Tag: 33افراد ہلاک

  • امریکہ میں کنسرٹ کےدوران آگ لگنےسے33افرادہلاک

    امریکہ میں کنسرٹ کےدوران آگ لگنےسے33افرادہلاک

    اوکلینڈ: امریکی ریاست کیلفورنیا کےشہراوکلینڈ میں کنسرٹ کے دوران بلڈنگ میں آگ لگنےکے نتیجےمیں33افراد ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہے یہ کنسرٹ ایک گودام میں ہورہاتھا جہاں آگ لگنے سے33افراد جان کی بازی ہارگئے تاہم حکام کی جانب سےمزید افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    p1

    سارجنٹ رے کیلے کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے بعد تقریباً 20 فیصد عمارت میں تلاشی مکمل ہو گئی ہے لیکن ابھی تک کئی افراد لاپتہ ہیں۔

    p5

    اوکلینڈ کی فائر چیف آفیسر کے کے مطابق آتشزدگی کے وقت تقریباً 50 سے 100 افراد اندر موجود تھے۔

    p3

    گودام میں جہاں یہ نائٹ کنسرٹ ہو رہا تھا وہاں وقتی طور پر اسٹوڈیو بنایا گیا تھا کنسرٹ میں6 فنکار پرفارم کر رہے تھے اور کنسرٹ کا اعلان فیس بک پر ایک روز قبل کیا گیا تھا۔

    p4

    عمارت میں آگ بجھانے کا خود کار نظام بھی موجود نہیں تھا اور باہر نکلنے کا واحد راستہ دوسری منزل پر سیڑھیاں تھیں جو لکڑی کے تحتوں کی بنی ہوئی تھیں۔

    p7

    واضح رہے کہ اوکلینڈ کی منصوبہ بندی کے افسر ڈارن رانیلیٹی نے کہا کہ ’ان کے محکمے نے گزشتہ ماہ اس وقت گودام کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھاجب انہیں شکایات موصول ہوئیں کہ یہاں لوگ غیرقانونی طور پر مقیم ہیں۔

    p8

  • نیپال میں مسافروں کی بس الٹنے سے 33 افراد ہلاک

    نیپال میں مسافروں کی بس الٹنے سے 33 افراد ہلاک

    کھٹمنڈو: نیپال کے پہاڑی سلسلے میں مسافروں سے بھری بس چڑھائی سے نیچے آگری،جس کے نتیجے میں کم سے کم 33 افراد ہلاک جبکہ 28 سے زائد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق متاثرہ بس کرتک دیوالی نامی گاؤں کی جانب جارہی تھی،جہاں سٹرک پہاڑوں کے درمیان انتہائی پیچیدہ اور بہت ہی تنگ راستوں سے گزرتی ہے.

    نیپال کے وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق حادثے میں 33 افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن متاثرین کا دعویٰ تھا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ یہاں ڈھلان ہے اور اس جگہ پہنچنا انتہائی مشکل کام ہے.

    حادثے کی متاثرہ ایک زخمی خاتون نے دوران علاج بتایا کہ پہاڑ کی چڑھائی پر جاتے ہوئے بس کا انجن بند ہوگیا تھا تاہم ڈرائیور نے اس کا انجن دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی،اس دوران بس ڈھلان کی جانب جانے لگی اور سٹرک سے نیچے اتر کر الٹ گئی.

    متاثرہ مسافر کا مزید کہنا تھا کہ بس کے اندر اور اوپر تقریبا 85 افراد سوار تھے،اس کے علاوہ بس پر چاول،گندم سمیت دیگر اشیاء کی بوریاں بھی لادی گئیں تھیں.

    انہوں نے بتایا کہ جب بس کو حادثہ پیش آیا تھا تو اس میں رش اور سیٹ نہ ہونے کی وجہ سے چاول کی ایک بوری پر بیٹھی ہوئیں تھی.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بس سٹرک سے نیچے اُتر کر الٹی تو اس دوران کئی افراد کی لاشیں اس سے نکل کر کھائی میں جاگریں۔

    واقعے میں زخمی ہونے والی ایک مسافر خاتون کا کہنا تھا کہ بس میں مسافروں کی تعداد اس کی گنجائش سے بہت زیادہ تھی.

    حادثے کے فوری بعد پولیس اور فوج کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کے کام کا آغاز کیا اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا.

    یاد رہے کہ ہر سال جون سے ستمبر کے دوران نیپال میں مون سون بارشوں کا موسم ہوتا ہے اور اس دوران ملک کے پہاڑی علاقوں میں ٹریفک حادثات کی تعداد بڑھ جاتی ہے.