Tag: 3 Year Old Boy

  • سیڑھیوں سے گرنے کے بعد بچہ کوما میں چلا گیا، تشدد کی خوفناک واردات

    سیڑھیوں سے گرنے کے بعد بچہ کوما میں چلا گیا، تشدد کی خوفناک واردات

    مینسی : امریکہ میں ایک شخص نے تین سالہ بچے کو سیڑھیوں سے دھکا دے کر شدید زخمی کردیا، بچہ زندگی و موت کی کشمکش میں ہے، ملزم کی بچے کی ماں سے اس کے کھانے پر بحث ہوئی تھی۔

    امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے مینسی میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے،24سالہ ملزم انتونیو آسٹن رویرا مانپشپ پر الزام ہے کہ اس نے غصے میں آکر اپنی دوست کے تین سالہ بیٹے کو سیڑھیوں سے دھکا دے دیا جس کے باعث اسے سر شدید چوٹ لگی اور وہ بے ہوش ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کی اپنی دوست سے اس بات پر بحث ہورہی تھی کہ بچے کے کھانے کیلئے کوبن سی غذا بہتر ہے؟ جس پر تلخ کلامی کے بعد غصے میں آکر ملزم نے بچے کو مارا اور پھر سیڑھیوں سے دھکا دے کر نیچے پھینک دیا۔

    پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے زخمی ہونے کے بعد میں نے طبی مداد کیلئے ایئر ایمبولینس کو کال کی جس کے بعد بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹری معائنہ میں انکشاف ہوا کہ بچے کے چہرے ، رانوں اور کولہوں پر بھی گہرے زخم آئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کہا تھا کہ یہ بچہ کھیلتے ہوئے سیڑھیوں سے گرا اس وقت میں اوپر والی منزل کے بیڈ روم میں تھا، ملزم پر الزام ثابت ہونے اور اعتراف جرم کے بعد اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

     

  • شقی القلب والدین نے معصوم بچے کو بھوکا رکھ کر مار دیا

    شقی القلب والدین نے معصوم بچے کو بھوکا رکھ کر مار دیا

    امریکی ریاست الباما میں اپنے 3 سالہ بچے کو فاقوں سے ہلاک کرنے والے والدین پر مقدمے کی کارروائی جلد شروع کردی جائے گی اور انہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    الباما کے علاقے ہنٹسول میں پیش آنے والے اس دلدوز واقعے کے ذمہ دار والدین کو گرفتار کرلیا گیا ہے، والدین نے اپنے 3 سالہ بیٹے کو بھوکا رکھ کر اسے موت کے منہ میں پہنچا دیا۔

    شعوری طور پر کی جانے والی اس بدترین غفلت کے بعد اب فریڈرک انتھونی اور اہلیہ ایشلے الزبتھ کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    3 سالہ بچے کی موت چند ماہ قبل ہوئی تھی، بچے کے بے ہوش پائے جانے پر گھر والوں نے ایمرجنسی سروس طلب کی تھی جنہوں نے آ کر بچے کی موت کی تصدیق کردی۔

    بچے کا وزن صرف 13 پونڈز تھا جبکہ اس کا گھر میں موجود 4 سالہ بھائی بھی صرف 15 پونڈز کا تھا۔ پوسٹ مارٹم سے علم ہوا کہ بچہ بھوک سے جاں بحق ہوا۔

    والدین پر چائلڈ ابیوز کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جلد مقدمے کی کارروائی شروع ہوجائے گی۔