Tag: 4دہشت گرد گرفتار

  • کراچی: سپرہائی وے پر پولیس مقابلے میں طالبان کا کمانڈر قدرت اللہ ہلاک

    کراچی: سپرہائی وے پر پولیس مقابلے میں طالبان کا کمانڈر قدرت اللہ ہلاک

    کراچی: سپرہائی وے پر پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر قدرت اللہ اور اس کے تین ساتھی مارے گئے ۔

     کراچی میں سپر ہائی وے پر جمالی گوٹھ میں ملیر ڈویژن پولیس کا مبینہ دہشت گردوں سے مقابلہ میں کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب کمانڈر قدرت اللہ عرف کمانڈر شیر خان تین ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

    ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، پولیس چھاپے کے دوران ملزمان اور پولیس میں آر پار گولیاں چلیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے راکٹ بھی فائر کئے۔

     ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق ملزمان اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

     ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے ملزمان کے دیگر ساتھی چھاپے کے دوران فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی : پولیس مقابلے، 4دہشت گرد گرفتار

    کراچی : پولیس مقابلے، 4دہشت گرد گرفتار

    کراچی:اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر کریکر سے حملہ کیا تاہم پولیس اہلکاروں نے مقابلے کے بعد چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بال کریکر بم اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار تھانے کی پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ ملزمان کی جانب سے بال کریکر بم سے حملہ کیا گیا، جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے، حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا۔

    جس پر ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے بعد دو زخمیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے تین بال کریکر بم چار ڈیٹونیٹر تین میٹر ڈیڈ کاڈ اور چار ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان شہر میں کسی بڑی کاروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، جسے پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ناکام بنادیا۔

  • چمن :سیکورٹی فورسز کی کاروائی،افغان انٹیلی جنس کے اہم کمانڈرسمیت 4دہشت گرد گرفتار

    چمن :سیکورٹی فورسز کی کاروائی،افغان انٹیلی جنس کے اہم کمانڈرسمیت 4دہشت گرد گرفتار

    چمن:  پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے افغان انٹیلی جنس کے اہم کمانڈر اور چار دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا ہے ۔

    سیکورٹی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے چمن کے علاقے سکان کانڑ میں گذشتہ شب مکان پر چھاپہ مارکر افغان انٹیلی جنس کے اہم کمانڈر اور چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، کاروائی میں اہم دستاویزات اور نقشے بھی سیکورٹی فورسز نے برآمد کرلیں ہے جبکہ گرفتار افغان انٹیلی جنس کمانڈر اور دہشت گرد چمن میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث ہے ، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ۔

    یاد رہے کہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ بار ہاں کہہ چکے ہیں کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں افغان انٹیلی جنس ادارہ خاد ملوث ہے اور گذشتہ شب کی کاروائی نے یہ ثابت کردیا کہ افغان انٹیلی جنس کے اہم کمانڈر خود پاکستان میں داخل ہوکر ملک کی حالات خراب کرنے اور بم دھماکے کر وا رہے ہیں۔