Tag: 4 دہشت گرد ہلاک

  • لکی مروت: سی ٹی ڈی  اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ، 4 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت: سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ، 4 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت : سی ٹی ڈی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں سی ٹی ڈی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا۔

    کارروائی تھانہ نورنگ کی حدود بنوں اور لکی مروت کی سرحدی حدود تختی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

    آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔

    ضیاء الدین احمد کے مطابق مارے گئے دہشت گرد پولیس پر ہونے والے حملوں اور دیگردہشت گرد کاروائیوں میں مطلوب تھے۔

  • لکی مروت : سیکورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ  آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت : سیکورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت : شیری خیل میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن اور فائرنگ کے تبادلہ میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ درہ پیزو کی حدود شیری خیل کے قریب خفیہ اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، اس دوران کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد سید زمان زخمی ہوگیا ، جس کی گرفتاری کلیئے کوششیں جاری ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت آفتاب، فضل الرحمان عرف ارمانی، علیم اللّٰہ اور یاسین عرف لڑم کےنام سے ہوئی اور ان دہشت گردوں کا تعلق جانی خیل وزیر بنوں اور لکی مروت سے ہے۔

    آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے چار ایس ایم جیز، ایک آر پی جی سیون، اور آئی ای ڈی برآمد کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ایف سی اہکار کے قتل اوردیگر دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان: کلاچی کے علاقے باچا آباد میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی باچا آباد اور اطراف کے جنگلات میں سرچ آپریشن کے دوران فورسز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    دہشت گردوں پر پولیس پر حملے، فورسز کے خلاف کارروائیوں کے 8 مقدمات درج تھے، ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت جاوید ملانہ اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوفیں، پولیس وائرلیس سیٹ، دستی بم اور خودکش جیکٹس بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈی آئی خان میں اسپتال کے گیٹ پرخودکش دھماکا، 4 افراد جاں بحق

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھیوں کی جنگل میں موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے دروازے پر خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں پشاور میں صدر کے علاقے کالا باڑی میں دھماکے سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • آواران میں فوجی آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، 1 سپاہی شہید

    آواران میں فوجی آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، 1 سپاہی شہید

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع آواران میں آریشن کے ردالفساد کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی رمز علی شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف ملک میں جاری آپریشن رد الفساد تحت بلوچستان کے ضلع آواران کے قریب جھاؤ میں کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل ایف کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات پر کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران بی ایل ایف کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ سیکیورٹی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

    دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی رمز علی شہید،نائیک یعقوب زخمی ہوئے ہیں، 24 سالہ شہید رمز علی کا تعلق خیر پور میرس سے ہے۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ مذکورہ دہشت گرد رواں سال ماشکئی میں فوجی قافلے پر حملہ کرنے میں ملوث تھے, رواں برس ہونے والے حملے میں پاک فوج کے 5 شپاہی شہید ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ پاکستان آرمی کی جانب سے سال 2017 میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ ملک کو اسلحے سے پاک کیا جاسکے اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

    خیال رہے کہ مختلف مواقعوں پر دہشت گردوں کی جانب سے پاک افواج پر حملے بھی کیے گئے ہیں

  • ایف سی بلوچستان  کی کارروائیاں ، 4 دہشت گرد ہلاک

    ایف سی بلوچستان کی کارروائیاں ، 4 دہشت گرد ہلاک

    سبی : ایف سی کی  بلوچستان میں کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر  بلوچستان کے شمال میں سبی کےپہاڑی علاقوں میں کارروائی کی، جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے تبادلے  میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

    فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردمقامی افرادکوڈراتےاوردھمکیاں دیتے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی ایک اور کارروائی میں بھی 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ  دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔


    مزید پڑھیں : گورنربلوچستان پرحملے کی کوشش ناکام‘ 2 دہشت گرد گرفتار


    یاد رہے دو روز قبل سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پرحملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    دہشت گردوں کی شناخت  محمد بشیر اور منور احمد  کے نام سے ہوئی ، جبکہ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد میں سی ٹی ڈی  کی کارروائی ‘ 4 دہشت گرد ہلاک

    فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ‘ 4 دہشت گرد ہلاک

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ تین دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    س ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کلعدم تنظیم سے تھا جو فیصل آباد میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضےسےاسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے مفرور دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی۔


    لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 3 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔