Tag: 30 زخمی

  • شیخوپورہ میں بس الٹنے سے7 مسافرجاں بحق ‘ 30 زخمی

    شیخوپورہ میں بس الٹنے سے7 مسافرجاں بحق ‘ 30 زخمی

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں تیزرفتاری کے باعث بس الٹنے سے 7 مسافر جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں بس الٹنے سے 7 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد کے لے لیے منتقل کردیا گیا۔

    وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    پنجاب میں دوہولناک ٹریفک حادثات‘ 10افرادجاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 21 مئی کو صوبہ پنجاب کے شہرلاہور اور سرگودھا میں دو خوفناک ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔

    گوجرخان میں مسافر بس کو حادثہ‘ 9 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 5 مارچ کو صوبہ پنجاب کی تحصیل گوجرخان میں مسافر بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مسافر بس ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 2 فلسطینی شہید‘ 30 زخمی

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 2 فلسطینی شہید‘ 30 زخمی

    غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں فلسطینی عوام امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی۔

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے احتجاج کرنے والے 2 مظاہرین شہید جبکہ 30 افراد زخمی ہو گئے۔

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دونوں افراد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر اسرائیلی جارحیت اور ٹرمپ کےخلاف زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 80 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اسرائیلی فورسزکی فائرنگ‘ 4 فلسطینی شہید‘ 160زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےامریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرین پراسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق جبکہ 160 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔