Tag: 3rd edition

  • پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کی قیادت کون کون کرےگا؟

    پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کی قیادت کون کون کرےگا؟

    لاہور : پاکستان سپرلیگ سیزن تھری کی تمام ٹیموں کے کپتان ایک سے بڑھ کر ایک ہیں، چھ ٹیموں کی قیادت دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی کررہے ہیں، جن میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن تھری میں چھ ٹیموں کا امتحان ہوگا، کون سی ٹیم کا کپتان ٹائٹل اپنےنام کرے گا۔ پشاور زلمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی، زلمیز کی قیادت ویسٹ انڈیز کے ہر دلعزیز کھلاڑی ڈیرن سیمی کریں گے۔

    کراچی کنگز کے کنگ عماد وسیم ہوں گے، عماد وسیم کا شماردنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، ان کی کپتانی میں ٹیم ٹائٹل کیلئے فیورٹ ہے۔

    لاہور قلندرز کے قلندر نیوزی لینڈ کےبرینڈن میکلم ہیں۔ میکلم تیز کھیلتے ہیں اور کپتانی میں بھی ان کاانداز جارحانہ ہوتا ہے۔ دو مرتبہ منزل پر پہنچ کر ناکام ہونے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو اس بار بھی سرفراز احمد لیڈ کریں گے۔

    اسلام آباد نے لیجنڈ کھلاڑی مصباح الحق کو اس بار بھی کپتان برقرار رکھا ہے، مصباح الحق نے پہلے ایڈیشن میں اپنی ٹیم کو چیمپئن بنایا تھا۔

    اس کے علاوہ ایونٹ کی نئی ٹیم ملتان سلطانز نے آل راؤنڈر شعیب ملک پر بھروسہ کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون سا کپتان اپنی ٹیم کو کہاں تک لے جاتا ہے؟

  • پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز22 فروری سے ہوگا

    پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز22 فروری سے ہوگا

    دبئی : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب بائیس فروری کو دبئی میں ہوگی، ملک کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، پی سی بی نے پرومو جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چوکوں اورچھکوں کی برسات کے ساتھ پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز رواں ماہ 22 تاریخ کوعرب کےصحراؤں میں ہوگا۔

    پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب کا پرومو ریلیزکردیا گیا ہے، ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب دبئی میں منقعد ہوگی، صوفیانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

    موسیقی کا شہزادہ شہزاد رائے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، اس کے علاوہ پاکستان سپرلیگ کا آفیشل سانگ گانے والے علی ظفر بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

    اس موقع پر بلاک بسٹر گانے والے معروف امریکن سنگر جیسن ڈرولو بھی پرفارم کریں گے، دبئی میں اسٹارز کی یہ کہکشاں 22 فروری کو سجے گی۔

    پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوگی۔ یاد رہے کہ افتتاحی تقریب کے روز پہلا میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ڈیبوٹننٹ ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2018 کے میچز کا شیڈول جاری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔