو3وکٹوں سے شکست دے دی۔

    سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا، بولرزنے کپتان کے فیصلے کی لاج رکھی اوران فارم اوپننگ جوڑی کو چوبیس رنزپرپویلین کی راہ دکھائی۔

    پشاورزلمی کے کپتان شاہدآفریدی کو عمرگل نے کھاتہ کھولے بغیر ہی روانہ کردیا۔ انسٹھ رنزپرپشاورکی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، اس وقت ڈیرن سیمی نے اڑتالیس رنزبناکر اسکورکو ایک سو پینتیس رنزتک پہنچایا۔

    پشاور زلمے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے136رنز کا ٹارگٹ دیا۔ ہدف کے تعاقب میں احمدشہزاد اورلیوک رائٹ نے پینتس رنزکامضبوط آغازفراہم کیا۔

    شان ٹیٹ نے احمدشہزاد اورآفریدی نے لیوک رائٹ کوآؤٹ کرکے میچ میں کم بیک کیا۔ کیون پیٹرسن نے پینتس رنزجوڑکر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا، لیکن پیٹرسن کے آؤٹ ہوتے ہی پشاورزلمی کو میچ میں برتری حاصل ہوگئی۔

    انورعلی نےسنسنی خیز چھکا لگا کرمیچ کا نتیجہ اپنی ٹیم کے حق میں کرلیا۔ آخری اوورمیں چھ گیندوں پرسات رنزدرکارتھے، چگمبوراکے چوکے نے پشاورزلمی کا کام تمام کیا۔ اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے میچ تین وکٹ سے جیت لیا۔