Tag: 3-year-old

  • ضرورت مند ماؤں کی مدد کرنے والی 3 سالہ بچی

    ضرورت مند ماؤں کی مدد کرنے والی 3 سالہ بچی

    احساس اور کسی کی مدد کا جذبہ رکھنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں، عموماً دیکھنے میں آتا ہے کہ کم عمر بچے اپنی معصومیت اور حساسیت کے باعث ہر کسی کی مدد کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک 3 سالہ بچی ضرورت مند ماؤں کی مدد کرنے کے لیے انوکھا کام کر رہی ہے۔

    ایوا لیوس نامی یہ بچی ایک ننھے سے اسٹال پر لیمونڈ بنا کر فروخت کرتی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ڈھیر سارے ڈائپرز خرید کر ان ماؤں کو دیتی ہے جو انہیں خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتیں۔

    ایوا اپنی دادی کی بتائی ہوئی ریسپی سے لیمونڈ بناتی ہے، وہ اپنی والدہ کے سیلون کے سامنے ایک چھوٹے سے، اپنے ہی قد جتنے اسٹال پر کھڑی ہوتی ہے۔ لوگ اس چھوٹی سی بچی کو لیمونڈ فروخت کرتے دیکھ کر رکتے ہیں اور اس سے یہ مشروب ضرور خریدتے ہیں۔

    پہلی بار جب ایوا نے اپنی آمدنی سے بہت سارے ڈائپرز خریدے تو انہیں ڈرہم ریسکیو مشن نامی ادارے میں پہنچا دیے جو منشیات کا شکار اور بے سہارا افراد خصوصا ماؤں کو پناہ دیتا ہے۔ اس ادارے میں بہت سارے بچے موجود ہیں۔

    ایوا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آمدن کو اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتی۔ اب جبکہ اس کی شہرت دور دور تک پھیل چکی ہے اور آس پاس کے شہروں سے بھی لوگ اس سے ملنے اور اس کا مشروب خریدنے آتے ہیں تو ایوا کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

    ایوا بہت جلد دوسر مقامات پر بھی ایسے اسٹالز لگانے کا سوچ رہی ہے جبکہ آمدنی میں اضافے کے ساتھ اپنے کار خیر کا دائرہ بڑھانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

  • پولینڈ: بہادری کی انوکھی مثال، کھڑکی سے گرتے کمسن کو چھ سالہ لڑکے نے بچالیا

    پولینڈ: بہادری کی انوکھی مثال، کھڑکی سے گرتے کمسن کو چھ سالہ لڑکے نے بچالیا

    وارسا : پولینڈ میں چھ سالہ بچے نے حیرت انگیز طور پر حاضر دماغی اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تین سالہ بھائی کی جان بچالی۔

    تفصیلات کے مطابق پولینڈ کے جنوبی علاقے چیزوائس میں 6 سالہ ماژکس اپنے دادا کے گھر میں اپنے تین سالہ بھائی کورڈئن کے ہمراہ کھیل رہا رہا تھا کہ اچانک اس کے تین سالہ بھائی نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بچے کے سرپرست شراب پی کر سو رہے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ کھڑکی کے پاس کھڑا مسکرا رہا ہے جس کی بعد میں ماژیک کے نام سے شناخت ہوئی اور کھڑکی سے زمین کا فاصلہ تقریباً15 فٹ سے 20 فٹ ہے اور بچہ سے چھلانگ لگا دیتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ماژیک اور دوسرا بچہ ایک ساتھ کھیل رہے تھے اور تین سالہ کورڈئن کھڑکی سے چھلانگ لگانے کےلیے تیار تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی اطلاع کے بعد کورڈئن کی والدہ کو تلاش کیا تو وہ اور دادا کثرت شراب نوشی کے باعث سو رہے ہیں اور بچے کی دیکھ بھال اس کی خالہ کررہی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولش حکام کی جانب سے ماژیک کو بچے کو ممکنہ زخموں سے بچانے کےلیے انعام دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 6 سالہ بچہ گھر کی کھڑکی سے چھلانگ لگانے والے اپنے تین سالہ بچے کو ممکنہ زخموں سے بچا کر ہیرو بن گیا، جسے حکومت کی جانب سے ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔