میر پور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میرپور میں کھیلا جارہا ہے۔
بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو بھرکس نکال دیا۔
تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کی سنچریوں کی بدولت بنگال ٹائیگرز نے ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل سجادیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.
بنگلہ دیش نے پاکستان کو تین سو تیس رنزکا ہدف دیا ہے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کپتان شکیب الحسن نے شاندار اننگ کھیلی.
انہوں نے ایک سو پینتیس بولوں پر پندرہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 132رنز بنائے، اور وہ وہاب ریاض کی بول پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
سومیہ سرکار نے 20 اور محمداللہ نے 5 رنزبنائے۔ مشفق الرحیم نے 117 بولوں پر 106 رنز بنائے،جبکہ صابر رحمان پندرہ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے پہلی مرتبہ ایک میچ میں دو کھلاڑیوں نے سنچریز اسکور کی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے 59 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سعیداجمل بھی ایکشن کی درستگی کے بعد وہ اجمل نہ رہے، نہ دوسرا چلا اور نہ ہی تیسرا۔ دس اوورز میں چوہتر رنز کی پٹائی کھائی اور بدترین بولنگ کا ریکارڈ بھی بنایا۔
جنیدخان کی یاکرز بھی کام نہ آئی ۔ وہاب ریاض نے چار وکٹیں تو حاصل کیں لیکن اس وقت تک پانی اوپر سے گزر چکاتھا۔ تمیم اقبال اور مشفق کی سنچریوں کی بدولت بنگال ٹائیگرز نے اسکور بورڈ پر تین سو انتیس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔