Tag: 4 دہشتگرد ہلاک

  • سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور کامیاب آپریشن کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے جب کہ علاقہ میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پُر عزم ہیں۔

  • پشاور میں بڑی تخریب کاری کا منصوبہ بنانے والے 4 دہشتگرد مارے گئے

    پشاور میں بڑی تخریب کاری کا منصوبہ بنانے والے 4 دہشتگرد مارے گئے

    پشاور: خیبر میں پولیس، سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ بنانے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پشاور میں بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے، آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد تنظیم کے 2 کمانڈر بھی شامل ہیں۔

    سی پی او نے بتایا کہ دہشت گرد اسلحے سے مکمل طور پر لیس تھے۔ دہشت گردوں سے برآمد اسلحے میں 2 ایس ایم جیز اور ایک رائفل شامل ہے۔

    سینٹرل پولیس آفس کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے 11 دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں کے سر کی قیمت لاکھوں روپے مقرر کی گئی تھی۔

  • پولیس مقابلہ : پی این ایس مہران اورامام بارگاہ حملے میں ملوث 4 دہشتگرد ہلاک

    پولیس مقابلہ : پی این ایس مہران اورامام بارگاہ حملے میں ملوث 4 دہشتگرد ہلاک

    کراچی : ملیر پولیس نے عثمان خاصخیلی گوٹھ میں کارروائی کرکے مقابلے میں چار خطرناک دہشت گرد ہلاک کردیئے، ملزمان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے،ہلاک شدگان پی این ایس مہران، اور ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ پر حملے میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر عثمان خاصخیلی گوٹھ شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے،  دہشت گردوں میں کمانڈر مولوی اسحاق اور سابق ٹی ٹی پی کمانڈر حکیم اللہ محسود کا گن مین بھی شامل ہے۔

    ایس ایس پی ملیر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، مزید نفری طلب کرکے شاہ لطیف ٹاؤن میں آپریشن کیا جائے گا۔

     راؤ انوار نے کہا کہ مقابلے میں ہلاک دہشت گرد پی این ایس مہران، اور ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔

    اس کے علاوہ پولیس، رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور دیگرافراد کے قتل میں بھی ملوث تھے، پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے رائفل سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔