Tag: 3 Year old son

  • کراچی : سفاک باپ کا اپنے 3 سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد،  انگوٹھے کا ناخن کھینچ کر نکال دیا

    کراچی : سفاک باپ کا اپنے 3 سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد، انگوٹھے کا ناخن کھینچ کر نکال دیا

    کراچی : سفاک باپ نے اپنے 3 سالہ بچے  کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے پڑوسیوں کی نشاندہی پر باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں سفاک باپ نے معصوم بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے ہی تین سالہ بچے ارحم کے انگوٹھے کا ناخن کھینچ کر نکال دیا۔

    بدترین تشدد پر پڑوسیوں نے 15 مددگار پولیس کو فون کیا اور مدد طلب کرنے والے کی نشاندہی پر باپ کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کردیا تاہم والدہ نے مقدمے سے انکار کردیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، حکام نے بتایا کہ ون فائیو کی اطلاع پر گھر پہنچے تو اندر سے کنڈی لگی ہوئی تھی، ملزم اوراہلیہ نے دروازہ نہ کھولا تو دروازہ توڑنا پڑا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی اہلیہ کے مطابق ملزم کا دماغی توازن ٹھیک نہیں اور بیوی نےاپنے مدعیت میں مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا۔

    حکام نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مقدمہ درج نہ ہوا تو ملزم کو مقررہ وقت کے بعد رہا کرنا پڑے گا۔

    تین سالہ بچے پر تشدد کرنے والے ملزم فیصل نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھ سے غلطی ہوگئی میں نے بچے پر تشدد کیا، بچے کی پٹی میں نے خود کی اور اس کی دیکھ بھال خود کررہا ہوں، پہلے سے کافی بہتر ہے صرف سائیڈ سے گوشت پھٹا، میں بچوں کو مارتا نہیں صرف ڈراتا ہوں۔

  • سیالکوٹ : باپ کا 3سالہ بیٹے پر بہیمانہ تشدد

    سیالکوٹ : باپ کا 3سالہ بیٹے پر بہیمانہ تشدد

    سیالکوٹ: باپ نے سنگدلی کی انتہاکردی، اپنے ہی تین سالہ بیٹے کو بہیمانہ تشدد کرکے بری طرح زخمی کردیا، بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے گلشن اقبال میں سنگدل باپ نے اپنے تین سالہ بیٹے علی حمزہ کو صرف اس لئے بہیمانہ تشدد کرکے شدید زخمی کردیا کہ وہ بات نہیں مانتا تھا، معصوم بچے پر تشدد کی انتہا دیکھ کر اہل علاقہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو شکایت کر دی۔

    اہل محلہ کے مطابق بچے کا باپ تجمل شاہ نشہ کرتا ہے ۔

    ہیلپ لائن پر کال موصول ہونے پر بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے زخمی حالت میں اپنی تحویل میں لے لیا، چائلد پروٹیکشن بیورو نے شقی القلب باپ کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی ہے۔

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو افسر نے بتایا کہ بچے کے جسم پر بدترین تشدد کے نشانات موجودہیں، میڈیکل کروانے کے بعد کورٹ سے لیگل کسٹڈی لی جائے گی۔ والد کو چائلد پروٹیکشن نے حراست میں لے لیا ہے، جسے قانونی کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔