Tag: 4افراد گرفتار

  • لاہور میں سیکورٹی اداروں کی کارروائی‘4افراد گرفتار

    لاہور میں سیکورٹی اداروں کی کارروائی‘4افراد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کےدارالحکومت لاہور میں سیکورٹی اداروں نےدو مختلف علاقوں میں کارروائیوں کےدوران چار افراد کوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں سیکورٹی اداروں نے کارروائیوں کےدوران بیدیاں روڈ اور چئیرنگ کراس سانحات میں ملوث ہونے کےشبہ میں چارافراد کوحراست میں لےلیا۔

    سیکورٹی اداروں نے لاہور کے علاقےبھٹہ چوک سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔گرفتارملزمان میں ولی خان اوراس کا ساتھی شامل ہے۔

    دونوں افرادکوسانحہ چئیرنگ کراس میں ملوث ہونےکےشبہ میں حراست میں لیا گیا۔

    دوسری جانب سانحہ بیدیاں روڈ میں ملوث ہونےکےشبہ میں بھی دو افرادزیرحراست لیا گیا۔دونوں افرادکوکینٹ کےعلاقے سے گرفتارکیاگیاہے۔زیرحراست ملزمان میں رمضان خان اور ایک افغان باشندہ شامل ہے۔


    خود کش حملہ آور تنہا نہیں آیا،اس کے ساتھ 3ساتھی اور بھی تھے، ایف آئی آر میں انکشاف


    یاد رہےکہ رواں سال فروری میں لاہور میں خودکش دھماکے میں تیرہ افراد جاں بحق اورستر سے زیادہ زخمی ہوگئےتھے،جاں بحق ہونے والوں میں ڈی آئی جی ٹریفک
    اور ایس ایس پی آپریشن سمیت چار اہلکار شامل تھے۔


    لاہور: مردم شماری ٹیم پر خودکش حملہ،5 فوجی اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید


    واضح رہےکہ رواں ماہ بیدیاں روڈ پر وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 فوجی اہلکاروں اور مردم شماری کے عملے سمیت 7 افراد جاں بحق 20 کے قریب زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • فرانس میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام‘4افراد گرفتار

    فرانس میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام‘4افراد گرفتار

    پیرس: فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہناہےکہ ملک میں چار افراد کی گرفتاری کےبعد دہشتگرد حملے کا منصوبہ ناکام بنادیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق فرانس کے جنوبی موں پیلیئر میں پولیس کی جانب سے ایک مکان میں کارروائی کی گئی،اس دوران 4افراد کوگرفتار کیاگیاجن میں ایک 16سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ نومبر 2015 میں پیرس میں ہوئے حملے میں استعمال ہونے والے بم سے ملتاجلتا سامان اس کارروائی کےدوران پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

    مقامی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق گرفتار کی گئی لڑکی سوشل میڈیا پر کہہ چکی ہیں کہ وہ شام وعراق جانا چاہتی ہیں یا پھر فرانس میں حملہ کرنا چاہتی ہیں۔

    مزید پڑھیں:پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور مزید2خودکش حملہ آوروں کو شناخت کرلیا گیا

    مقامی میڈیا کے مطابق اس لڑکی نے ایک ویڈئو بھی بنائی تھی جس میں اس نےدہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ سے بیعت کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہےکہ گذشتہ ہفتے پیرس میں معروف عجائب گھر لوو کے باہر سکیورٹی اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو فرانسیسی سپاہی نے گولی مار دی تھی۔

    واضح رہےکہ 2015 کے آغاز سے فرانس میں دہشت گرد حملوں میں کم از کم 230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،جبکہ درجنوں افراد ان حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔