Tag: 3rd test

  • انگلینڈ کا پنڈی ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان، 2 تبدیلیاں

    انگلینڈ کا پنڈی ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان، 2 تبدیلیاں

    انگلینڈ نے راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، مہمان ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

    پچ کی کنڈیشنز دیکھنے ہوئے انگلینڈ نے 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس، جمی اسمتھ بھی راولپنڈی ٹیسٹ میں شامل ہیں۔

    ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر بطور اسپیشلسٹ اسپنرز ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ فاسٹ بولر گس ایٹکنسن بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن جاری ہے۔

    راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پریکٹس سیشن کے دوران انگلینڈ کی جانب سے بیٹنگ پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کوچ جیسن گلیسپی اور قومی ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید کے ہمراہ پچ کا معائنہ بھی کیا۔

    تیسرا ٹیسٹ: راولپنڈی اسٹیڈیم میں انگلینڈ ٹیم کے آفیشلز کا پچ کا معائنہ

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور 3 میچز کی یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

  • ہیڈنگلے ٹیسٹ: بھارت کی انگلش سرزمین پر بدترین کارکردگی، 78 پر ڈھیر

    ہیڈنگلے ٹیسٹ: بھارت کی انگلش سرزمین پر بدترین کارکردگی، 78 پر ڈھیر

    ہیڈنگلے: انگلینڈ کا پلٹ کر وار، انڈیا کو ہینڈنگلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آؤٹ کلاس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کا پہلا روز بھارت کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، اور وہ صرف 78 رنز کے مجموعے پر آل آؤٹ ہوگئی۔

    یہ بھارت کی انگلینڈ کی سرزمین پر سینتالیس سال بعد بدترین کارکردگی ہے، اس سے قبل انیس سو چوہتر میں بھارتی ٹیم مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 52 رن بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    ہیڈنگلے ٹیسٹ میں انگلیڈ کا فاسٹ بولنگ اٹیک بھارت پر قہر بن کر ٹوٹا، جیمز اینڈرسن اور کریگ اورٹن نے تین تین جبکہ اولی روبنسن اور سیم کرن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    بھارتی ٹیم کے نو کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، اجنکے راہانے 18 اور روہت شرما 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    بھارت کا پہلی اننگز کا مکمل اسکور کارڈ

    روہت شرما 19

    کے ایل راہول 0

    چیستور پجارا 1

    ویرات کوہلی (کپتان) 7

    اجنکا راہانے 18

    رشبھ پنت 2

    رویندر جڈیجا 4
    محمد شامی 0

    جسپریت بھمرا 0

    محمد سراج 3

  • تیسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے سات وکٹوں پر181رنز

    تیسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے سات وکٹوں پر181رنز

    ڈومینیکا : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی ٹیم کو سیریز جیتنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی تین وکٹیں درکار ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی 304 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ سیریزجیتنے کی جانب قدم بڑھنےلگے، ویسٹ انڈیز کی151رنز پر7ویں وکٹ بھی گرگئی، ویسٹ انڈیز کے ابتدائی چار کھلاڑی صرف چھیانسٹھ رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

    ہیٹمر کو محمد عامر نے پچیس رنز پر بولڈ کیا، براتھ ویٹ چھ رنز پر یاسر شاہ کا شکار بنے ۔ ہوپ کو حسن علی نے آؤٹ کیا۔ یسٹ انڈیز کے پانچویں آؤ ٹ ہونے والے کھلاڑی وشال سنگھ تھے جو 2 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔

    ویسٹ انڈیز کی تازہ وکٹ بھی یاسر شاہ کے حصے میں آئی، شان ڈاؤرچ یاسر شاہ کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ساتویں وکٹ 151 کے مجموعی اسکور پر گری ۔

     ویسٹ انڈین کھلاڑی جیسن ہولڈر 22 رنزبنا کرحسن علی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے، اب سے کچھ دیر قبل تک ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنالئے ہیں۔

  • برمنگھم : پاکستان اورانگلینڈ آج سے تیسرے ٹیسٹ میں مدمقابل

    برمنگھم : پاکستان اورانگلینڈ آج سے تیسرے ٹیسٹ میں مدمقابل

    برمنگھم : اولڈ ٹریفورڈ کی شکست کو بُھلا کر پاکستان آج برمنگھم میں انگلینڈ سے ٹکرائے گا۔ چارمیچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔

    پاکستانی ٹیم کےکپتان مصباح الحق نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط ہیں اور کم بیک کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی پچ،نیامیچ ہے،جو چیلنچ آئے گا اس پر فوکس کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ آج بدھ سے برمنگھم میں کھیلاجائے گا۔ پاکستان نے انگلینڈ سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے ہتھیار تیز کرنا شروع کردئیے۔

    pak-01

    نئے امتحان کی تیاری کیلیے پاکستان ٹیم نے برمنگھم میں ڈیرے ڈال لیے،کرکٹرز نے بھرپور سیشن میں فیلڈنگ بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی۔

    Pak-02

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے فیلڈنگ میں بہتری اور سلپ کیچنگ کو بہتر بنانے کیلئے کلوز فیلڈنگ کرائی۔ گراؤنڈ فیلڈنگ میں نکھار لانے کیلئے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن جوڑیوں کی شکل میں کھلاڑیوں سےخصوصی مشقیں کراتے رہے۔

    Pak-03

    کوچز کی بھرپور سیشن میں فیلڈنگ بہتربنانے پر توجہ رہی۔ قومی ٹیم ابتدائی دو میچز میں ایک یا دو نہیں کئی کیچز ڈراپ کرچکی ہے۔

    ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیٹ کی مدد سے ہلکے اسٹروکس کھیلتے ہوئے شان مسعود کو کلوز فیلڈنگ کی مشق کرائی، کپتان مصباح الحق نے اظہر علی کو تواتر کے ساتھ کیچز کروائے، دیگر فیلڈرز ہوا میں تیرتی گیندوں کے ساتھ بیک وقت لو اور اونچے کیچ پکڑنے کی مشقیں کرتے نظر آئے۔

    Pak-04

    دوسری جانب سیریز کے تیسرے معرکے سے قبل مینجمنٹ اوپننگ جوڑی کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے، ٹیسٹ میچ کے پہلے تین دن کے ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس گراؤنڈ پر پاکستانی ٹیم نے کبھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ سات ٹیسٹ میں سے چار انگلینڈ نے جیتے اورتین ڈرا ہوئے۔ انگلینڈ اس گراؤنڈ پر دو ہزار آٹھ سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہارا۔

     

  • پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : تیسرا ٹیسٹ اتوار کو شارجہ میں کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : تیسرا ٹیسٹ اتوار کو شارجہ میں کھیلا جائے گا

    شارجہ :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔

    دبئی میں پاکستان نے کاری وار کیا تھا ابتدائی دونوں ٹیسٹ سنسنی خیز رہے۔ اب شارجہ میں انگلینڈ کیلئے صورتحال ڈو اینڈ ڈائی ہوگی، انگلش کھلاڑی سیریز بچانے کیلئے میدان میں اتریں گے۔

    پاکستان آخری ٹیسٹ ڈرا کرکے بھی سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔ جیت آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کودوسری پوزیشن دلادے گی۔ شاہین دبئی ٹیسٹ کے ایکشن ری پلے کیلئے بے تاب ہیں۔

    آخری ٹیسٹ کیلئے نائب کپتان اظہر علی کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ لیجنڈ اسپنر شین وارن کی بولنگ ٹپس کے بعد یاسر شاہ حریف ٹیم پر حملے کیلئے تیار ہیں، ادھر انگلش ٹیم میں بھی ایک سے دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

    دونوں ٹیموں نے شارجہ ٹیسٹ کیلئے مشقیں تیز کردی ہیں۔ خامیوں پر قابو پایا جارہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ اتوار کی صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔