Tag: 3halak

  • لیاری میں پولیس مقابلہ، گینگ وارعزیر بلوچ گروپ کے 2 کارندے ہلاک

    لیاری میں پولیس مقابلہ، گینگ وارعزیر بلوچ گروپ کے 2 کارندے ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلہ میں گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے دو کارند ے مارے گئے ۔

    ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق پولیس مقابلے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ اور کلاکوٹ میں ہوئے جہاں عزیر بلوچ گروپ کے دو کارندے مارے گئے۔

    ہلاک ملزمان کی شناخت بلاول عرف شاہ جی اور مومد کے ناموں سے ہوئی ہے جو پولیس کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور کریکر حملوں میں مطلوب تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

  • فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ کُھرڑیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد گولیوں کانشانہ بنادیاگیا۔

    پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گرفتار دو ڈاکوؤں کو لُوٹے گئے سامان کی برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ تاندلیانوالہ کے علاقے میں چُھپے ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا،۔

    اپنےہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے دونوں ڈاکوہلاک ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت حسن اور عسکری کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی۔

    اُدھر کُھرڑیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول رشید اور امانت فیکٹری سے واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مخالفین نے اُنہیں گولیوں کا نشانہ بناڈالا۔

  • چکوال: تلہ گنگ روڈ پرٹریفک حادثہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق

    چکوال: تلہ گنگ روڈ پرٹریفک حادثہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق

    چکوال : تلہ گنگ روڈ پر مسافر ویگن اور کار کے مابین تصادم کے نتیجہ میں کم سن بچی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہو گئے

    حادثہ مسافر ویگن کے ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔حادثہ میں جان بحق ہونے والوں میں محمد افضل،زروا خالداور کم سن بچی حلیمہ شامل ہیں ۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقعہ پر پہنچ گئی جبکہ حادثہ میں جاں بحق اور ہونے والے اور بارہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہید کوارٹرز اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا.

    جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثہ کے بعد مسافر ویگن کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس اسٹیشن تھانہ صدر نے حادثہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • کراچی فائرنگ: حساس ادارے کے افسر سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی فائرنگ: حساس ادارے کے افسر سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں حساس ادارے کے افسر سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے مجید کالونی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سیاسی جماعت کا کارکن عامر جاں بحق ہوگیا جبکہ فرید زخمی ہوا۔

    سخی حسن کے قریب شادی ہال کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے حساس ادارے کے افسر میجر عامر اظہر جاں بحق ہوگئے،مقتول افسر اپنے بھانجے کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعدواپس جارہے تھے۔

    ذرائع کے مطابق مقتول افسر پوسٹ گریجیوٹ کورس کے سلسلے میں اسٹیشن ہیڈ کوارٹرز ملیر کینٹ میں اٹیچڈ تھے۔ رنچھوڑ لائن میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے مسجد کے پیش امام مولوی فیصل کو قتل کردیا۔ منگھوپیر میانوالی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔