Tag: 4افراد جاں بحق

  • لاڑکانہ بائی پاس پر  ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا

    لاڑکانہ بائی پاس پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا

    شکار پور: لاڑکانہ بائی پاس پر ایک ہی خاندان 4 افراد کو قتل کردیا گیا ، حملے کی وجہ پرانا تنازع بتایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور میں لاڑکانہ بائی پاس پر فائرنگ کے واقعے میں  4افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے جاں بحق چاروں افراد کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے، حملے کی وجہ پرانا تنازع بتایا جارہا ہے۔

    فائرنگ کے بعدملزمان فرارہوگئے تاہم لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    یاد رہے 6 مئی کو گوجرانوالہ کے گاؤں ارتالی ورکاں میں دیرینہ ذاتی دشمنی کے باعث فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : گوجرانوالہ: سابقہ رنجش پر فائرنگ سے 5 افراد قتل

    پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے مبینہ طور پر حویلی میں سوئے ہوئے مکینوں پر فائرنگ کی م جس کے نتیجے میں عثمان ورک، اس کے دو بندوق بردار اور دو ساتھی ہلاک ہوگئے۔ عمران، جو عثمان کا چچا ہے، موقع سے فرار ہو گیا۔

    اس سے قبل ندھ کوٹ میں جاگیرانی اور چاچڑ قبائل کے درمیان دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں شاہ مراد چاچڑ، حضور بخش، عبدالخالق، شہزاد، حامد، منظور، شعبان اور اللہ وریو چاچڑ شامل تھے۔

  • قلعہ عبداللہ: قبائلی جرگےمیں فائرنگ،4 افراد جاں بحق

    قلعہ عبداللہ: قبائلی جرگےمیں فائرنگ،4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ:بلوچستان کےضلع قلعہ عبداللہ میں ایک ہی قبیلے کےدو مسلح گروہوں کےدرمیان تصادم کےنتیجے میں 4 افراد ہلاک اور5زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق لیویز حکام کاکہناہےکہ قلعہ عبداللہ کے سب ڈویژن گلستان میں ایک قبائلی تنازع کےتصفیےکےلیے جرگہ جاری تھا کہ جھگڑا شروع ہوگیا اور گولیاں چل گئیں۔

    لیویز حکام کے مطابق جھگڑے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں قبائلی رہنما حاجی لالہ خان بادی زئی کا بیٹا بھی شامل ہے۔

    سیکورٹی حکام کے مطابق جھگڑے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ ہلاک ہونے والوں میں قبائلی رہنما حاجی لالہ خان بادی زئی کا بیٹا بھی شامل ہے۔

    واقعےکےبعد لیویز اوردیگرقانون نافذ کرنےوالوں کےاہلکار جائےوقوع پرپہنچے اورعلاقےمیں گشت شروع کردیا اورکسی بھی ناخوشگوارواقعےسےنمٹنےکےلیےسیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔


    کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ،62 اہلکار شہید، 118 زخمی


    واضح رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں سریاب روڈ پر قائم پولیس ٹریننگ سینٹر پرتین دہشت گردوں کے حملےمیں 62اہلکار شہید،118 سے زائد زخمی ہوگئےتھے،فورسزکی کارروائی میں3دہشت گردمارے گئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق

    ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق

    ساہیوال: صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ساہیوال میں یوسف والا کے قریب تیزرفتاری کے باعث بس اورٹرالرمیں تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوراََ قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور مسافر جان کی بازی ہارگیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سےتعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیےدعا کی۔

    شہبازشریف نےحادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    مزید پڑھیں:جامشورو کےقریب ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم‘5افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • سنگجانی ٹول پلازہ پرٹریفک حادثہ،4 افراد جاں بحق

    سنگجانی ٹول پلازہ پرٹریفک حادثہ،4 افراد جاں بحق

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں سنگجانی ٹول پلازہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 کے قریب زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق رات گئے تیز رفتار ٹرالر نمبر 481 ٹی ایل ایم نے ہائی ایس مسافر ویگن نمبر 3870 ایل ای ایف کو ٹکر مارتے ہوئے دیگر چار گاڑیوں ایف ایکس 2467 اور کرولا 128 اے ایف این، شاہ زور 3865 آر ایل ای کو روند ڈالا،بدقسمت مسافر ویگن ٹیکسلا سے پشاور جا رہی تھی۔

    حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 2 مسافر وارید اور الیاس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 2 تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور قائداعظم اسپتال گولڑہ میں جا کر دم توڑ گئے۔

    ذرائع نے حادثےمیں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ ریسکیو 1122 نے حادثہ میں20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ترنول پولیس اور ایدھی ایمبولینس سمیت ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیں اور علاقہ کے لوگ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نعشیں اور زخمیوں کو نکال کر پمز اسپتال اور مقامی طبی مراکز میں منتقل کیا۔

    واضح رہےکہ حادثہ کے بعد ٹرالر ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔