Tag: 3

  • لاس اینجلس : اُڑتا ہوا شخص اچانک جہاز کے پاس آگیا، پھر کیا ہوا ؟

    لاس اینجلس : اُڑتا ہوا شخص اچانک جہاز کے پاس آگیا، پھر کیا ہوا ؟

    لاس اینجلس : طیاروں کے پائلٹوں کو دوران پرواز پرندوں اور ڈرونز کو دیکھنے کا اکثر تجربہ رہتا ہے لیکن گزشتہ روز اپنے سامنے ایک شخص کو جیٹ پیک پر اڑتے ہوئے دیکھ کر پائلٹ نے فوراً کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی۔

    لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک شخص کو تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے دیکھ کر پائلٹ بھی گھبرا گیا کیونکہ یہ شخص طیارے سے صرف300گز کے فاصلے پرتھا جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔

    فلاڈیلفیا سے امریکی ائیرلائن کی پرواز1997 کے پائلٹ نے ہوائی ٹریفک کنٹرول کو بتایا کہ ایک شخص جیٹ پیک پر اڑ رہا ہے۔
    جس پر کنٹرول ٹاور نے دریافت کیا کہ وہ شخص آپ کے بائیں طرف ہے یا دائیں طرف؟

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  پائلٹ نے بتایا کہ وہ شخص جہاز کے بائیں طرف 300 گز کے فاصلہ پر موجود ہے، کنٹرول ٹاور کو ایک اور پائلٹ نے بتایا کہ اس نے اس شخص کو وہاں سے گزرتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔

    اس حوالے سے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کو سونپ دی گئی ہیں جس کے بعد اس معاملے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

    علاوہ ازیں امریکی ایئر لائنز نے پائلٹ کی شناخت کرنے سے انکار کردیا ہے، واقعے کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے حکام کا کہنا ہے کہ ایف جیٹ بلو کے اہلکار اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

  • پنجاب میں کورونا جیسی علامات والی وبا بے قابو ،10 روز میں 20ہزار سےزائد کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کورونا جیسی علامات والی وبا بے قابو ،10 روز میں 20ہزار سےزائد کیسز رپورٹ

    لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے بعد ٹائیفائیڈ بخار کی وبا بے قابو ہوگئی اور 10 روزمیں پنجاب بھر میں ٹائیفائیڈ کے 20ہزار سےزائد کیسز رپورٹ ہوئے، پروفیسرڈاکٹرجاوید اکرم نے کہا کورونا اورٹائیفائیڈ سےاموات کی شرح 70فیصد سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا سےزیادہ ٹائیفائیڈ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، کورونا اور ٹائیفائیڈ کی ملتی جلتی علامات سےڈاکٹرزتذبذب کاشکار ہیں جبکہ علامات ایک جیسی ہونے کے باعث مریضوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے تدریسی اور نجی اسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کے سینکڑوں مریض رپورٹ ہوئے، 10 روزمیں پنجاب بھر میں ٹائیفائیڈ کے 20ہزار سےزائد مریض سامنے آئے۔

    اسپتال ذرائع کےمطابق لاہورکے 5 بڑے ہسپتالوں میں 8 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے، زیادہ کیسز سروسز، جناح، میو،جنرل اور چلڈرن ہسپتال میں رپورٹ ہوئے۔

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وی سی پروفیسرڈاکٹرجاوید اکرم نے کہا کورونا اورٹائیفائیڈ سےاموات کی شرح 70فیصد سے زائد ہے، ٹائیفائیڈ سے 40 فیصد اموات ہو رہی ہیں۔

    رکن ایڈوائزری کورونا گروپ ڈاکٹر صومیہ کا کہنا تھا کہ اموات کی بڑی وجہ ٹائیفائیڈ بخار بھی ہے، رکن ڈاکٹرجاوید حیات نے کہا گندہ پانی، مضرصحت خوراک، ٹائیفائیڈ کی بڑی وجہ ہیں، بخار،کھانسی،جسم درد،پیٹ کی خرابی ٹائیفائیڈ اورکورونا کی علامات ہیں۔

    پروفیسرڈاکٹر جاوید حیات کا کہنا تھا کہ کورونا میں بخار ہلکا رہتا ہے جبکہ ٹائیفائیڈ میں بخار 103 اور 104 تک ہوتا ہے۔

  • ظالم ماں تین سالہ بچی کو کار میں چھوڑگئی، بچی گرمی کی شدت سے ہلاک

    ظالم ماں تین سالہ بچی کو کار میں چھوڑگئی، بچی گرمی کی شدت سے ہلاک

    واشنگٹن : امریکا کی خاتون پولیس اہلکار نے اپنے باس سے ملاقات کےلیے تین سالہ بیٹی کو گاڑی میں ہی چھوڑ دیا ، کمسن بچی  گرمی کی شدت کے باعث ہلاک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مسی سپی کے شہر بیلُکس میں تعینات خاتون پولیس اہلکار چیزی ہوپ بارکر کی تین سالہ بیٹی چیزنی ہائیر اس وقت گاڑی میں مردہ پائی گئی جب وہ اپنے باس کے ساتھ چار گھنٹے طویل ملاقات میں مصروف تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس افسر کی وردی زیب تن کیے ظالم ماں کو بیٹی کو تنہا چار گھنٹے کے لیے گاڑی میں چھوڑنے کے جرم میںعدالت  کی جانب سے کم از کم 20 برس قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون پولیس اہلکار نے اپنی بیٹی کو پیٹرول کار میں ہی چھوڑ دیا تھا تاکہ اپنے باس کے ساتھ طویل ملاقات کرسکے، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے اپنے باس کے ساتھ جنسی تعلقات ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 29 سالہ چیزی بارکر نے گزشتہ روز عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نے اپنے بیٹی کو چار گھنٹوں کےلیے گاڑی میں تنہا بند کردیا تھا۔

    عدالت کا کہنا ہےکہ ظالم ماں جن گاڑی میں پہنچی تو کمسن بچی بدحال پڑی ہوئی تھی اور اس کے جسم میں کوئی حرکت نہیں تھی جبکہ اس کے جسم کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت اگلےماہ بارکر کو سزا سنائے گی، قانون کے مطابق اس جرم میں بیس سال کی سزا ممکن ہے۔

  • ایران پاکستان کو تین ہزار میگاواٹ تک بجلی فراہم کرنے کیلئے تیار

    ایران پاکستان کو تین ہزار میگاواٹ تک بجلی فراہم کرنے کیلئے تیار

    اسلام آباد : پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہونردوست نے کہا کہ اگر پاکستان معاہدہ کرے تو ایران پاکستان کو ایک ہزار سے تین ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہونردوست نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کے توانائی بحران پر قابو پا سکتا ہے اور سستی بجلی فراہم کر کے پاکستان کی معیشت کیلئے متعدد فوائد پیدا کر سکتا ہے۔

    ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران نے گیس پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک لانے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کئے ہیں لیکن پاکستان کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی حوصلہ افزاء پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی، باہمی تجارت 2017ء میں 1.2ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے تاہم ابھی بھی یہ دونوں ممالک کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔

    انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اگر پاکستان معاہدہ کرے تو ایران پاکستان کو ایک ہزار سے تین ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کیلئے تیار ہے اور ان کا سفارتخانہ پاکستان کے نجی شعبے کو ایران میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔

    دوسری جانب اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترجیحی تجارت کے معاہدے کے باوجود ایران نے پاکستان کی بعض برآمداتی مصنوعات پر 90فیصد سے 200فیصد تک ٹیرف عائد کیا ہوا ہے ، جو ایران کے ساتھ تجارت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

    شیخ عامر وحید کا کہنا تھا کہ اگر ان رکاوٹوں کو دور کر دیا جائے تو پاکستان اور ایران کی باہمی تجارت آئندہ چند سالوں میں 5ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔