Tag: 35 puncture

  • نجم سیٹھی نے 35پنکچر سے زیادہ ظلم کیا، عمران خان

    نجم سیٹھی نے 35پنکچر سے زیادہ ظلم کیا، عمران خان

    کراچی : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پینتیس سے بھی زیادہ پنکچرلگے، بی بی سی کی رپورٹ غلط ہے توایم کیوایم مقدمہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہنا ہےکہ پینتس پنکچر والے کی بات بتانے والے اپنی بات پرقائم ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے 35پنکچر سے زیادہ ظلم کیا۔ نجم سیٹھی کو نواز شریف نے نوازا اور دوبار چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنایا۔

    کپتان نے جوڈیشل کمیشن میں پینتیس پنکچر کے ثبوت پیش نہ کرنے کی وجہ بھی بتادی۔ اتوار کو کراچی آمد کے بعد ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی مرتبہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور وہ انکوائری کمیشن کا فیصلہ قبول کریں گے۔

    انہوں نے بی بی سی رپورٹ پر ایم کیو ایم قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا اور مفت مشورہ بھی دے دیا کہ اگر کوئی بات غلط ہے تو پھر بی بی سی کے خلاف مقدمہ کریں۔

    کراچی آئے تو سائیں سرکار کی کرپشن پر بولے بنا نہ رہ سکے ۔کہا کہ سندھ میں کرپشن کےسارےریکارڈٹوٹ گئے، ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےجیوکوآگےکرکےفوج پروارکیااورخودبھاگ گئے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ حکومت بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ کے بیان کو سنجیدگی سے لے۔

  • عمران خان کا اصل چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا، پرویز رشید

    عمران خان کا اصل چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا، پرویز رشید

    لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ رینجرز کے آپریشن کے باعث گزشتہ سالوں کی نسبت کراچی شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔

    دھاندلی کے الزامات پر عمران خان کا اصل چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے، دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ انتہا پسندانہ رویوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے، جب تک دہشت گردی ختم نہیں ہوتی آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ جب تک کالعدم تنظیموں کا خاتمہ نہیں ہوتا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

    کراچی آپریشن کے باعث گذشتہ سالوں کی نسبت امن و امان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے جبکہ بھتہ خوری کے واقعات میں بھی خاطر خواہ کمی ہوئی ہے ۔

    پینتیس پنکچر کے سوال پر وزیراطلاعات نے تحریک انصاف کے سربراہ کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں چھوڑیں اور اپنے وکیل کا مشورہ مان لیں۔

    عمران خان کی جانب سے دھاندلی کے الزامات لگانے اور عدالت میں الزامات ثابت نہ کر سکنے کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ جھوٹا ثابت ہونے پر بھی عمران خان کو شرم محسوس نہیں ہوئی۔

    دھاندلی کے الزامات اور عمران خان کا اصل چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے۔ پرویز رشید کہتے ہیں کہ اب تو لوگ عمران خان کو الزام خان   کے نام سے جاننے لگے ہیں۔انہیں جھوٹا ثابت ہونے پر بھی شرم آنی چاہیے اور کم از کم رمضان میں تو انہیں جھوٹ بولنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا ہندوستانی قیادت کو یہ بات سمجھ لینا چاہئیے کہ بھارت کو بھی امن کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پاکستان کو ہے۔

    امن کی تلاش میں دونوں ملکوں کی قیادت کو انتہاپسندانہ رویوں سے جان چھڑانا ہوگی۔ وزیراطلاعات نے اس موقع پر آل پاکستان نیو ز پیپرز سوسائٹی اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

  • الیکشن 2013 : دھاندلی میں الیکشن کمیشن بھی ملوث تھا، عمران خان

    الیکشن 2013 : دھاندلی میں الیکشن کمیشن بھی ملوث تھا، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نےپینتیس پنکچروں کی بات کی تھی یہاں تو پورا ٹائر ہی پنکچر نکلا۔ ڈھائی کروڑ ووٹ کہاں گئے؟بیس ہزار فارم پندرہ لاپتہ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ چھپن ہزار پولنگ اسٹیشنز میں سے بیس ہزار کےفارم پندرہ غائب ہیں، ڈھائی کروڑ ووٹ کہاں گئےٰ؟

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی میں الیکشن کمیشن بھی ملوث تھا۔ الیکشن کمیشن نے چار مرتبہ اپنا بیان بدلا۔

    فارم پندرہ کے بغیر فارم 14 نہیں بن سکتا۔ مسلم لیگ (ن) فارم پندرہ کے حوالے سے افواہیں پھیلا رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اس سے پہلے کسی الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات نہیں ہوئیں۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فارم پندرہ سےمتعلق ن لیگ نے غیر ذمہ دارانہ مہم چلائی ، پینتیس پنکچروں کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فارم پندرہ کے انکشاف کے بعد الیکشن کا پورا ٹائر پنکچر ہوگیاہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ نون لیگ کے مطالبے پر ایک ایک ووٹ گننے کو تیار ہیں، عمران خان نےکہا کہ خواجہ سعدرفیق کےحلقےمیں بیس ہزارآٹھ سو اضافی بیلٹ پیپرزبھیجےگئے،جبکہ حمزہ شہباز کےحلقےمیں باون ہزاراضافی بیلٹ پیپرزاضافی ڈالےگئے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد آر ایم ایس سسٹم بند ہوا اس کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں؟

  • عمران خان 35 پنکچروالا ٹائر ٹریبونل میں پیش نہ کر سکے، پرویز رشید

    عمران خان 35 پنکچروالا ٹائر ٹریبونل میں پیش نہ کر سکے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان پینتیس پنکچر والا ٹائر ٹریبونل میں پیش نہ کر سکےاب کسی پپو کا نام لے رہے ہیں جس کی سب کو تلاش ہے ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاو ر کے حوالے سے تصویری نمائش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پرویز رشید کاکہنا تھا کہ عمران خان الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی کے حوالے سے آڈیو ٹیپ سمیت ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

    عمران خان ٹریبونل میں وہ ٹیوب ہی نہیں لا سکے جس کو پینتیس پنکچر لگے۔ اب عمران خان ایک پپو کا نام لے رہے ہیں جس نے انتخابی نتائج تبدیل کئے جس کی سب کو تلاش ہے ۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کی سازش اندرونی ہو یا بیرونی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔اقتصادی راہداری منصوبہ کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا ہے۔

    روٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ چاروں صوبوں سے گذرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کی سیاست سے انتشار بڑھے گا ۔