Tag: 30 people injured

  • کراچی میں ہوائی فائرنگ : بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 75 زخمی

    کراچی میں ہوائی فائرنگ : بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 75 زخمی

    کراچی : شہر قائد میں جشن آزادی کے موقع پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 75 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین سمیت 75 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 8 میں ہوائی فائرنگ سے 8 سال کی بچی، کورنگی ساڑھے 3نمبر اور آگرہ تاج کالونی میں ہوائی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔

    زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلیے اسپتال لایا گیا ہے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    لیاقت آباد ڈاک خانہ اور اورنگی ٹاؤن ڈبہ موڑ کے قریب ہوائی فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہوگئیں جبکہ لیاری کلاکوٹ اور پان منڈی میں ہوائی فائرنگ کی گولی لگنے سے دوافراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال لایا گیا۔

    ریسکیوحکام کے مطابق شریف آباد ایف سی ایریا، لیاقت آباد ناظم آباد بڑا میدان، کلری، مچھرکالونی، ایم اے جناح روڈ گل پلازہ، اخترکالونی میں ہوائی فائرنگ سے7سال کی بچی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی، محمود آباد 6 نمبر، ناظم آباد پل، جمشید کوارٹرز اور کورنگی چکرا گوٹھ میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : رات 12 بجتے ہی ملک بھرمیں جشن آزادی کا پُرجوش آغاز

    ریسکیو حکام کے مطابق پٹیل پاڑہ دربن بازار، گولیمار، لیاقت چوک، لیاقت آباد6نمبر، گلبرگ شاداب مسجد کے قریب، گلستان جوہراور سولجربازار میں گولی لگنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

  • حب: مسافر کوچ الٹنے سے 30 افراد زخمی

    حب: مسافر کوچ الٹنے سے 30 افراد زخمی

    کراچی: حب کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹنے سے تیس افراد زخمی ہوگئے۔

       کراچی سے گوادر جانے والی مسافرکوچ کوسٹل ہائی وے پر اور ماڑہ کے قریب الٹ گئی، کوچ میں باراتی سوار تھے، جو شادی کی تقریب میں شرکت کےلئے جارہے تھے۔

    حادثے کے نتیجے میں 30افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر پاکستان نیوی اسپتال اور ماڑہ منتقل کردیا گیا۔

    کوسٹل ہائی وے پر بارش کے باعث رضاکاروں کو امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔