Tag: 30 days

  • جبرالٹر کی عدالت نے ایرانی آئل ٹینکر کو مزید 30 روز تک ساحل چھوڑنے سے روک دیا

    جبرالٹر کی عدالت نے ایرانی آئل ٹینکر کو مزید 30 روز تک ساحل چھوڑنے سے روک دیا

    لندن: جبرالٹر کی سپریم کورٹ نے روکے گئے ایرانی آئل ٹینکر کو مزید 30 دن تک ساحل چھوڑنے سے روک دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گریس ون نامی آئل ٹینکر اکیس ملین بیرل تیل لے کر جا رہا تھا کہ اسے برطانوی بحریہ نے روک لیا، یہ چار جولائی سے جبرالٹر کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے، اس کے عملے کے چاروں افراد کو پولیس نے بغیر کوئی فرد جرم عائد کیے رہا کر دیا تھا۔

    جبرالٹر کے چیف منسٹر نے کہا ہے کہ اس معاملے میں ایرانی حکام کے ساتھ رابطہ استوار ہے اور ضروری قانونی پیچیدگیوں کو حل کرنے کے بعد ٹینکر کو آزاد کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانوی بحریہ نے شام جانے والے ایرانی آئل ٹینکر کوبرطانوی کالونی جبرالٹر کے علاقے میں قبضے میں لیا تھا۔

    مزید پڑھیں: برطانوی آئل ٹینکر پر ایرانی قبضے کی کوشش ناکام

    واضح رہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور آرمی چیف محمد باقری نے آئل ٹینکر کو رہا نہ کرنے کی صورت میں برطانوی ٹینکر کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی ٹینکر کے قبضے کا جواب دینے کے لیے ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر کو پکڑنے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ یورپی یونین نے شام کو تیل کی سپلائی پر پابندی عائد کررکھی ہے جس پر ایرانی ٹینکر جبرالٹر سے شام خام تیل لے جاتے ہوئے گزشتہ ہفتے پکڑا گیا تھا۔

  • بینظیرقتل کیس میں بری ہونیوالے پانچ ملزمان کو ایک ماہ نظربند رکھنے کا فیصلہ

    بینظیرقتل کیس میں بری ہونیوالے پانچ ملزمان کو ایک ماہ نظربند رکھنے کا فیصلہ

    راولپنڈی : بینظیر قتل کیس میں بری ہونیوالے پانچ ملزمان کو ایک ماہ نظر بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بینظیر قتل کیس میں بری ہونیوالے پانچ ملزمان کو ایک ماہ نظر بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کے بعس ملزمان کی نظر بندی کے احکامات جیل انتظامیہ کو مل گئے ہیں۔

    وزارت داخلہ کے احکامات کے مطابق پانچ ملزمان کو اڈیالہ جیل میں ہی رکھاجائے گا، ملزمان میں رفاقت، اعتزاز شاہ،شیر زمان،حسنین گل اور عبدالرشید شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

    فیصلے میں عدالت نے کیس کے دیگر 5 ملزمان رفاقت حسنین، حسنین گل، اعتزاز شاہ، شیر زمان اور رشید ترابی کو بری کرنے کا حکم دیا جبکہ 2 پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کو 2 مختلف مقدمات میں 17، 17 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔


    مزید پڑھیں : بے نظیر بھٹو قتل کیس: پرویز مشرف اشتہاری قرار، تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم


    یاد رہے کہ گذشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ رفاقت حسنین، حسنین گل، اعتزاز شاہ، شیر زمان اور رشید ترابی جیل میں تھے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف، پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد ضمانت پر رہا تھے۔

    واضح رہے کہ 27 دسمبر 2007 میں بے نظیر بھٹو لیاقت باغ میں عوامی جلسے سے خطاب کرنے کے بعد جب اسلام آباد جانے کے لیے لیاقت باغ کے مرکزی دروازے پر پارٹی کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی گاڑی کی چھت سے باہر نکلیں تو اس دوران ایک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔

    مقدمے میں بے نظیر بھٹو کو مناسب سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کے باعث اس وقت کے صدر پرویز مشرف کو بھی شامل تفتیش کیا گیا تھا تاہم وہ عدالت سے غیر حاضر رہے جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں مفرور قرار دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ کیلئے مؤخر،جیل حکام کو احکامات موصول

    صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ کیلئے مؤخر،جیل حکام کو احکامات موصول

    مچھ : بلوچستان کی مچھ جیل میں قید قتل کے مجرم صولت مرزا کی سزائے موت پر عملدرآمد ایک ماہ تک کیلئے موخرکئے جانے کے صدارتی احکامات جیل انتظامیہ کو موصول ہوگئے۔

    مچھ جیل حکام کے مطابق تہرے قتل کے مجرم صولت مرزا کو یکم اپریل کی صبح پھانسی دی جانی تھی جو ایک ماہ کے لئے مؤخر کردی گئی ہے۔

    مچھ جیل حکام کو صدارتی احکامات پیر کی سہ پہر موصول ہوئے جس پر صدارتی احکامات کے تحت پھانسی پرعملدرآمد ایک ماہ کے لئے روک دیا گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ صولت مرزا کی پھانسی دوسری بار موخر کی گئی ہے، جیل ذرائع کے مطابق نئے احکامات موصول ہونے سے قبل  پھانسی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔

    صولت مرزا سے آخری ملاقات کے لئے کسی نے بھی درخواست نہیں دی ہے، جیل کے احاطے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جیل کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔