Tag: 3 Wickets

  • گال ٹیسٹ : پہلا دن ،سری لنکا کےتین وکٹوں پر 178 رنز

    گال ٹیسٹ : پہلا دن ،سری لنکا کےتین وکٹوں پر 178 رنز

    گال : پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، دن کے اختتام تک سری لنکا نے 3 وکٹ پر 178 رنز بنائے۔

    جبکہ سنگاکارا 50 ، کوشل سلوا 80 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں ، وہاب ریاض نے 2، محمد حفیظ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے پاکستان کیخلاف گال ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک تین وکٹ پر ایک سو اٹہتر رنز بنالئے ہیں۔

    گال ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا۔ پاکستان نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم پہلی کامیابی تیس رنز کے اسکور پر ملی جب کرونارتنےاکیس رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے۔

    دوسری وکٹ کی شراکت میں کوشل سلوا اور کمار سنگاکارا نے ایک سو بارہ رنز کا اضافہ کیا۔ سنگاکارا پچاس رنز بناکر پویلین لوٹ آئے۔انکی وکٹ وہاب ریاض نے حاصل کی۔

    ترھیمانے کو حفیظ نے آؤٹ کیا۔ دن کے اختتام تک سری لنکا نے تین وکٹ پر ایک سو اٹہتر رنز بنالئے ہیں۔ کوشل سلوا اسی رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

  • نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

    نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

    ہیملٹن :ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے کر گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ گروپ اے میں نیوزی لینڈ سب سے آگے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم بھی کیویز کی فتوحات کو بریک نہ لگاسکی۔ ہیملٹن میں میزبان ٹیم نے میدان مارلیا، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    حریف ٹیم نے محمود اللہ کی لگاتار دوسری سینچری کی بدولت اسکور بورڈ پر دو سو اٹھاسی رنز کا فائٹنگ ٹوٹل بنایا۔ محموداللہ نے ایک سو اٹھائیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    ہدف کے تعاقب میں ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے باوجود بنگلہ دیشی بولرز بلیک کیپس کو نہ روک پائے۔ مارٹن گپتل کی سینچری اور روز ٹیلر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ٹیم کو کامیابی دلادی۔

    نیوزی لینڈ نے ہدف انچاسویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، نیوزی لینڈ نے گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔

  • دوسرا ون ڈے:ساؤتھ افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

    دوسرا ون ڈے:ساؤتھ افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

    پرتھ: جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں میزبان آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

    پرتھ میں کھیلے گئےون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا بیالیسویں اوور میں ایک سو چون رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مچل مارش سرسٹھ رنز بناتے ہوئے ٹاپ اسکورر رہے۔

    پروٹیاز کیلئے مورنی مورکل نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ،ڈیل اسٹین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقی ٹیم کو مشکلات درپیش رہیں لیکن مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا گیا۔

    ڈی ویلیئرز نے اڑتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ سیریز کا تیسرا میچ انیس نومبر کوکنبیرا میں کھیلا جائیگا۔

  • تین ملکی ون ڈےسیریز: زمبابوے نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

    تین ملکی ون ڈےسیریز: زمبابوے نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

    ہرارے:زمبابوے نے تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں سابق ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے اپ شکست دیکر دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    میزبان اسپنرز کے سامنے آسٹریلیا کے بڑے بڑے بلے باز بھی کوئی کمال نہ دکھا سکے۔ آسٹریلیا نے انجرڈ مائیکل کلارک کی نصف کی بدولت مقررہ اوورز میں صرف دو سو نورنز بنائے۔

    زمبابوے نے کپتان ایلٹن چیگھمبورا کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف سات وکٹوں پر حاصل کرلیا۔نیتھن لائن کی چار وکٹیں بھی کینگروز کو اپ شکست سے نہیں بچاسکی۔

    زمبابوے نے آسٹریلیا کیخلاف اکتیس سال بعد کامیابی سمیٹی ہے۔ اس سے قبل زمبابوے نے یہ کارنامہ ایک سو تراسی کے عالمی کپ میں انجام دیا تھا۔