Tag: 4 اہلکار شہید

  • نوشکی : پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید

    نوشکی : پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید

    نوشکی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کوئٹہ کے بیورو چیف مصطفیٰ خان ترین کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    مقامی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ نوشکی کے علاقے غریب آباد میں پیش آیا، فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلح ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    ضلعی حکام نے بتایا کہ شہید ہونے والے چاروں پولیس اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ مسلح افراد کی گرفتاری کیلیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے گیرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے مذمت کی اور ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، خون بہانے والوں کو بلوچستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

     

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں فائرنگ کی شدید مذمت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں فائرنگ کی شدید مذمت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کوئٹہ فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ شہید اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں، امن کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کوکمزورنہیں کرسکتیں۔


    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 4 اہلکار شہید


    خیال رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے علاقے لانگوآباد میں نامعلوم افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جنوری کو کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ پولیس کے سابق ایس ایچ او فضل الرحمن جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 4 اہلکار شہید

    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 4 اہلکار شہید

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لانگوآباد میں نامعلوم افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

    واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے فرنٹیئرر کور کی گاڑی پر فائرنگ کی۔


    آئی جی بلوچستان معظم جاں انصاری


    آئی بلوچستان معظم جاں انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے آج پھر ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ 3 سے 4 حملہ آوروں نے کلاشنکوف ، 9 ایم ایم پستول سے فائرنگ ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

    آئی جی بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری ہے، دہشت گردوں کوانجام تک پہنچائے بغیرچین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    معظم جاں انصاری نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


    بلاول بھٹو کی کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پرحملے کی مذمت


    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں فورسزکی گاڑی پردہشت گرد حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ فورسزبہادری سے دہشت گردی کے خلاف لڑرہی ہیں، شہدا کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ قوم اورمسلح افواج مل کردہشت گردی کوشکست دیں گے۔


    وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پرحملے کی مذمت


    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسزکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ شہید اہلکاروں کے پسماندگان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں، شہید اہلکاروں نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا، دہشت گردی کے خاتمےتک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جنوری کو کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ پولیس کے سابق ایس ایچ او فضل الرحمن جاں بحق ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل 16 جنوری 2018 کو کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔


    کوئٹہ فائرنگ، ایس پی قائدآباد سمیت 4 پولیس اہلکارشہید


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 13 جولائی کو کوئٹہ میں کلی دیبہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس پی قائدآباد سمیت 4 پولیس اہلکارشہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔