Tag: 4 افراد زخمی

  • لیاقت آباد : ہوٹل پر بیٹھے سیاسی جماعت کے کارکنان پر اندھا دھند فائرنگ

    لیاقت آباد : ہوٹل پر بیٹھے سیاسی جماعت کے کارکنان پر اندھا دھند فائرنگ

    کراچی : لیاقت آباد الکرم اسکوائر پر چائے کے ہوٹل پر رات گئے فائرنگ سے 4 افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، زخمی ہونے والے شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا ہے کہ شریف آباد تھانے کی حدود الکرم اسکوائر کے ایک ہوٹل پر علی بلڈر نامی شخص اپنے 3 دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔

    اس موقع پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار4 مسلح افراد آئے اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ سے علی بلڈر نامی شہری اور دیگر 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    زخمی ہونے والے علی بلڈر کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے، فائرنگ سے زخمی 4 افراد میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے، زخمیوں کو پہلے عباسی شہید اسپتال اور بعد ازاں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 5 خول ملے ہیں، معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ ٹارگٹ کیا گیا ہے یا کوئی دشمنی کا معاملہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، اس کے علاوہ سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

  • مستونگ: گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا‘ 4 افراد زخمی

    مستونگ: گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا‘ 4 افراد زخمی

    مستونگ: صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں واقع مکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر مستونگ میں مکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    بنوں میں گھر کے اندر دھماکا، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ دو روز قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں ایک گھر کے اندر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا بارودی مواد کا ہے، گھر میں زنگ آلود مارٹر گولا موجود تھا۔

    راولپنڈی:گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا‘ 3 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ 19 جنوری کو صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں واقع مکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • لاہورمیں مکان کی چھت گرگئی‘4 افراد زخمی

    لاہورمیں مکان کی چھت گرگئی‘4 افراد زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقے جنوبی چھاؤنی میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکار وں نے جائے وقوع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کیا۔ زخمیوں میں احمد ،صبا، فوزیہ اورعلی شامل ہیں ، انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    قصورمیں مکان کی چھت گرنےسے3 بچے جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں قصور کے نواحی علاقے گنڈا سنگھ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔

    ریسکیو اہلکاروں کے مطابق چھت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو بھائی اور بہن شامل تھے۔

    لاہور: مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 6 جنوری کو لاہور کے علاقے اندرون دہلی گیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • گوجرخان میں کارپل کی دیوارسے ٹکرا گئی ‘5 افراد جاں بحق

    گوجرخان میں کارپل کی دیوارسے ٹکرا گئی ‘5 افراد جاں بحق

    راولپنڈی : گوجرخان کے قریب کار پل کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے قریب چکوال روڈ پرکار پل کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچیاں بھی شامل ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    کوہاٹ: ٹینکراورمسافربس میں تصادم‘ جاں بحق افراد کی تعداد23 ہوگئی

    رواں ماہ 5 اگست کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرمسافربس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا تھا کہ مسافر بس بونیرسے کراچی جا رہی تھی جو کلاچی کے قریب حاثے کا شکار ہوگئی۔

    کوہاٹ: انڈس ہائی وے پرکوچ میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 5 جون کو کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • لکی مروت: مکان میں دھماکا‘ 4 افراد زخمی

    لکی مروت: مکان میں دھماکا‘ 4 افراد زخمی

    لکی مروت : صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں مکان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے دال ملز کے قریب مکان میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لکی سٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں پشاور منتقل کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز چمن کے مال روڈ پرسڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس کی پیٹرولنگ کی گاڑی گزر رہی تھی، دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

    سانحہ مستونگ کے مزید زخمی دم توڑ گئے‘ شہدا کی تعداد 149 ہوگئی

    واضح رہے کہ 16 جولائی کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خوفناک خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں انتخابی امیدوار سراج رئیسانی سمیت 149افراد شہید ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گوجرانوالہ: شادی میں ہوائی فائرنگ سے2 بچوں سمیت4 افراد زخمی

    گوجرانوالہ: شادی میں ہوائی فائرنگ سے2 بچوں سمیت4 افراد زخمی

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے راہولی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، فائرنگ سے پانچ سالہ بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

    سی پی او گوجرانوالہ کے مطابق ہوائی فائرنگ کے الزام میں دلہا اور اس کے بھائیوں سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


    شادی کی تقریب میں نوجوان کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 9 دسمبر کو لاہور کے علاقے کاہنہ میں ممنوعہ خود کار اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کرنے والے نوجوان فاروق کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

    یاد رہے کہ 16اکتوبر کو لاہور کے علاقے مناواں میں ن لیگی ایم این اے سہیل بٹ کا چھوٹا بھائی زوہیب بٹ اور اس کے گن مین شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے، پولیس بااثر افراد کے سامنے خاموش تماشائی بنی رہی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • کابل میں خودکش دھماکہ‘ ایک شخص ہلاک‘ 4 افراد زخمی

    کابل میں خودکش دھماکہ‘ ایک شخص ہلاک‘ 4 افراد زخمی

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے علاقے قبل بائی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کمانڈر بسم اللہ تابان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش حملہ آور کے ہدف کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

    دوسری جانب افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ خودکش دھماکہ کابل کے علاقے قبل بائی میں ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یہ خودکش دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دو روز قبل افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 24 فروری کو افغانستان کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت 25 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    کابل میں کاربم دھماکہ، 95 افراد ہلاک، 158 زخمی


    یاد رہے کہ رواں سال 27 جنوری کو افغان دارالحکومت کابل میں واقع وزات داخلہ کے پرانے دفتر کے قریب ایمبولینس میں سوار حملہ آور نے خود کو دفتر کے مرکزی گیٹ پر دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 95 افراد ہلاک اور 158 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چمن : مال روڈ پریکےبعد دیگرے 2 دھماکے‘ 7 افراد زخمی

    چمن : مال روڈ پریکےبعد دیگرے 2 دھماکے‘ 7 افراد زخمی

    چمن : صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں یکے کے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چمن کے مال روڈ پریکے کے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق دونوں دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کرد یے ہیں۔


    چمن میں دھماکہ، ایک بچہ شہید دوسرا زخمی


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 1 دسمبر کو بلوچستان میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیے جانے والے دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔


    کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکہ، 4 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ 25 نومبر 2017 کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈیرہ بگٹی میں گھرپرفائرنگ اوربارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 7 افراد جاں بحق

    ڈیرہ بگٹی میں گھرپرفائرنگ اوربارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 7 افراد جاں بحق

    ڈیرہ بگٹی: صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں گھر پرفائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی میں گھر پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال لے جانے والی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

    سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گجرنامی شخص کے گھر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گجر، اس کی دونوں اہلیہ، 3 بچے جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔