Tag: 3rd ODI

  • پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے کل ہوگا، سرفرازالیون کے پاس آخری موقع

    پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے کل ہوگا، سرفرازالیون کے پاس آخری موقع

    ڈنیڈن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل ڈنیڈن میں آمنے سامنے ہوں گی، اس میدان میں کیویز اب تک ناقابل شکست رہے ہیں، شاہینوں کیلئے تیسرا ون ڈے ڈو اینڈ ڈائی بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے کل ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا، اس میچ میں شاہینوں کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے کیونکہ پچھلے دو میچوں میں پاکستان شکست کھا چکا ہے۔

    شاہینوں کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، دو میچ ہارنے کے بعد سیریز بچانے کے لئے قومی ٹیم کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہین پلٹ کر جھپٹنے کی کوشش میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔

    اس اہم معرکے لئے پاکستان ٹیم نے ڈنیڈن میں بھرپور پریکٹس کی ہے، بیٹنگ اور بولنگ کے الگ الگ سیشن بھی ہوئے، جارحانہ مزاج اوپنر فخر زمان اب فٹ ہوکر ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں وہ تیسرا میچ کھیلیں گے جبکہ دوسرے ون ڈے میں نصف سنچری بنانے والے شاداب خان سیریز میں کم بیک کیلئے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کو ون ڈے سیریز بچانے کا چیلنج اس میدان میں درپیش ہے جہاں نیوزی لینڈ کبھی نہیں ہارا، ڈونیڈن میں کیویز ناقابل شکست رہے ہیں، نیوزی لینڈ پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز جیت گیا تو یہ اس کی مسلسل دسویں فتح ہوگی۔


    مزید پڑھیں: پاکستان/ نیوزی لینڈ : تیسرا ون ڈے ہفتے کو کھیلا جائے گا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ : تیسرا ون ڈے ہفتے کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ : تیسرا ون ڈے ہفتے کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا

    ڈنیڈن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے ہفتے کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈنیڈن پہنچنے پر ھاکو ڈانس سے استقبال کیا گیا، سیریز بچانے کے لئے قومی ٹیم کو لازمی فتح درکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ہفتے کو ڈنیڈن میں ہوگا، دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کا تیسرا کڑا امتحان ہونے کو ہے، اب ڈنیڈن میں میدان سجے گا، سیریز کا تیسرا ون ڈے پاکستان کیلئے آر یا پار کی حیثیت رکھتا ہے۔

    دو میچ ہارنے کے بعد سیریز بچانے کے لئے قومی ٹیم کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے، یاد رہے کہ نیلسن میں پاکستان کے سیریز برابر کرنے کی امیدوں پر پانی پڑ گیا تھا، اب ڈونیڈن میں خسارہ کم کرنے کا موقع ہے۔

    پاکستان کے پاس ہارنے کا آپشن نہیں ہے لیکن ڈنیڈن میں نیوزی لینڈ کے ریکارڈ نے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم اس میدان میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ پاکستان پہلی بار ڈنیڈن میں قسمت آزمائے گا۔ سیریز میں دو میچز میں ناکامی کے بعد گرین شرٹس کے لئے ہفتے کو ہونے والا میچ ڈو اینڈ ڈائی ہوگا۔

    پاکستان ٹیم کا ’’ھاکو ڈانس‘‘ سے روایتی استقبال

    علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈنیڈن پہنچنے پر ماؤری قوم کے روائتی ھاکو ڈانس سے استقبال کیا گیا، دو میچوں میں شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے یہ لمحات خاصے خوش کن تھے۔

    کھلاڑیوں نے رقص کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں، ماؤری قوم کا یہ ڈانس شکار کرنے سے پہلے اور بعد کی روایت ہے، نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم جب حریف کو چت کرتی ہے تو یہ ڈانس کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے واحد ماؤری کھلاڑی راس ٹیلر ہیں، ان کی ٹیم دو میچوں میں پاکستان کو چت کرچکی ہے۔ ڈنیڈن میں تیسرا ون ڈے پاکستان کے لئے مرو یا مر جاؤ والا میچ ہو گا، جیتے تو سیریز بچ جائےگی اور ہار کی صورت میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ھاکو ڈانس کریں گے۔

  • تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کوشکست دے کرسیریز جیت لی

    تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کوشکست دے کرسیریز جیت لی

    ابو ظہبی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکن ٹیم کوسات وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو209رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔

    قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے ڈیبیو میچ میں شاندارسنچری بنائی، بہترین کاکردگی پر امام الحق کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

    انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے125گیندوں پر5چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سینچری اسکور کی، اس کے علاوہ فخر زمان نے 29 ، محمد حفیظ نے 34 اور بابر اعظم نے 30رنز بنائے۔

    اس فتح کے بعد پاکستان کو5میچوں کی سیریزمیں3صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    اپنےچچا انضمام الحق کی طرح بنناچاہتا ہوں، امام الحق

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ میرا کوئی رول ماڈل نہیں، انضمام الحق کی طرح بنناچاہتا ہوں، انضمام الحق میری بہت مدد کرتےہیں،جب بھی مشکل آتی ہے چچاسے مدد لیتاہوں، کافی عرصےسے موقع ملنے کاانتظار کررہا تھا، موقع دینے پرکوچ مکی آرتھراور کپتان سرفراز احمد بھائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    حسن علی کی پرفارمنس روز بروز بہترہو رہی ہے، سرفراز احمد

    اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ سیریز جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، حسن علی کی پرفارمنس روز بروز بہترہو رہی ہے، اس کے علاوہ دیگر نوجوان کھلاڑی بھی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کررہے ہیں۔

    قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 48.2اوورز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، سری لنکا کی جانب سے اپل تھرنگا نے سب سے زیادہ61رنز بنائے تھسارا پریرا38جبکہ لہیرو تھریمانے28رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی نے پانچ، شاداب خان نے دو ، جنید خان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    حسن علی کی پچاس وکٹیں مکمل

     قومی ٹیم کے بالر حسن علی نے پانچ سری لنکن کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا اور اس کے ساتھ ہی حسن علی کی ون ڈے میں 50 وکٹیں مکمل ہوگئیں۔

    میچ سے قبل قومی ٹیم میں دو تبدیلیا ں کی گئی تھیں‘ احمد شہزاد کی جگہ امام الحق اور عماد وسیم کی جگہ فہیم اشرف ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان*

     یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم اس سال محض چار ون ڈے میچز جیت سکی ہے اور پاکستان کے ساتھ ہونے والے آج کھیلے جانے والے ون ڈے میچز کو ملا کر لگاتار دس میچز ہار چکی ہے۔

    سری لنکا کے ساتھ سیریز کے باقی میچز میں سے دو شارجہ (20 اور 23 اکتوبر) میں کھیلے جائیں گے۔

    سری لنکن ٹیم پاکستان کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی جس میں سے دو میچز ابوظہبی ( 26 اور 27 اکتوبر ) میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل 29 اکتوبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تیسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    تیسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    شارجہ : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

    شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، انجری کا شکار یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو شامل کیا گیا جبکہ انگلش ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ آج کا میچ انتہائی اہم ہے۔ انگلینڈ کو بڑے سے بڑا ہدف دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور آج کا میچ سیریز جیتنے کےلئے دونوں ٹیموں کےلئے اہم ہے۔

    شارجہ میں انگلینڈ کا پلڑا بھری ہے، اب تک کھیلے گئے پانچ میچز میں انگلش ٹیم تین اور گرین شرٹس دو میں کامیاب رہے۔

  • تیسرا ون ڈے، پاکستان اور انگلینڈ آج مد مقابل

    تیسرا ون ڈے، پاکستان اور انگلینڈ آج مد مقابل

    شارجہ : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے آج شارجہ میں کھیلا جائے گا، یاسرشاہ انجری کے باعث تیسرے میچ سے باہرہوگئے.

    تیسرے ون ڈے میچ کیلئے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کی، ضرورت سے زیادہ پریکٹس نے قومی ٹیم کی مشکلات بڑھادی ہے، سیریز میں کون برتری لے گا فیصلہ شارجہ میں ہوگا۔

    تیسرے میچ سے قبل شاہینوں کو دھچکا لگ گیا، جادوگراسپنرانجری کے باعث میچ سے آؤٹ ہے، یاسرشاہ کی جگہ ظفر گوہر کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔

    اظہر علی کا کہنا ہے کہ انجریز کی وجہ سے کمبینیشن بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے، شارجہ میں انگلینڈ کا پلڑا بھری ہے، اب تک کھیلے گئے پانچ میچز میں انگلش ٹیم تین اور گرین شرٹس دو میں کامیاب رہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔

  • براہِ راست اپ ڈیٹ: پاکستان نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    براہِ راست اپ ڈیٹ: پاکستان نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے والے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے.

    کپتان اظہر علی اَن فٹ ہونے کی وجہ سے تیسرے ون ڈے میں نہیں کھیل رہے، جس کے باعث سرفراز احمد پاکستانی ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں.


    پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے ہدف کا تعاقب جارحانہ انداز میں شروع کیا، مگر وہ اڑتیس رنز بناکر نیمبو کا شکار بنے۔

    پاکستان نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے تین میچوں کی سیریز میں دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔ اسد شفیق اڑتیس اور شعیب ملک چونتیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،جبکہ اوپنر احمد شہزاد بتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    تیسرے ون ڈے میں پانچ وکٹیں اور اڑتیس رنز کی شاندار آل راؤنڈ کاکردگی پر بلال آصف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کو 162 رنز کا ہدف دیا ہے،زمبابوے کی پوری ٹیم 38.5 اوورز میں آؤٹ ہوگئی،

    پاکستان کے بلال آصف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس اوورز میں 25 رنز دے کر پانچ وکٹیں اپنے نام کیں

    عماد وسیم نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں جبکہ محمد عرفان نے 43 رنز دے کر ایک وکٹ اور شعیب ملک نے چار رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

     


    براہ راست اپڈیٹ


     

     


    پاکستان اننگز


     

     

    تیس اوور کے اختتام پر تین کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کا مجموعی اسکور 136 ہوگیا۔

    پچیس اوور کے اختتام پر تین کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کا مجموعی اسکور 108 ہوگیا۔

    تیسری وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی احمد شہزاد 32 رنز بناکر اسٹمپ آوٹ ہوگئے۔

    Ahmed

    بیس اوور کے اختتام پر دو کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کا مجموعی اسکور 88 ہوگیا

    دوسری وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی محمد حفیظ 13 رنز بناکر پیانگرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی محمد حفیظ ہیں۔

    Hafeez

    پندرہ اوور کے اختتام پر ایک کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کا مجموعی اسکور 72 ہوگیا

    میچ کے آٹھویں اوور کے اختتام پر کھانے کا وقفہ دیا گیا ہے۔

    بارہویں اوور میں پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی ، بلال آصف 39 بال پر 38 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔نئے آنے والے کھلاڑی محمد حفیظ ہیں۔

    Bilal Asif

    میچ کے دسویں اوور میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہے ، اور مجموعی اسکور 34 رنز ہے۔

    اس وقت احمد شہزادپانچ اور بلال آصف بائیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    میچ کے آٹھویں اوور میں پاکستان کا اسکور 29 رنز ہے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا،

    میچ کے پانچ اوورز میں پاکستان کا مجموعی اسکوربغیر کسی نقصان کے 23 رنز ہے۔

    پاکستان کی جانب سے 162 رنز کے تعاقب میں اوپنرز بلال آصف اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا ۔

     


    زمبابوے اننگز


     

    زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف دیدیا، زمبابوے کی جانب سے اوپنر چبھابھا اور رچمنڈ موتمبنی نے میچ کا آغاز کیا، زمبابوے کی پوری ٹیم 38.5 اوور میں 161 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ اور عماد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

    38 اوور کی چوتھی گیند پر شعیب ملک نے نیمبو کو پویلین کی راہ دکھا دی.

    Nyumbu.

    36 ویں اوور میں عماد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    35 ویں اوورز کے اختتام پر زمبابوے نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا لئے ہیں۔

    33ویں اوور میں محمد عرفان کی گیند پر سرفراز احمد نے رچمنڈ کا کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔

    Chari

    31 ویں اوور میں بلال آصف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے موتمبودزی کو آؤٹ کردیا اور اپنی پانچ وکٹیں مکمل کرلیں۔

    30 اوورز کے اختتام پر زمبابوے نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنالئے ہیں.

    Chibhabha

    29 ویں اوورز کی تیسری بال پر بلال آصف نے سکندر رضا کو بولڈ کیا.

    27ویں اوور کی پانچویں گیند پر بلال آصف نے چکمبرا کو بولڈ کیا۔

    Panyangara

    27ویں اوور کی تیسری گیند پر بلال آصف نے ولیمز کو کاٹ اینڈ بال آؤٹ کر دیا، ولیمز نے 6گیندوں پر 5 رنز بنائے۔

    26ویں اوور میں زمبابوے کے اوپنر رچمنڈ موتمبنی نے شاندار نصف سنچری مکمل کی، رچمنڈ کی انٹرنیشنل کیرئیر میں یہ دوسری نصف سنچری ہے.

    Raza

    25 اوور کے اختتام پر زمبابوے نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا لئے ہیں.

    24ویں اوور کی پہلی گیند پر عماد وسیم نے برین چری کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ کر دیا ، چری 8 گیندوں پر 4 رنز بنا سکے.

    Waller

    21 ویں اوورز کی تیسری بال پر بلال آصف نے چبھابھااور رچمنڈ کی پارٹنر شپ توڑ دی، چبھابھا بلال آصف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، چبھابھا نے 48 رنز بنائے۔

    Mutumbami

    20ویں اوور میں زمبابوے نے 89 رنز بنالئے، چبھابھا نے 48 رنز اور رچمنڈ نے 40 رنز اسکو کئے.

    15اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 65 رنز بنالئے ہیں۔

    Mutombodzi

    گیارہویں اوور کی چوتھی گیند پر رچمنڈ موتمبنی کا عماد وسیم کو شاندار چوکا لگایا۔

    10 ویں اوور میں زمبابوے نے بغیر کسی نقصان پر 47 رنز بنالئے ہیں، چبھابھا اور رچمنڈ موتمبنی کے درمیان 47 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوچکی ہے،شبھابا نے 30 رنز اور موتمبنی نے 18 رنز بنالئے ہیں.

    Williams

    9ویں اوور کی تیسری بال پر عماد وسیم کی گیند پر موتمبنی نے چھکا لگایا.

    8ویں اوور کی پہلی بال پر چبھابھا نے وہاب ریاض کی گیند پر شاندار چوکا لگایا.

    5ویں اوور میں زمبابوے نے بغیر کسی نقصان پر 17 رنز بنالئے ہیں، چبھابھا نے 21 رنز اور موتمبنی نے 4 رنز بنائے۔

    یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے یاسر شاہ اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت زمبابوے کو 131 رنز سے باآسانی شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 5 رن سے ہرا دیا تھا.

  • پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آخری معرکہ آج ہوگا

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آخری معرکہ آج ہوگا

    ہرارے : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ پیر کو کھیلا جائیگا، سیریز ایک ایک سے برابر ہے.

    زمبابوے نے امپائرز کے متنازعہ فیصلے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرا میچ ڈک ورتھ لوئس قوانین کے تحت پانچ رنز سے جیت کر ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر کردی لیکن اب فائنل معرکہ ہوگا جسمیں دونوں ٹیمیں سر دھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہیں۔

    پاکستان ٹیم نے بیٹنگ کو بہتر بنانے کیلئے پریکٹس سیشن میں بھرپور محنت کی ہے۔

    کپتان اظہر علی نے کہا کہ شعیب ملک، عامر یامین اور آخر میں یاسر شاہ نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے کامیابی کے قریب پہنچا دیا تھا مگر خراب روشنی شکست کا سبب بنی۔

    انکا کہنا تھا دورہ زمبابوے کا اختتام ون ڈے سیریز جیت کر کرنا چاہتے ہیں۔

  • تیسراون ڈے، نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو38رنز سے ہرادیا

    تیسراون ڈے، نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو38رنز سے ہرادیا

    ہرارے : نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں اڑتیس رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی۔

    ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹ پر دو سو تہتر رنز بنائے، کین ولیمسن نوے اورپارن گپٹل بیالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کے اوپنرز نے ستانوے رنز کا شاندارآغاز فراہم کیا لیکن اوپنرز کے آؤٹ ہوتے ہی بلے بازوں کی لائن لگ گئی، زمبابوے کی پوری ٹیم سینتالیس اعشاریہ چار اوورز میں دو سو پینتس رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    شین ولیمز اور ہملٹن مساکڈزا کی نصف سنچریاں بھی ٹٰم کو شکست دے سے نہ بچاسکی، کین ولیمسن کو میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • بنگلہ دیش کا کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے بھی اپنے نام کرلیا

    بنگلہ دیش کا کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے بھی اپنے نام کرلیا

    میرپور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے رسوائیوں کی نئی دستان رقم کردی، تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش سے ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا، تیسرے ون ڈے میں بنگال ٹائیگرز نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

    میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم ناکامیوں کے گھری کھائی میں جا گری، بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس ایک کامیابی بھی حاصل نہ کرسکے، تیسرے ون ڈے میں بھی قومی کھلاڑیوں نے پرانی ہی غلطیاں دھرائی۔

    کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن ان کے بعد والے بیٹسمین تو چل میں آیا کی پالیسی پر ہی گامزن رہے،اظہر علی کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کرکے آوٹ ہوئے تو بقیہ سات بیٹسمین صرف سنتالیس رنز کے اضافے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

    فواد عالم اور محمد حفیظ مسلسل تیسرے ون ڈے میں ناکام رہے،قومی ٹیم پورے اوور بھی نہ کھیل سکی اور اننچاسویں اوور میں دو سو پچاس رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال اور سومیا سرکار نےجارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو ایک سو پنتالیس رنز کا آغاز فراہم کیا، تمیم چونسٹھ رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

    بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف سومیا سرکار کی دھواں دار سینچری کی بدولت انتالیسویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سومیا سرکار ایک سو ستائیس رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

  • ڈھاکہ: ٹاس جیت کر پاکستان کی بیٹنگ جاری

    ڈھاکہ: ٹاس جیت کر پاکستان کی بیٹنگ جاری

    ڈھاکہ : میر پور میں کھیلے جارہے  تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    میچ میں پاکستانی اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا اور پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سمیع اسلم نے مل کر 91 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تاہم سمیع اسلم  45 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    میچ کیلئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد، راحت علی اور سعید اجمل کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ عمر گل، سمیع اسلم اور ذوالفقار بابر کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اوپنر سمیع اسلم نے ون ڈے میں ڈیبیو کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، بنگلا دیش پاکستان کو پہلی بار کلین سوئپ کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ پاکستان تیسرے میں بھی ناکام رہا تو آئی سی سی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن کھودے گا۔