Tag: 31 افراد ہلاک

  • ترک فورسز کی شام میں کرد باغیوں پر حملہ، 31 افرد ہلاک

    ترک فورسز کی شام میں کرد باغیوں پر حملہ، 31 افرد ہلاک

    ترکیہ کی فورسز نے شام میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی فورسز نے شمالی شام کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے جس میں کرد باغیوں کو نشانا بنایا گیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں ترک حکام نے کرد عکسریت پسندوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن کالعدم کرد گروپ پی کے کے نے ان حملوں میں ملوث ہونے کی ترکید کی تھی۔

    ترک وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے شیلٹرز، بنکرز، ٹنلز اور ویئر ہاؤسز کو کامیابی سے تباہ کیا گیا ہے جب کہ شمالی شام اور شمالی عراق میں کرد عسکریت پسندوں کے 89 ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

    شام میں کام کرنے والے برطانوی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہےکہ ترکیہ کے حملوں میں صرف شمالی شام میں 31 افراد ہلاک ہوئے جب کہ عراق میں حملوں کا ہدف واضح نہیں ہوسکا ہے۔

  • اسپین، پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی‘ 31 افراد ہلاک

    اسپین، پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی‘ 31 افراد ہلاک

    میڈرڈ: شمالی اور وسطی پرتگال اور اسپین کے جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم 31 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پرتگال اور اسپین کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، آگ جنگلات میں 20 مقامات پر لگی ہے جسے بجھانے کے لیے 4 ہزار سے زائد فائرفائٹرزکوشش کررہے ہیں۔

    پرتگال کے وزیراعظم آنتونیو کوسٹا نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ پرتگال کی نیشنل سول پروٹیکشن ایجنسی نے آتشزدگی میں 28 افرا کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    دوسری جانب پرتگال کی سرحد کے ساتھ اسپین کے شمال مغربی ریجن گالیسیا میں آگ لگائےجانے کے واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    اسپین کے وزیراعظم نے آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال 17 جون کو پرتگال کی تاریخ کی سب سے خوفناک آتشزدگی میں 64 افراد ہلاک جبکہ 250 سے زائدا فراد زخمی ہوئے تھے۔


    کیلیفورنیا میں آتشزدگی ‘ ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی


    یاد رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تیزی سے پھیلتی ہوئے آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی ہے جبکہ 2000 گھر تباہ ہوگئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں