Tag: 4ملزمان ہلاک

  • کراچی:  2مبینہ پولیس مقابلے ،4ملزمان ہلاک

    کراچی: 2مبینہ پولیس مقابلے ،4ملزمان ہلاک

    کراچی : ناردن بائی پاس اور لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران چار ملزمان مارے گئے، مسروقہ موٹر سائیکلوں سے بھر اٹرک اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلوں سے بھرا ٹرک اور دستی بموں سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    لیاری میں پولیس کی بھاری نفری نے خفیہ اطلاع ملنے سرچ آپریشن کیا، اس دوران ملزمان نے پولیس سے مزاحمت کی، فائرنگ کے مبینہ تبادلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا جبکہ ملزمان قتل، بھتہ خوری اور دستی بم حملوں میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

  • کراچی :مبینہ پولیس مقابلے، گینگ وار گروپ کے 4ملزمان ہلاک

    کراچی :مبینہ پولیس مقابلے، گینگ وار گروپ کے 4ملزمان ہلاک

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں میں گینگ وارگروپ کے چار ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

    کراچی کے علاقے لیاری میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں لیاری گینگ وار کے چارملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق مقابلے ملزمان کی پولیس پر فائرنگ کے باعث ہوئے۔

    ملزمان میں دو کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے اور دو کا عزیر بلوچ گروپ سے تھا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان قتل ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب منگھو پیر روڈ پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔