Tag: 35 افراد ہلاک

  • سری نگرمیں مسافربس کھائی میں جا گری، 35 افراد ہلاک

    سری نگرمیں مسافربس کھائی میں جا گری، 35 افراد ہلاک

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتوار میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے بس حادثے میں 35 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سری نگر کے ضلع شوپیاں میں پکنک پر جانے والے طالب علموں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 11 طالب علم ہلاک ہوگئے تھے۔

    بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 25 افراد ہلاک

    اس سے قبل رواں ماہ 20 جون کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سڑکوں کی خراب صورت حال کے باعث ہر سال ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

  • شام میں ترکی کے فضائی حملے،35 شدت پسند ہلاک

    شام میں ترکی کے فضائی حملے،35 شدت پسند ہلاک

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکی شام میں کرد جنگجوؤں کے ساتھ اُسی عزم سے لڑے گا جیسے وہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے لڑ رہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی افواج نے شام میں جرابلس کے قریب کرد علاقوں میں بمباری کی،جس میں 35فراد ہلاک ہوئے ہیں.ترک فوج کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے کرد شدت پسند تھے.

    یہ فضائی حملےترکی کی جانب سے شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ اور کر جنگجوؤں کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کے پانچویں روز کیا گیا.

    *ترکی میں دھماکہ، 9افراد ہلاک، 64زخمی

    خیال رہے کہ گزشتہ روزصدر رجب طیب اردگان نے جنوبی شہر غازی عنتب کا دور کیا جہاں گذشتہ ہفتے ایک خود کش دھماکے 50 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے.

    *ترکی میں شادی کی تقریب کے قریب دھماکہ،50افراد جاں بحق

    غازی عنتب کے دورے کے دوران ترک صدر نے کہا کہ ’ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشن اُن کے خاتمے تک جاری رہے گا۔‘

    *ترکی کی شامی قصبے جرابلس میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    ترکی کی افواج نے شامی باغیوں کی حمایت سے دولت اسلامیہ کو پسپا کیا ہے اور اُن کی کرد جنگجوؤں سے بھی جھڑپیں جاری ہیں.

    سیئرین آوبزیرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق جبل الکوثہ کے قریب فضائی بمباری میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ایک دوسرے واقعے 15 افراد مارے گئے ہیں.

    ترکی کی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اُس نے 25 کرد جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے جو پی وائی ڈی کے اراکین تھے.

    جبل الکوثہ کا علاقہ شام کے سرحدی شہر جرابلس سے 14 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور اس علاقے میں کرد افواج اور مقامی جنگجوؤں کا کنٹرول ہے۔

    واضح رہے ہفتے کو ترکی کے ٹینک پر راکٹ داغا گیا تھا جس سے ترکی کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا تھا.ترکی نے راکٹ حملے کا الزام کرد ملیشیا پر عائد کیا تھا.

  • کابل : امریکی ڈرون حملے اور فورسز کی بمباری،پیتیس شدت پسند ہلاک

    کابل : امریکی ڈرون حملے اور فورسز کی بمباری،پیتیس شدت پسند ہلاک

    کابل : افغانستان میں بمباری،امریکی ڈرون حملے میں 12 طالبان اور داعش کے23 شدت پسند ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع مرجامیں ایک فضائی کارروائی کے دوران طالبان کے ایک سینئر کمانڈر سمیت بارہ ارکان ہلاک ہوگئے، جبکہ صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 23 جنگجو مارے گئے.

    دوسری جانب صوبہ لوگر میں دھماکا خیز مواد نصب کرتے ہوئے دھماکا ہوجانے سے طالبان کمانڈر سمیت سات جنگجو مارے گئے.

    یاد رہے افغان سیکیورٹی اداروں نے مغربی ہرات میں گزشتہ تین ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں 234 طالبان کو ہلا ک کرنےکا دعویٰ کیا ہے،جبکہ صوبہ فاریاب میں115عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں.

    واضح رہے کہ تین روز قبل افغانستان میں طالبان نے صوبہ ہرات اور قندھار کے درمیان چلنے والی تین بسوں کو روک کر کم ازکم 25 مسافروں کو اغوا کر لیا تھا