Tag: 30 november

  • عمران خان نے 16 دسمبر کو پورا ملک بند کرنے کا اعلان کردیا

    عمران خان نے 16 دسمبر کو پورا ملک بند کرنے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف سب سے بڑے چور ہیں تو وہ کیون سخت زبان استعمال نہ کریں، انہوں نے 16 دسمبر کو پورا ملک بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمن کو خیبر پختونخواہ بند کرنے کا ٹارگٹ دیا کہ ٹائیگرز یہاں نہ آپائیں لیکن اب حکومت دیکھے گی تحریک ِانصاف کس طرح ملک بند کرے گی۔

    عمران خان وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ

    انہوں نے دھرنے کے ایک سو نو دن مکمل ہونے پر شرکاء کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آج پاکستان جاگ رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف چار حلقوں کے لئے پارلیمنٹ میں گیا سپریم کورٹ میں مقدمہ کیا الغرض سارے قانونی
    راستےاختیار کئے۔

    انہوں نے کہاکہ یہیں ڈی چوک پر عوام پر ظلم کیا گیا آنسو گیس کی بارش کی گئی دونوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ سینکڑوں
    زخمی ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ اس قدر ضلم کے باوجود ہمارے ہی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہمارے رہنماؤں پر ایف آئی آر کٹی۔

    عمران خان نے کہا کہ کوئی دس روپے چوری کرتا ہے تو اسے چور کہا جاتا ہے جنہوں نے ملک کے اربوں روپے چرالئے
    انہیں کیا کہا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت اور پستی کی انتہا ہے عوام بھوک سے مررہی ہے ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاسکتے،
    عورتیں سحت کی بنیادی سہولیات نہ ہونے کےسبب مرجاتیں ہیں اور اسکے باوجود مجھے کہا جاتا ہے کہ میں تمیز سے بات
    نہیں کرتا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں سب سے کم پیسہ انسانوں پر خرچ کیا جاتا ہے۔

    نواز شریف اور آصف زرداری سب سے بڑے چورہیں ڈالر کی قیمت15 روپے سے 103 پر لے آئے ان کے اپنے پیسے
    تو باہر ہیں لیکن عوام کے پیسے کی قدر گرادی تو وہ کیوں سخت زبان استعمال نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے مل کر دھاندلی کی ملک کے ہر خطے کی ہرجماعت دھاندلی کے الزامات
    لگا رہی ہے۔

    انہوں کہا کہ حکومت مجھے شہرت دینے کے لئے عوام کے تین کروڑ روپے روزانہ میڈیا پرخرچ کر رہی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ستر لاکھ بیلٹ پیپر زیادہ چھپوائے گئے، سعد رفیق کے حلقے میں ایک لاکھ سے زائد بیلٹ پیپر زائد بھجوائے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے دھاندلی کے تمام انتطامات کئے اور پھر دھاندلی کی اس کے بعد تحقیقات کا دروازہ بھی بند کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر سرکیں بنانے سے قوم کا بھلاہوتا ہے تو ملک ریاض بحریہ کو ملک کا وزیرِ اعظم بنا دینا چاہئے۔

    انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس دو راستے ہیں ایک یہ کہ ہم گھر چلے جائیں لیکن اس کا نقصان یہ ہے کہ یہی لوگ اور انکی اولادیں باریاں لیتے رہیں گے جس کے باعث قابل لوگ پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے یعنی ووٹ کی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں انصاف کے لئے آئے تھے اسی کے لئے حکومت سے مذاکرات کئے لیکن نواز شریف نے استعفیٰ نہیں دیا اب حکومت سن لے کہ جمعرات کو میں لاہور جارہا ہوں شہر بند کردوں گا 8 دمبر کو فیصل آباد اور 12 کو کراچی بند کردیا جائے گا جبکہ 16 دسمبر کو پورا ملک بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے مستقبل کی جنگ ہے اور پوری قوم اس جنگ میں ہمارے ساتھ ہے۔

    جلسے کے دوران عوام کا جو ش و خروش دیدنی تھا عوام ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگاتے رہے۔


    Plan-C Khan gives a shut down call for December 16 by arynews

  • تقریروں کا وقت ختم فیصلے کی گھڑی آگئی، شاہ محمود قریشی

    تقریروں کا وقت ختم فیصلے کی گھڑی آگئی، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے صدر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج فیصلے کی گھڑی ہے فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ گھر جائیں یا نیا پاکستان بنائیں۔

    شاہ محمود قریشی وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے اوران کا کہنا تھا کہ تقریروں کا وقت ختم اور فیصلے کا وقت آپہنچا ہے۔

    انہوں نے شرکاء سے کہا کہ آج فیصلہ ہم نے نہیں عوام نے کرنا ہے کہ گھر چلے جائیں یا یہیں رہیں؟۔

    انہوں نے کہا کہ قوم اگلے معرکے کے لئے تیار ہے لیکن نواز شریف کرسی چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

    انہوں نے سابق صداری زرداری کو’مکاری‘کہتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی حمایت کی بنا پر نواز شریف ابھی تک اقتدار میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے فتح عمران خان کے نصیب میں لکھ دی ہے اوریہ تحریک تمام بتوں کو گرا کر اپنی منزل پر پہنچے گی۔

    قریشی نے کہا کہ اب یہ حکومت عوام کے سمندر کے سامنے نہیں ٹک سکے گی۔

    انہوں نے عوام کے ساتھ مل کر عمران خان کی قیادت می ںیا پاکستان بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


    Shah Mehmood Qureshi addressed in Islamabad by arynews

  • سانپ اورنواز شریف میں کوئی فرق نہیں، شیخ رشید

    سانپ اورنواز شریف میں کوئی فرق نہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آزادی مارچ دھرنے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سانپ کی چال اور نواز شریف کی سیاست میں کوئی فرق نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کا سمندر عمران خان کی حمایت میں امڈ آیا ہے انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب سابق آرمی چیف، وزیر اعظم اور چیف جسٹس پر مقدمہ چل سکتا ہے تو موجودہ وزیر اعظم پر کیوں نہیں چل سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کا سمندر عمران خان کی حمایت کے لئے آیاہے حکمرانوں کو تبدیلی کا منظر دیکھ لینا چاہئے۔


    Rasheed Refers Nawaz As Snake by arynews

  • آزادی مارچ کےزخمیوں اورشہیدوں کا حساب لیا جائے گا، عمران خان

    آزادی مارچ کےزخمیوں اورشہیدوں کا حساب لیا جائے گا، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک ِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزادی مارچ کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن زیادہ دور نہیں ہے کہ جب 31 اگست کے زخمیوں اور شہیدوں کا حساب لیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے سامنے دو نوجوانوں کی لاشیں اٹھائیں گئیں، سینکڑوں لوگ گیس کی شدت سے پھیپھڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ مخالف سمجھتے تھے کہ یہاں موجود لوگ نازک ہیں لیکن آج دھرنے کو ایک سو آٹھ دن ہوگئے اور آج جشن منانے کا دن ہے۔

    انہوں نے قوم کو وہ وقت یاد دلایا کہ جب لوگ باہرسے لوگ پڑھنے کے لئے پاکستان آیا کرتے تھے اور خطے کے دیگر ممالک پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو اسٹدی کیا کرتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور اس کے بعد حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا مشکل ہوجائے گا۔

  • پی ٹی آئی کا جلسہ: گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع

    پی ٹی آئی کا جلسہ: گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع

    اسلام آباد: تیس نو مبر کو پی ٹی آئی جلسے کیلئے میں عوام کی شرکت کو روکنے کیلئے حکومت کا بھر پور ریاستی طا قت کا استعمال جا ری ہے

    تیس نومبر کو پی ٹی آئی جلسے جہاں پی ٹی آئی کا رکنا ن تاریخی جلسہ کر نے کیلئے پر عزم ہیں وہیں حکومت ریاستی طاقت سے جلسہ نا کام بنانے کیلئے کمربستہ دکھا ئی دیتی ہے۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں موٹرسائیکل سواروں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ عروج پر ہے تین ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند، سو سے زائد موٹر سائیکل سوار بھی لاک اپ کردیئے گئے۔

    راولپنڈی سےپی ٹی آئی رکن اسمبلی راجہ راشد حفیظ کی گرفتاری کے لیے چھاپے ما رے جا رہے ہیں، پنجاب کے دیگر شہروں سے پولیس گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں ن لیگ کے رکن اسمبلی طارق فضل چو ہدری کے حلقے میں مساجد سے اعلا نات کئے جا رہے ہیں کہ کل دہشت گردی کا خطرہ ہے لو گ جلسے میں شرکت نہ کریں۔

    عمران خا ن کاحکومتی اقدامات کے با رے میں کہنا ہے عوام اپنے حقوق کیلئے گھروں سے نکلیں، کس قانون کے تحت کارکنوں کوگرفتارکیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب لاہور اوراس سے ملحقہ شہروں میں پٹرول پمپ بند کردئے گئے ہیں اور پی ٹی آئی کی بکنگ والی گاڑیوں کو بھی بند کی جارہا ہے جبکہ لاہور کےجنرل بس اسٹینڈ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

  • پی اے ٹی،اتحادیوں کا تحریکِ انصاف کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پی اے ٹی،اتحادیوں کا تحریکِ انصاف کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک اوراس کی اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں، نواز شریف جعلی انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔

    لاہور میں پاکستان عوامی تحریک اور اس کی اتحادی جماعتوں، مسلم لیگ قاف، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے کل اسلام آباد جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ تحریک انصاف کے موقف سے مکمل اتفاق ہے، مکمل مشاورت نہ ہونے کے باعث اسلام آباد جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔ مشاورت مکمل نہ ہونے کی ایک وجہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی علالت اور علامہ راجہ ناصر عباس کا غیر ملکی دورہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف باطل الیکشن کے ذریعے وزیر اعظم بنے، انہیں تسلیم نہیں کرتے، پرویز رشید کی زبان اُن کے کنٹرول میں نہیں، وہ بتائیں کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں تو کس کا ہے، نوازشریف اس بیان کا نوٹس لینا چاہیئے۔

  • پنجاب میں اے آروائی نیوز کی نشریات بند کردی گئیں

    پنجاب میں اے آروائی نیوز کی نشریات بند کردی گئیں

    لاہور: حکومت کی جانب سے تحریکِ انصاف کے جلسےکی کوریج روکنے کیلئے آروائی نیوز کی نشریات بندکرنےکیلئےکیبل آپریٹرز پردباؤ ڈالا جارہا ہے۔

    اے آروائی نیوزکےخلاف پیمرا اورپولیس گردی شروع کردی گئی ہےجس کے بعد لاہور سمیت کئی شہروں میں اے آروائی نیوزکی شریات بند ہونا شروع ہوگئیں ہیں ۔

    کیبل آپریٹرز ذرائع کے مطابق ان پر دباوؑ ڈالا جا رہا ہے کہ اےآر وائی نیوز کی نشریات بند کر دی جائیں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کئے جانے کے بعد اے آ ر وائی کے دفاتر میں ٹیلیفون کالزکا تناتا بندھ گیا۔

  • عمران خان کا خصوصی انٹرویو: تیس نومبر کے بعد کیا ہوگا؟

    عمران خان کا خصوصی انٹرویو: تیس نومبر کے بعد کیا ہوگا؟

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ  حکمرا ن ڈرے ہوئے ہیں تیس نومبر کے بعد حکومت کا کم کرنا مشکل ہوجائے گا۔ یہ بات انہوں نے کنٹینر میں اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اے آروائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا خصوصی انٹرویو کیا۔

    اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت گبھرا گئی ہے جب ہی  بسیں پکڑ رہی ہے اور کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

     صدیق الفاروق کی تعیناتی سے متعلق پوچھے گئے سوال  کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قوم اگر باہر نہیں نکلے گی تو ایسے ہی قانون کی دھجیاں اڑائی جائیں گی۔

    کپتان نے کہا کہ اب تک ہم صبر کر رہے تھے لیکن 30 نومبر کے بعد ہمارا لائحہ عمل حکمرانوں کے لئے مشکلات پیدا کردے گا۔

    عمران خان نے پی ٹی وی پر حملے کے الزام کو قطعی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی تحریکِ انصاف کا کارکن شامل نہیں تھا اور یہ کہ ان کے پاس ثبوت ہیں، مسلم لیگ ن کے کارکن ہی پی ٹی وی اور ایوانِ صدر کی چھت پر چڑھ گئے تھے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے ہمیں مجرم کہہ رہے ہیں۔

    انہوں نے سراج الحق کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نےمفید مشورے دئیے ہیں۔ عمران خان نے قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی معاشرہ آج تک انصاف نہیں لے سکا جو ظلم کا سامنا کرنے سے ڈرجائے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آج انصاف طلب نہیں کیا گیا تو اگلے الیکشن میں پھر یہی لوگ لوٹی ہوئی دولت کے بل پر واپس اس آجائیں گے۔

    انہوں نے عوام کو پیغام دیا کہ کل لوگ اپنے حقوق کے لئے ان کا ساتھ دیں انہوں دھرنا جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

  • پرامن رہنے کی یقین دہانی نہیں کراسکتے،عارف علوی

    پرامن رہنے کی یقین دہانی نہیں کراسکتے،عارف علوی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کل اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ شہر کی تاریخ میں سب سے بڑا ہوگا۔ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں نہ ڈالنے کی یقین دہانی پر یقین نہیں ہے۔

    اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ پور ی قوم ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے کل گھر سے نکلے۔

    حکومت نے اگر کہیں بھی رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو پرامن رہنے کی یقین دہانی نہیں کراسکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کل کے جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلا ن کریں گے۔

    اگر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو عمران خان ہر جگہ کارکنوں کو نہیں روک سکیں گے۔ عارف علوی نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے تناسب کم نہیں کی گئیں ۔

    انہوں نے ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی رہنماوٴں کی ٹارگٹ کلنگ کے سخت خلاف ہیں۔

  • عمران خان نےمحض ایک لاکھ روپےٹیکس جمع کرایا، پرویزرشید

    عمران خان نےمحض ایک لاکھ روپےٹیکس جمع کرایا، پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہناہےکہ عمران خان شیشے کےمحل میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر نہ ماریں، دھرنے سے ملک کی معیشت کو پہنچنےوالےنقصان کی تلافی کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تیس نومبرکےجلسےسےدودن پہلےحکومتی ارکان نےعمران خان کےخلاف تندوتیز بیانات کا سلسلہ تیز کردیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ تحریک انصاف کےسربراہ نے گزشتہ سال محض ایک لاکھ روپےٹیکس جمع کرایا ۔

    ۔پرویزرشید نےکہاکہ وہ نجی نوعیت کےمعاملات زیربحث نہیں لانا چاہتےتھے،عمران خان کی الزام تراشیوں کےباعث عوام کو آگاہ کرناپڑا۔ وفاقی وزیراطلاعات نےپریس کانفرنس میں عمران خان کے محلات ،زرعی اراضی اور ان میں کام کرنےوالے افراد کی ویڈیو بھی میڈیا کو دکھائیں۔