ایف آئی اے افسران کے خلاف شکایات سامنے آنے پر ڈی جی نے35 افسران کے خلاف رپورٹ مانگ لی۔
تفصیلات کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسران کے خلاف شکایات سامنے آئی ہیں جس میں ان کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈی جی نے ایکشن لیتے ہوئے 35 افسران کے خلاف رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی رپورٹ فراہمی کا حکم دیا ہے۔
حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 35 اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکی اچھی یا بری کارکردگی سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔
نئی رپورٹ کی روشنی میں افسران کی تقرری اورموجودہ گریڈ میں رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ شکایات والے یا انکوائری کا سامنا کرنے والے افسران کوترقی میں دشواری کا سامنا کرنا ہوگا۔