Tag: 3rd day

  • دبئی ٹیسٹ کا تیسرا دن : ویسٹ انڈیز تین سو پندرہ رنز، چھ کھلاڑی آؤٹ

    دبئی ٹیسٹ کا تیسرا دن : ویسٹ انڈیز تین سو پندرہ رنز، چھ کھلاڑی آؤٹ

    دبئی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کے کھیل کےاختتام تک ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ پر تین سو پندرہ رنز بنالئے۔ پاکستان کی برتری دو سو چونسٹھ رنز کی رہ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بولرز کا امتحان جاری ہے، تیسرے روز قومی بولرز صرف پانچ وکٹیں ہی لےسکے۔

    ویسٹ انڈیز نے پہلی نامکمل اننگز ایک کھلاڑی آؤٹ انہتر رنز پرشروع کی تو یاسرشاہ نے جلد پاکستان کو کامیابی دلوادی۔ ابتدائی نقصان کے بعد ویسٹ انڈین بلے باز جم گئے۔ مارلن سیمولز اورڈیرن براؤؤ نے ایک سو تیرہ رنزجوڑے۔ سیموئلز چہھتر رنزپر سہیل خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    چوتھی وکٹ کیلئے پاکستان کو تئیس اوورز کا انتظار کرناپڑا۔ وہاب ریاض نے پہلے بلیک ووڈ کو آؤٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں وہاب ریاض کو ایک اور وکٹ مل گئی۔ محمد نواز نے ڈیرن براؤو کو ستاسی رنز پر آؤٹ کر کے ٹیسٹ کیرئیر میں پہلی وکٹ حاصل کی۔

    کھیل کےاختتام تک ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ پرتین سو پندرہ رنز بنالئے۔ ویسٹ انڈیز کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید دوسو چونسٹھ رنز درکار ہیں۔

    قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 579 رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اظہر علی اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 215 رنز جوڑے۔

    دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کسی بھی ٹیم کے اوپنرز کی جانب سے یہ تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ سمیع اسلم 10 رنز کی کمی کے باعث ٹیسٹ کیرئیر کی اولین سنچری بنانے میں ناکام رہے تاہم اظہر علی کسی کے ہاتھ نہ آئے اور تاریخی میچ میں تاریخ ساز اننگز کھیل ڈالی۔

     

  • اوول ٹیسٹ : تیسرا روز، پاکستان کے پانچ سو بیالیس رنز، انگلینڈ کو مشکلات

    اوول ٹیسٹ : تیسرا روز، پاکستان کے پانچ سو بیالیس رنز، انگلینڈ کو مشکلات

    اوول : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید ایک سو چھبیس رنزدرکار ہیں۔ پاکستان کے پاس سیریز برابر کرنے کا سنہری موقع ہاتھ آگیا۔

    post-1

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں کے بعد اب باؤلر بھی انگلش بلے بازوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے ہیں۔ اس میچ میں شکست انگلینڈ کا دروازاہ کھٹکھٹانے لگی۔

    پاکستان نے پہلی اننگ میں 214 رنز کی بڑی لیڈ حاصل کی ۔ جواب میں انگلینڈ نےتیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پرچار وکٹوں پر 88رنز بنا لئے ہیں۔

    post-2

    انگلینڈ کو اننگ کی شکست سے بچنے کیلئے اب بھی مزید 126 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ شاہین اوول ٹیسٹ جیت کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دینے کےقریب ہیں۔

    تیسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز تین سو چالیس رنزچھ کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو سرفراز احمد چوالیس رنزپر ہمت ہارگئے۔ یونس خان کابلا رنزاگلتا رہا۔ پہلے ایک پچاس رنزمکمل کیے۔ معین علی کو شاندارچھکا لگا کرکیرئیر کی چھٹی ڈبل سنچری بنائی۔

    post-3

     

    پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں پانچ سو بیالیس رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ یونس خان دو سو اٹھارہ اوراسد شفیق ایک سو نو رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ دوسو چودہ رنزخسارے میں جانے کے بعد انگلش بیٹنگ لائن دباؤ میں تھی۔

    ایلسٹر کک اورایلکس ہیلز کی محتاط بیٹنگ نے پاکستان کو پہلی وکٹ دلوائی۔ بلےباز وکٹ پر جمنے ہی والے تھے کہ یاسرشاہ کی گھومتی گیندوں نےپہلے ہیلز اورپھر جیمز ونس کو پویلین بھیج دیا۔

    post-4

     

    ڈینجرمین جو روٹ کو انتالیس پرآؤٹ کر کے جیت کی راہ میں حائل آخری رکارٹ بھی دور کی۔ پاکستان کوتاریخی فتح کیلئے چھ وکٹیں درکار ہے۔

     

  • پالی کیلے ٹیسٹ، سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی

    پالی کیلے ٹیسٹ، سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی

    پالی کیلے : سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے شاندار فائٹ بیک کر کے آسٹریلیا کے فتح کی جانب بڑھتے قدم روک دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پالی کیلے ٹیسٹ میں کوشل مینڈس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کی آسٹریلیا کےخلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

    پالی کیلے میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز چھ رنز ایک کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کرونارتنے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    کوشل سیلوا سات اور کپتان انجیلو میتھیوز نو رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جس کے بعد کوشل مینڈس نے چندی مل کے ساتھ مل کر اسکور آگے بڑھایا۔

    نوجوان بیٹسمین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی۔ مینڈس آسٹریلیا کے خلاف سینچری اسکور کرنے والے سب سے نوجوان سری لنکن کھلاڑی ہیں۔

    تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے چھ وکٹوں پر دو سو بیاسی رنز بنائے ہیں اور اسے آسٹریلیا پر ایک سو چھیانوے رنز کی برتری حاصل ہے۔ کوشل مینڈس ایک سو انہتر رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

     

  • لارڈز ٹیسٹ کا  تیسرا دن، پاکستان کے 214 رنز، 8 کھلاڑی آؤٹ

    لارڈز ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستان کے 214 رنز، 8 کھلاڑی آؤٹ

    لندن : لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف دوسو اکیاسی رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان نے آٹھ وکٹ پر دو سو چودہ رنز بنالیے اور اس کی دو وکٹیں باقی ہیں۔

    eng-post-1

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری لارڈ ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر دوسری اننگز میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو چودہ رنز بنا لیے۔

    پاکستان کو مجموعی طور پر دوسو اکیاسی رنز کی برتری حاصل ہے۔ دوسرےروز انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز شروع کی تو بلے بازصرف انیس رنز کا اضافہ کرسکے۔

    eng-post-2

     

    انگلینڈ کی پوری ٹیم دو سو باہتر رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں سرسٹھ رنزکی برتری ملی، برتری کے باوجود بلےباز دغا دے گئے۔

    eng-post-3

     

    محمد حفیظ  کھاتہ ہی نہ کھول سکے، شان مسعود اوراظہرعلی ایک بارپھرفلاپ رہے۔ پہلی اننگز کےہیرو مصباح الحق دوسری اننگز میں زیرو پر آؤٹ ہوئے۔ مصباح الحق سنچری اورصفر پر آؤٹ ہونےوالے پاکستان کے پہلے کپتان ہیں۔

    eng-post-4

    لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو یونس اوراسد شفیق نے سہارا دیا۔ یونس پچیس رنز پر معین علی کی گیند پربولڈ ہوگئے۔ پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی اسد شفیق ففٹی بنانےوالے تھے لیکن ووکس نے انہیں انچاس رنز پربولڈ کردیا۔

    eng-post-5

     

    کھیل کےاختتام پرکرس ووکس نے دو اہم وکٹیں دلوا کر دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹیں لیں۔ پاکستان کی برتری دو سو اکیاسی رنزکی ہوگئی ہے۔ پاکستان کے بیس رنز اور بن گئے تو انگلینڈ کے لئے ہدف کا حصول مشکل ہوگا۔

     

  • بھارتی ایئربیس پٹھان کوٹ تیسرے دن بھی کلیئر نہ ہوسکا، فوج بے بس

    بھارتی ایئربیس پٹھان کوٹ تیسرے دن بھی کلیئر نہ ہوسکا، فوج بے بس

    پٹھان کوٹ : بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ کو تیسرے روز بھی کلئیرنہیں کرایا جاسکا۔ بھارتی سیکیورٹی ادارے بے بسی کی تصویر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹھان ایئر بیس پر حملہ یا ڈرامہ جس کا ڈراپ سین تیسرے دن بھی نہ ہوسکا۔ خود کو دنیا کی دوسری بڑی فوجی طاقت کہنے والی بھارتی فوج چھ مبینہ دہشت گردوں کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے دو دہشت گرد ایک رہائشی عمارت پر قابض ہیں۔ عمارت کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

    میڈیا کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ پر دہشت گردوں کا حملہ فدائی تھا، جس کا مقصداسٹریٹیجک اہمیت کے حامل آلات کو نْقصان پہنچانا تھا، سوال یہ اٹھتا ہے کہ تین روز تک اسٹریجٹک آلات کو نقصان کیوں نہیں پہنچایا جاسکا۔

    اتنا وقت گزر جانے کے باوجود ایئر بیس کو کلئیر نہ کرایا جانا کیا بھارتی سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان نہیں؟

    بھارتی حکام کے متضاد بیانات بھی معاملے کو مشکوک بنا رہے ہیں بھارتی میڈیا کہتا ہے کہ گیارہ فوجی مارے گئے۔ بھارتی سیکرٹری داخلہ کہتے ہیں سات فوجی ہلاک ہوئے، یہ کھلا تضاد نہیں تواور کیا ہے؟

  • شارجہ ٹیسٹ کا دوسرا دن ، انگلینڈ نے 4 وکٹ پر 222 رنز بنالئے

    شارجہ ٹیسٹ کا دوسرا دن ، انگلینڈ نے 4 وکٹ پر 222 رنز بنالئے

    شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی بولرز خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پرچار وکٹ پر دو سو بائیس رنز بنالئے۔

    شیروں کے شکار کیلئے شاہینوں کے تمام ہتھیار بے کار ہوگئے، شارجہ میں قومی بولرز کی ایک نہ چلی ، پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے انگلینڈ کوصرف بارہ رنز درکاراوراس کی چھ وکٹیں باقی ہے۔

    انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگزچار رنز بغیرکسی نقصان کے شروع کی تو شعیب ملک نے جلد ہی وکٹ دلادی، معین علی چودہ رنز بناکرپویلین لوٹے، ایلسٹرکک اور ای این بیل نے اکہتر رنز کی شراکت جوڑ کراپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ لیکن یاسرشاہ نے انگلش کپتان اورراحت علی نے جو روٹ کو چلتاکرکے میچ میں کم بیک کیا۔

    بیل چالیس رنز کی سست اننگز کھیل کر یاسرشاہ کی گیندپر آؤٹ ہوئے،ایک موقع پرانگلینڈ کےچار کھلاڑی ایک سو انتالیس رنز پویلین لوٹ گئے تھے۔

    اس وقت جونی بیرسٹو اورجیمز ٹیلرکی شراکت نے بولرز کے تمام حربے ناکام بنادئیے، کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نےچار وکٹ پردو سوبائیس رنز بنالئے تھے، جیمز ٹیلرچوہتر اور جونی بیرسٹوسینتس رنز پر تیسرےروز کھیل کا آغاز کریں گے۔

  • شارجہ ٹیسٹ: دوسرا روز، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ، تین آؤٹ

    شارجہ ٹیسٹ: دوسرا روز، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ، تین آؤٹ

    شارجہ: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل شروع ہوگیا ہے۔
    شاہین انگلش کھلاڑیوں کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت انگلینڈ کا اسکورتین وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز ہے

    انگلینڈ کی طرف سے معین علی14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شعیب ملک کی بال پر یونس خان نے ان کا کیچ ہکڑا۔ پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم نے 4 رنز بنائے تھے جبکہ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے پہلی اننگز میں234 رنز بنائے ہیں۔

  • گال ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز اور سری لنکا میں تیسرے دن کا کھیل جاری

    گال ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز اور سری لنکا میں تیسرے دن کا کھیل جاری

    گال : ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں گال ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں۔اس وقت تیسرے دن کا کھیل جاری ہے، میزبان سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں چار سو چوراسی رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    گال میں جاری ٹیسٹ میں سری لنکا نے کرونارتنے اور چندی مل کی شاندار سنچریز کی بدولت رنز کا پہاڑ کھڑاکردیا۔

    کرونارتنے نے ایک سو چھیاسی اور چندی مل نے ایک سو اکیاون رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں چار سو چوراسی رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے چھیاسٹھ رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو چار رنز کے اضافے کے بعد سیمیولز بھی ہمت ہارگئے۔

    سیمیولز گیارہ رنزبناسکے۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے ہیں جبکہ اس وقت کریز پرکیمر روچ 19 رنز اور دیوندرا بییشو 18 رنز کے ساتھ موجود ہیں سری لنکا کے رنگانا ہارتھ نے 66 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

  • ڈھاکہ ٹیسٹ: تیسرے روز بنگلہ دیش کے ایک وکٹ پر 63 رنز

    ڈھاکہ ٹیسٹ: تیسرے روز بنگلہ دیش کے ایک وکٹ پر 63 رنز

    ڈھاکا : بنگلہ دیش اور  پاکستان کے مابین ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی گرفت مضبوط کرلی، پانچ سو پچاس رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر ترسٹھ رنز بنالئے۔

    ڈھاکا ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی شاہینوں کے نام رہا۔ میزبان ٹیم نے پہلی نامکمل اننگز پانچ کھلاڑی آؤٹ ایک سو سات رنز پر شروع کی تو یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے بنگال ٹائیگرز کا ڈبہ دوسو تین رنز گول کردیا۔

    تین سو چوون رنز کی برتری کے باوجود مصباح کی دفاعی کپتانی نے سب کو حیران کردیا۔ فالو آن کی بجائے خودبیٹنگ کرکے مصباح نے بنگلہ دیش کو اننگز سے شکست دینے کا آپشن ختم کردیا۔

    پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، پروفیسر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پہلی اننگز کے سنچری میکر یونس خان، اظہرعلی اور اسد شفیق خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے۔

    مصباح نے بیاسی رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ پاکستان نے دوسری اننگز چھ کھلاڑی آؤٹ ایک سو پچانوے رنز پر ڈیکلیئر کرکے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے ساڑھے پانچ سو رنز کا ہدف دیا۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے ایک وکٹ پر ترسٹھ رنز بنالئے،قومی ٹیم کو جیت کیلئے نو وکٹیں درکار ہیں۔

  • کھلنا ٹیسٹ : محمد حفیظ نے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سینچری بنا ڈالی

    کھلنا ٹیسٹ : محمد حفیظ نے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سینچری بنا ڈالی

    کھلنا : پاکستان کرکٹ ٹیم کے پروفیسر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سینچری داغ دی۔

    کھلنا میں حفیظ کا ہاتھ کھل گیا اور بنگلہ دیش کے خلاف حفیظ  رنز کی مشین بن گئے اور پہلی ڈبل سینچری بنائی، بنگلہ دیشی بولرز کے لئے حفیظ کو روکنا مشکل ہوگیا۔

    ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی حفیظ کا بلا رنز اگلتا رہا اور پروفیسر نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاٹس کھیل کر میزبان بولرز کے چودہ طبق روشن کردیے۔

    حفیظ کیرئیر بیسٹ دو سو چوبیس رنز بناکر شواگتا ہوم کی گیند کر کیچ آوٹ ہوئے۔

    انہوں نے اننگز میں تئیس چوکے اور تین فلگ شگاف چھکے لگائے، حفیظ کی ڈبل سینچری کی بدولت پاکستان کی میچ میں پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔

    گزشتہ روز بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شاہینوں نے شاندار کم بیک کیا، پروفیسر کی سنچری اور اظہرعلی کی ففٹی نے میچ میں پاکستان کی گرفت مضبوط کردی تھی۔

    بنگلا دیش نے نامکمل اننگز دوسو چھتیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو چھیانوے رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم تین سو بتیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، بولرز کی فارم دیکھ کر بلے باز بھی فارم میں آگئے۔

    اوپنر نے پچاس رنز کا آغازدیا، سمیع اسلم ڈیبیو میچ میں بیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پروفیسر اور اظہرعلی نے بنگالی بولرز پر خوب ہاتھ صاف کیے۔ دونوں کے سامنے بنگال کا ایک بھی جادو نہ چل سکا، حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کا آٹھواں سینکڑاں جڑ دیا۔

    اظہرعلی نے بھی چھکا داغ کر کیرئیر کی انیسویں ففٹی بنائی۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ پر دوسو ستائیس رنزبنالئےتھے، قومی ٹیم کو برتری ختم کرنے کیلئے ایک سو سات رنز کی ضرورت ہے۔