Tag: 30 injured

  • پیرو: مسافر بس کھائی میں جاگری، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    پیرو: مسافر بس کھائی میں جاگری، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    لیما: امریکا کے جنوب میں واقع ملک پیرو میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما میں مسافر بس اچانک کھائی میں جاگری جس کے باعث آٹھ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ لیما کے بالائی پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گری۔

    حادثے میں آٹھ مسافر موقع پر ہلاک جبکہ درجن سے زائد شدید زخمی ہیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کیں، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

    نیپال میں اسکول بس کھائی میں جا گری، 23 طلبا اور اساتذہ ہلاک

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور نیند میں تھا جس کے باعث بس بےقابو ہوئی، بس میں تقریباً 55 مسافر سوار تھے جو ’انڈیان‘ شہر سے مقررہ مقام کی طرف رواں دواں تھے۔

    پیرو میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے، خصوصی طور پر لیما کے پہاڑی علاقوں میں چلی گاڑیاں اکثر حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے نیپال میں فیلڈ ٹرپ سے واپس آنے والی اسکول بس کھائی میں جاگری تھی، حادثے میں طلبا اور اساتذہ سمیت 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    ہلاک ہونے والے زیادہ تر طلبا کی عمریں 16 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔

  • امریکا، چھت گرنے سے ڈانس پارٹی میں شریک 30 افراد زخمی

    امریکا، چھت گرنے سے ڈانس پارٹی میں شریک 30 افراد زخمی

    واشگنٹن: امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں چھت گرنے سے ڈانس پارٹی میں شریک 30 افراد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں چھت گرنے سے ڈانس پارٹی میں شریک 30 افراد زخمی ہوگئے، ملبہ گرنے اور بھگدڑ مچنے سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب عمارت میں موجود سلیمسن یونیورسٹی کے طلباء این سی اسٹیٹ کے خلاف رگبی میچ میں کامیابی کے بعد جشن منا رہے تھے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ اتوار کی صبح پیش آیا جب عمارت میں تقریب جاری تھی، عمارت کی پہلی منزل کی چھت  سے طلباء نیچے آگرے، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    طلباء کے دوست جیلن گرین کا کہنا ہے کہ جب حادثہ پیش آیا تو میں ایک طرف کھڑا تھا اور میں نے دیکھا کہ میرے تمام دوست ملبے کے نیچے دبے ہوئے تھے۔

    عینی شاہدین کے مطابق چھت گرنے سے قبل وہاں موجود لوگ مشہور گانے پر رقص کررہے تھے جبکہ معمولی زخمی افراد نے اپنے دوستوں کو ملبے کے ڈھیر سے باہر نکالا۔

    سلیم سن پولیس چیف نے حادثے میں 30 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    مذکورہ کلب ہاؤس کے پراپرٹی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ عمارت 2004 میں تعمیر ہوئی تھی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ عمارت کے اندر کتنے افراد کے رہنے کی گنجائش تھی یا جب حادثہ پیش آیا تو وہاں زیادہ تعداد میں لوگ موجود تھے۔

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 30 سے زائد فلسطینی شدید زخمی

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 30 سے زائد فلسطینی شدید زخمی

    یروشلم: غزہ میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد معصوم فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز ہونے والے ہفتہ وار مظاہرے میں مردوں کے ساتھ ساتھ بچے اور خواتین بھی شامل تھے جبکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعدد شہری زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے واقعے سے متعلق ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے پہلے فوج پر پتھراؤ کیا گیا بعد ازاں اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں لوگ زخمی ہوئے۔

    غزہ : اسرائیلی فورسزکی فائرنگ‘ 4 فلسطینی شہید‘ 955 زخمی

    خیال رہے کہ فلسطینوں کی جانب سے ہفتہ وار مظاہرے کا سلسلہ چھٹے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے، جبکہ اس دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں پچاس فلسطینی ہلاک اور ایک سو ستر سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ رفتہ رفتہ ان مظاہروں کی شدت میں مزید اضافہ ہورہا ہے، غزہ پٹی میں دو تہائی سے زائد فلسطینی مہاجر ہیں، جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واپس لوٹنے کے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں گذشتہ ہفتے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

    غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 شہری شہید‘ 1500 زخمی

    واضح رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی قبضے اور مقامی افراد کو بے دخل کرنے کے 70 سال پورے ہونے کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور 15 مئی کو وسیع پیمانے پرسرحدی باڑ کےساتھ احتجاج کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔