Tag: 4 افراد ہلاک

  • گوگل میپ پر اندھا اعتماد، فیملی دریا میں بہہ گئی، 4 افراد ہلاک

    گوگل میپ پر اندھا اعتماد، فیملی دریا میں بہہ گئی، 4 افراد ہلاک

    بھارت میں گوگل میپ پر اندھا اعتماد کرنے والی ایک فیملی دریا کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں وین میں سوار ایک فیملی اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ وین کا ڈرائیور اس دوران گوگل میپ کا سہارا لے رہا تھا کہ گلوگل میپ انہیں سومی اپریڈا پل پر لے گیا جو کئی مہینوں سے بند تھا۔

    پولیس کے مطابق وین پل پر پہنچنے کے بعد پھنس گئی اور بدقسمتی سے دریا کے تیز بہاؤ میں بہتی چلی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 5 افراد کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے ریسکیو کرلیا۔

    افسوسناک حادثے میں مرنے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک لاپتہ بچے کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

    گوگل میپ پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے خاتون گاڑی سمیت نالے میں جاگری

    بھارت میں خاتون گوگل میپ پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے گاڑی سمیت نالے میں جاگری جس کی ویڈیو سوشل میڈی پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی ممبئی میں خاتون نے گوگل میپس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوتے غلطی سے اپنی کار نئی ممبئی میں نالے میں گرادی، واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بیلاپور سے الوے جارہی تھی۔

    خاتون کو الوے جاتے ہوئے بیلاپور میں پل پر جانا تھا لیکن گوگل میپس پر راستہ پل کے نیچے دکھایا گیا۔

    نقشے پر بھروسہ کرتے ہوئے خاتون پل کے نیچے سے دھرواتارا جیٹی کی طرف چلی گئی اور اچانک کار نالے میں جاگری۔

    گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

    حادثے کے بعد ریسکیو حکام اور وہاں موجود افراد خاتون کو بچانے کے لیے پہنچے تو خاتون کو نالے میں تیرتا ہوا پایا جس کے بعد وہ اسے بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

    بعدازاں جائے وقوعہ پر گاڑی نکالنے کے لیے کرین بلائی گئی۔

  • شمالی بھارت میں سیلاب، کئی افراد لمحوں میں غائب، 50 سے زائد کا کچھ پتا نہ لگ سکا

    شمالی بھارت میں سیلاب، کئی افراد لمحوں میں غائب، 50 سے زائد کا کچھ پتا نہ لگ سکا

    شمالی بھارت کے ہمالیائی گاؤں میں سیلاب نے تباہی مچادی، 4 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 50 سے زائد لاپتہ ہیں۔

    غیرملکی خبرایجنسی مطابق بھارت میں اترکھنڈ کے دھرالی گاؤں میں کلاؤڈبرسٹ کے بعد تباہ کن سیلاب نے خوفناک تباہی پھیر دی، آن کی آن میں کئی افراد غائب ہوگئے، خطرناک مٹی کا ریلا بلند عمارتوں کو بہالے گیا، خوفناک مناظر کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔

    ویڈیوزمیں لوگ مٹی کے طوفان سے بھاگتے دکھائی دیے، خطرناک طوفان میں کئی افراد لمحوں میں غائب ہوگئے، مٹی، پانی گھروں کی چھتوں تک جا پہنچا، پوراگاؤں دب گیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی نے منتظم ضلع اترکاشی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 4 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ درجنوں افراد کو بچایا گیا ہے۔

    بھارتی محکمہ موسمیات نے اترکھنڈ کےلیے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے، دہرادون، ہریدوار سمیت کئی اضلاع میں اسکول بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

    خبرایجنسی نے بتایا کہ خوش قسمتی سے زیادہ ترلوگ مقامی میلے میں تھے ورنہ ہلاکتیں زیادہ ہوتی، 2013 میں کلاؤڈ برسٹ سے اترکھنڈ میں 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    عالمی موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوکش اور ہمالیہ میں گلیشیئرز خطرناک حد تک پگھل رہے ہیں، ہندوکش اور ہمالیہ میں 200 سے زائد گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/india-floods-monsoon-rains-weather-forecast/

  • امریکی ریاست مونٹانا میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

    امریکی ریاست مونٹانا میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

    مونٹانا(2 اگست 2025): امریکی ریاست مونٹانا کے بار میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جان سے گئے۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا کے علاقے اناکانڈا میں یہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نیتجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔

    مونٹانا پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور مشتبہ حملہ آورکی تلاش جاری ہے کئی رہائشی علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو اناکانڈا کے مغرب میں واقع اسٹمپ ٹاؤن کے علاقے میں دیکھا گیا ہے، پولیس اور سیکیورٹی ادارے علاقے کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔

    شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، واقعے کے محرکات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکے، واضح رہے کہ امریکا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات عام ہیں، جہاں اسلحہ رکھنے کے آئینی حق کو اکثر سخت قوانین کی مخالفت میں پیش کیا جاتا ہے۔

  • موٹرسائیکل پر پٹاخہ لے جانیوالے شخص کی ذرا سی غلطی 4 لوگوں کی جان لے گئی

    موٹرسائیکل پر پٹاخہ لے جانیوالے شخص کی ذرا سی غلطی 4 لوگوں کی جان لے گئی

    موٹرسائیکل پر پٹاخے لے کر جانے والا شخص کی ذرا سی غلطی چار لوگوں کی موت کا باعث بن گئی، جلتے کوڑ کے باعث پٹاخوں نے آگ پکڑی۔

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بائیک پر پٹاخے کے بنڈل لے جانے والا شخص جلتے ہوئے کوڑے کے سامنے سے گزار تو پٹاخوں نے آگ پکڑ لی، اس دوران دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریبی مکانوں کی کھڑکیوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔ پورا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا۔

    یہ واقعہ جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے پیش آیا دھماکے کی لپیٹ میں آکر دو بچوں سمیت چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    تامل ناڈو کے سالیم ضلع میں 27 سال بعد دروپتی اماں مندر کا میلہ منعقد ہو رہا ہے، اسی سلسلے میں 29 سالہ سیلوا راج بائیک پر 300 کلو گرام وزنی پٹاخوں کا بنڈل لے جا رہا تھا۔

    پوسری پٹی کے علاقے میں سڑک کے کنارے کوڑا جلایا جا رہا تھا۔ وہاں موٹر سائیکل بے قابو ہو کر جلتے ہوئے کوڑے میں جا گری جس کی وجہ سے پٹاخوں کے بنڈل میں آگ لگ گئی اور مسلسل دھماکے ہونے شروع ہوگئے۔

    نوجوان سیلوا راج موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، قریب ہی کھیلتا ہوا 11 سالہ کارتی اور 12 سالہ تمل سیلوان بھی حادثے میں جاں بحق ہوا۔

    اس حادثے میں 20 سالہ لوکیش شدید زخمی ہوا، اسے سیلم کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا لیکن رات دیر گئے اس کی بھی موت ہوگئی۔

    تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

  • امریکی فوج کا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

    امریکی فوج کا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

    جنوبی فلپائن میں امریکی سرویلنس طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن میں امریکی سرویلنس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک امریکی فوجی سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے، حادثے کا شکار طیارہ کنٹریکٹ پر امریکی فوج کے زیر استعمال تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین امریکی وزارتِ دفاع کے کنٹریکٹرز شامل ہیں، طیارہ فلپائن کی درخواست پر انٹیلیجنس نگرانی اور جاسوسی کے لیے مختص تھا۔

    فلپائن کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، طیارہ گرنے سے کھیت میں موجود ایک بھینس بھی ہلاک ہوگئی۔

    مقامی حکام کے مطابق طیارہ گرنے سے کھیت میں موجود ایک بھینس بھی ہلاک ہوگئی۔

  • اٹلی میں مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

    اٹلی میں مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

    اٹلی کے جنوبی صوبے نیپلز میں دھماکے سے دو منزلہ عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ماں، دو کمسن بچے اور انکی دادی شامل ہیں، اس کے علاوہ ایک بیٹے اور والد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے سبب ہوا، فائر فائٹرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ریسکیو بہت محتاط طریقے سے کیا جارہا ہے تاکہ نئے منہدم ہونے سے بچ سکیں۔

  • سعودی عرب: خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک، 19 زخمی

    سعودی عرب: خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک، 19 زخمی

    سعودی عرب میں الرین، بیشہ شاہراہ پر گرد و غبار کے باعث گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثے کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے، زخمیو ں کو سعودی ہلال احمر کی ایمبولنسز کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کو گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ کچھ کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

    اس سے قبل یمن میں تارکین وطن کی کشتی رات گئے حادثے کا شکار ہوگئی، کشتی اُلٹنے کے باعث 45 افراد سمندر کی لہروں کی نظر ہوگئے۔

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے کا واقعہ یمن کے شہر تائز گورنریٹ کے سمندر میں گزشتہ رات پیش آیا۔

    کینیڈا کے جنگلات میں آگ، تاریخی قصبہ راکھ کا ڈھیر بن گیا

    رپورٹس کے مطابق کشتی کو حادثہ تیز ہواؤں اور گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے وقت کشتی میں 45 تارکین وطن سوار تھے۔

  • ایران میں کرونا وائرس سے4  افراد ہلاک ،  تعلیمی ادارے بند

    ایران میں کرونا وائرس سے4 افراد ہلاک ، تعلیمی ادارے بند

    تہران : ایران میں کرونا وائرس سے4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 18 ہوگئی، وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایران کے شہر قُم کے ایک اسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے جبکہ شہر کے تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے ، ایران میں کرونا وائرس سے چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متاثرین کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔

    تمام کیسوں کا تعلق ایران کے شہر قُم سے ہے ، جہاں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایک اسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور قم میں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے اور جامعات بند کردی گئی ہیں۔

    ایرانی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں ، وائرس سے فوت ہونے والے مریض عمر رسیدہ تھے جبکہ کرونا وائرس کے سبب کویت نے ایران کے لیے تمام پروازیں معطل کر دیں ہیں۔

    دوسری جانب چین میں مزید 109 افرادکرونا وائرس سے ہلاک ہوگئے، جس کے بعد کرونا وائرس سے اموات کی تعداد2360 ہوگئی  جبکہ 76000 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کاکہناہےکرونا وائرس پرقابو پانے کےامکانات کم ہوتےجارہےہیں، اٹلی میں وائرس سےپہلی ہلاکت سامنے آگئی جبکہ جنوبی کوریا میں وائرس سے متاثرین کی تعدادتین سوچھیالیس ہوگئی۔

    اٹھائیس ممالک میں اب تک ایک ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ لبنان اور اسرائیل میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

  • کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں فائرنگ سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں تقریب جاری تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    کیلی فورنیا، ہائی اسکول میں فائرنگ، خاتون ہلاک

    خیال رہے کہ 4 روز قبل امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہائی اسکول میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    امریکا، ہیلووین پارٹی میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

    اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک گھر میں ہیلووین پارٹی کے دوران مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں رواں سال اب تک ماس شوٹنگ کے 250 سے زائد واقعات ہوچکے ہیں اور امریکی سوسائٹی میں اس سب کو لے کر بے پناہ تشویش پائی جارہی ہے۔

  • امریکی ریاست کنساس کے بار میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 5 زخمی

    امریکی ریاست کنساس کے بار میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 5 زخمی

    واشنگٹن: امریکی ریاست کنساس کے بار میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کنساس ٹیکیولا کے سی بار میں گھس کر نامعلوم مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق ٹیکیولا بار میں فائرنگ کرنے والا نامعلوم مسلح شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکا میں فائرنگ کا واقعہ، مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی

    پولیس کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ فائرنگ کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے حملہ آوروں کی تعداد کتنی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے میں 7 افراد ہلاک اور سترہ ماہ کی بچی سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 4 اگست کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو کے سیلو وسٹا شاپنگ مال میں فائرنگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے تھے پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک سفید فام لڑکے پیٹرک کو گرفتار کیا تھا۔