Tag: 4 بچے جاں بحق

  • بارش کے کھڑے پانی میں ڈوب کر 4 بچے جاں بحق

    بارش کے کھڑے پانی میں ڈوب کر 4 بچے جاں بحق

    گجرات (30 جولائی 2025): بارش کے پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کے سبب برساتی کھڑے پانی میں ڈوب کر چار بچے جان سے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اس وقت مون سون کی شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے اور کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے۔

    بارش کے باعث شہروں کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہے اور بروقت نکاسی نہ ہونےکی وجہ سے لوگوں کے مشکلات کا سبب بھی بنا ہوا ہے تاہم گجرات میں بارش کے کھڑے پانی نے ایک سانحہ کو جنم دے دیا۔

    گجرات کے علاقے موہری روڈ کھاریاں میں بارش کے پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کے باعث کھڑے برساتی پانی میں نہاتے ہوئے چار کمسن بچے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 9 سے 13سال کے درمیان ہیں۔ بچوں کی لاشوں کو نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، جب کہ چار بچوں کی موت پر علاقے میں سوگ کی کیفیت طاری ہے۔

    واضح رہے کہ رواں مون سون سیزن میں ملک بھر میں سیلابی ریلوں، طوفانی بارشوں، اربن فلڈنگ اور دیگر حادثات کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

  • کرنٹ لگنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق

    کرنٹ لگنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق

    ٹانک کے نواحی علاقے میں زمین پر گرے تار سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹانک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے نواحی علاقہ گرہ مٹھو میں کرنٹ لگنے سے 4 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بھائی ہیں، بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں جبکہ ان چاروں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو زمین پر گرے تار سے کرنٹ لگا ہے، بچے مویشی چرارہے تھے جس دوران انہیں کرنٹ لگا۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ٹانک کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتش کی جارہی ہے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

  • خانیوال: ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکر، 4 بچے جاں بحق

    خانیوال: ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکر، 4 بچے جاں بحق

    خانیوال: صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے خانیوال کے علاقے نانک پور میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتر ٹریکٹر ٹرالی نے رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے میں 4 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    لورالائی: ٹرک اور کار میں ٹکر،5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 15 اگست کو صوبہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ٹرک اور کار میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

  • پشین میں مکان کی چھت گرنے سے4 بچے جاں بحق

    پشین میں مکان کی چھت گرنے سے4 بچے جاں بحق

    پشین: صوبہ بلوچستان کے علاقے پشین میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ضلع پشین کے علاقے یعقوب کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

    افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

    کراچی: کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کورنگی کے علاقے گلگت کالونی میں دو منزلہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ 28 جنوری 2019 کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    افسوس ناک حادثے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔