Tag: 31 injurd

  • ترکیہ میں ٹریفک حادثے کے خوفناک مناظر: 12 افراد موقع  پر جاں بحق

    ترکیہ میں ٹریفک حادثے کے خوفناک مناظر: 12 افراد موقع پر جاں بحق

    استنبول: جنوبی ترکی کے صوبہ ہاتائے میں متعدد گاڑیوں کے ٹکراؤ کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 31زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرک بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والی کاروں اور دو منی بسوں سے ٹکرا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    Turkish police officers and emergency personnel work next to burned vehicles after a crash on the Iskenderun-Antakya highway, south Turkey, late Saturday, May 6, 2023. A multi-vehicle crash in southern Turkey's Hatay province killed at least 12 people and injured 31 others, including three seriously, officials said. A truck crossed into opposite lanes after the driver lost control late Saturday, colliding with nine cars and two minibuses, the state-run Anadolu news agency reported. (IHA via AP)

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ اس قدر شدید  تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ لوگ جل کر کوئلہ ہوگئے تھے۔

    حادثے کی تصاویر میں جلتی ہوئی گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں جب امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لوگوں کو آگ سے دور رکھنے کی کوشش کی۔

    ترکیہ کے وزیرصحت فرحتین کوکا نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ حکومت ہلاک شدگان کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے اسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔