Tag: 37 افراد ہلاک

  • بولیویا : دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم 37 افراد ہلاک

    بولیویا : دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم 37 افراد ہلاک

    بولیویا میں 2مسافر بسوں میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بولیویا میں مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، حادثے میں 37 افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے۔

    یہ حادثہ ہفتے کی صبح جنوب مغربی شہر اویونی سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک بس ڈرائیور کو تشویشناک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    مقامی حکام نے بتایا کہ اویونی اورکولچانی شہروں کے درمیان تیز رفتاری کے باعث بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کی شکار ایک بس کے مسافر پوٹوسی شہر میں کارنیول میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق بولیویا میں ٹریفک حادثات میں سالانہ تقریباً 1400 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں افراد زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ سال بولیویا میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ٹرک نے ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ مخالف لائن میں چلا گیا اور سامنے سے آنے والی مسافر بس سے جا ٹکرایا۔

  • نائجیریا: گاؤں پر عسکریت پسندوں کا حملہ 37 افراد ہلاک

    نائجیریا: گاؤں پر عسکریت پسندوں کا حملہ 37 افراد ہلاک

    یوبی: نائجیریا کے شمالی مشرق علاقے میں عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے حملے میں 37 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نائجیریا کے شمال مشرق میں واقع ریاست یوبی کے مافا گاؤں میں شدت پسند تنظیم کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 81 افراد ہلاک متعدد زخمی اور کئی لا پتا ہو گئے۔

    مقامی حکام کے مطابق بندوقوں اور آر پی جی گرینیڈز سے لیس تقریبا 150 دہشت گردوں نے اتوار کو مافا گاؤں پر حملہ کیا، تمام مسلح افراد 50 سے زیادہ موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے۔

    یوبی اسٹیٹ میں پولیس کے ترجمان ڈنگس عبدالکریم نے کہا کہ ’’بوکو حرام تنظیم ‘‘ کے لوگوں نے بازار میں فائرنگ کی جبکہ  دکانوں اور گھروں کو آگ لگا دی۔

    ترجمان کے مطابق اس حملے میں بہت سے لوگوں کو قتل کیا، ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیوں کہ گاؤں کے متعدد لوگ ابھی تک لا پتا ہیں جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ بھی موت کا شکار ہوچکے ہیں۔

    پولیس ترجمان عبدالکریم نے کہا کہ یہ حملہ مقامی چوکیداروں کے ہاتھوں بوکو حرام کے دو مشتبہ جنگجوؤں کی ہلاکت کا بظاہر بدلہ بھی ہوسکتا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ مافا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم اب تک کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

  • روس کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی‘ ہلاکتوں‌ کی تعداد 64 ہوگئی

    روس کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی‘ ہلاکتوں‌ کی تعداد 64 ہوگئی

    سائبیریا: روس کے شہرکیمیروو کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سائیبریا کے شہر کیمروو کے شاپنگ سینٹر میں مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے عمارت کے اس حصے میں آگ لگی جہاں سینیما ہالزموجود تھے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق جب سینیما ہالز میں آگ لگی اس وقت بہت سے افراد فلم دیکھ رہے تھے، آتشزدگی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا جبکہ حکام نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے اور وہاں موجود لوگوں کی تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم شاپنگ سینٹر میں بہت سی آتش گیر اشیا موجود ہیں جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کیمیروو روس کے دارالحکومت ماسکو کے مشرق میں 3 ہزار 500 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پرکوئلہ پیدا کرنے والا اہم علاقہ ہے۔

    خیال رہے کہ کیمیروو میں 2013 میں اس شاپنگ سینٹر کا افتتاح ہوا تھا، اس میں سینیما ہالز کے علاوہ ریستوران، ایک ساؤنا باتھ، باؤلنگ ایلی اور بچوں کا ایک چڑیا گھربھی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کولمبو: مٹی کے تودے گرنے سے 37 افراد ہلاک

    کولمبو: مٹی کے تودے گرنے سے 37 افراد ہلاک

    کولمبو: سری لنکا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مٹی کے تودے گرنے سے 37 افراد ہلاک،جبکہ مزید ایک سوپچاس افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے مشرقی علاقےارانا ئیکامیں طوفانی بارشو ں سے ہونے والی لینڈ سلائینڈنگ میں تین گاؤں مٹے کے تودے گرنے سے دب گئے.

    لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے حادثے میں 150 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ ریسکیو اہلکار اب تک 30 سے زائد افراد کی لاشیں نکال چکے ہیں.

    سری لنکن حکام نے لینڈسلائیڈنگ میں ہلاک ہونے والے 37 افراد کی تصدیق کردی ہے.

    سری لنکا کے صدر نے لینڈسلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے احکامات جاری کیے.