Tag: 4 افراد گرفتار

  • اسلام آباد، ملتان ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اسلام آباد، ملتان ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اسلام آباد: اے ایس ایف نے اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران مسافرکے سامان سے 840 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق خیبرکا رہائشی زیرہ جان جی ایف 771 سے بحرین جا رہا تھا، مسافرکو گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

    دوسری جانب ملتان ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔ اے ایس ایف کے مطابق مسافروں کے سامان سے 4 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بتایا کہ 2خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ رواں ماہ 6 نومبر کو نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے عمان جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کلو 378 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی تھی۔

    اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام کے حوالے کردیا گیا۔

  • ہوٹل کے کمروں میں خفیہ کیمرے، 4 افراد گرفتار

    ہوٹل کے کمروں میں خفیہ کیمرے، 4 افراد گرفتار

    سیول: جنوبی کوریا میں ہوٹل کے کمروں میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو بنانے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں پولیس نے ہوٹل کے کمروں میں مہمانوں کی خفیہ طور پر فلمیں بنا کر انٹرنیٹ پر بیچنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان نے 1600 مہمانوں کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بیچ کر 6200 ڈالرز کمائے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے اگست 2018 میں متعدد شہروں کے 30 مختلف ہوٹلوں میں ایک ملی میٹر لینس کے کیمرے نصب کیے تھے جو کہ ٹی وی، ہیئر ڈرائر اور دیوار پر ساکت جیسی جگہوں پر موجود تھے۔

    ملزمان نے ویب سائٹ پر 803 ویڈیوز جاری کی تھیں اور ویب سائٹ کے سرور ملک سے باہر حاصل کیے تھے۔

    گرفتار ملزمان سے تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ طور پر ویڈیو بنانے کے معاملے میں ہوٹل کا عملہ ملوث ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دس ہزار خواتین نے خفیہ کیمرے کے معاملے پر سیول میں احتجاج کیا تھا جس میں بینرز پر لکھا تھا کہ ’میری زندگی آپ کی فحش حرکات کے لیے نہیں ہے۔‘

    احتجاج کے بعد سیول انتظامیہ کی جانب سے خاتون انسپکٹر پر مشتمل ایک ٹیم بنائی گئی تھی جس نے متعدد پبلک باتھ روم میں چھاپے مارتے ہوئے خفیہ کیمرے برآمد کیے تھے۔

    دو ماہ قبل ایک فحش ویب سائٹ کے شراکت دار مالک کو گرفتار کیا گیا تھا، جسے عدالت نے چار سال قید کی سزا اور 1.26 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ 4 افراد گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ 4 افراد گرفتار

    اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کرکے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے دبئی سے اسلام آباد پہنچنے والی غیرملکی خاتون سے 1838 گرام کوکین برآمد کرلی۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسقط جانے والی پرواز کے مسافرعارف شاہ اور گل زائد شاہ کو گرفتار کرلیا، گل زائد سے 1600 گرام، عارف شاہ سے 866 گرام آئس ہیروئین برآمد ہوئی۔

    اے این ایف نے دبئی جانے والے فضل حق کے سامان سے 1500 گرام منشیات برآمد کی۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی ‘ ہیروئن برآمد


    یاد رہے کہ رواں ماہ 11 ستمبر کواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر سے ہیروئن اور چرس برآمد کرلی تھی۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم رحمت اللہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازکیو آر 633 سے دوحہ جا رہا تھا۔

  • برطانیہ میں کرسمس پردہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ 4 افراد گرفتار

    برطانیہ میں کرسمس پردہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ 4 افراد گرفتار

    لندن : برطانوی پولیس نے کرسمس تہوار پر دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں انسداد دہشت گردی فورس نے دہشت گردی کی سازش ناکام بناتے ہوئے شیفلیڈ سے 3 اور چیسٹرفیلڈ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔

    آرمی بم ڈسپوزل ٹیم نے چیسٹر فیلڈ سے 31 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے قریبی گھروں کو خالی کرالیا جبکہ شیفلیڈ میں انسداد دہشت گردی فورس نے چھاپوں کے دوران 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    برطانوی پولیس حکام کے مطابق چار مشتبہ افراد کو دہشت گردی ایکٹ 2000 کے سیکشن 41 کے تحت دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو مغربی یارکشائر میں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔


    لندن : دہشت گرد حملوں میں‘7افراد ہلاک‘متعدد زخمی


    یاد رہے کہ رواں سال 4 جون کو برطانوی دارالحکومت میں لندن برج اوربارو مارکیٹ میں دہشت گردی کے واقعات میں7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد: ویکسین ضائع کرنے کا اسکینڈل ،4  افراد گرفتار

    اسلام آباد: ویکسین ضائع کرنے کا اسکینڈل ،4 افراد گرفتار

    اسلام آباد:  ویکسین ضائع کر نے کےاسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایف آئی اے نے ای پی آئی کے چارافسران کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایف آئی اے نے اسلام آباد میں ویکسین ضا ئع کرنے کے اسکینڈل ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ملیریا سمیت دیگر بیماریوں کی کروڑوں روپے کی ویکسین افسران کی نااہلی کے باعث ضائع ہوئی تھی۔

    اسکینڈل میں ملوث نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ای پی آئی کےچار افسران کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افسران میں سب انجینئر الطاف حسین ،ٹیکنیکل آفیسر غلام تقی ،اسٹور اسسٹنٹ عاطف محمود اور اسٹور کیپر رضوان بشیر شامل ہیں جبکہ دیگرمفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    ویکسین ضا ئع ہو نے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔