Tag: 30 people dead

  • اٹلی کے وسطی علاقے میں ہوٹل پر برفانی تودہ گرگیا،30 افراد ہلاک

    اٹلی کے وسطی علاقے میں ہوٹل پر برفانی تودہ گرگیا،30 افراد ہلاک

    اٹلی: وسطی علاقے ابررتزو میں ایک ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے وسطی علاقے ابرتزو میں ہوٹل پر برفانی تودہ گر گیا ، جس کے باعث 30 افراد ہلاک ہوگئے ، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس علاقے میں بدھ کو زلزلہ آیا تھا جو برفانی تودہ گرنے کا سبب بنا ہے۔

    itlay-1

    اس ہوٹل میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم برفباری کے باعث امدادی کارکنوں کو ہوٹل تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    itlay-2

    itlay-3

    ریسکیو ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ‘بہت ساری ہلاکتیں ہوئی ہیں، برفانی تودہ گرنے کے وقت ہوٹل میں کم از کم 20 سیاح اور عملے کے سات ارکان موجود تھے۔

    برفانی تودے سے چھت کا کچھ حصہ گر گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وسطی اٹلی کے اس پہاڑی علاقے میں بدھ کو چار بار زلزلہ آیا تھا اور اس کے بعد میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے تھے جبکہ ابروتزو کے علاقے میں کئی دنوں سے شدید برفباری جاری ہے۔

  • چترال: سیلاب نے قیامت ڈھادی، ریلوں میں بہہ کر30افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

    چترال: سیلاب نے قیامت ڈھادی، ریلوں میں بہہ کر30افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

    چترال:  سیلاب نے قیامت ڈھادی، رات بھرموسلا دھار بارش سے بپھرے ندی نالے آپے سے باہر ہوگئے، ریلوں میں بہہ کر تیس افراد جاں بحق جبکہ متعددلاپتہ ہوگئے۔

    چترال میں سیلاب نے ہر سو تباہی مچارکھی ہے، سیکڑوں مکانات ملیا میٹ، عوام بے یارو مددگار بیٹھے ہیں، درجنوں رابطہ پل بہہ گئے،  پہلے سے بپھرے نالے گزشتہ رات بارش کے بعد آپے سے باہر ہوگئے، متعدد افراد سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے ، تیس افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

      سیلابی موجیں تین سو تین مکانات کو ساتھ بہالے گئیں، چار سڑکیں مکمل طور پر تباہ جبکہ چالیس رابطہ پل بھی سیلاب کی نذر ہوئے، وادی کا زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا۔

    ضلع میں گیارہ اریگیشن چینلز اور ساٹھ سے زائد واٹر سپلائی کی اسکیمیں مکمل تباہ ہو چکی ہیں جبکہ بارہ سوایکڑ پر کھڑی فصلوں کو سیلاب بہالے گیا۔