Tag: 4 سالہ بچے

  • کراچی میں 4 سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی میں 4 سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی : پولیس نے 4 سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور بچے کو تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سر سید تھانے کی حدود میں 4 سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    پولیس نے کہا کہ ملزمان چار سالہ موسیٰ کو گاڑی میں لے جا رہے تھے کہ ایک شہری نے واردات دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

    مددگار 15 اور موٹر سائیکل اسکارڈ نے فوری ملزمان کا پیچھا کیا، اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان بچے کو گاڑی میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بچے کو تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کر دیا جبکہ اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں 4 سال کی بچی مبینہ طور پر اغوا، 15 لاکھ روپے تاوان طلب

    گزشتہ روز کراچی کے علاقے سول لائنز ہجرت کالونی سیکٹر ڈی ٹو گلی نمبر 32 سے کمسن بچی مائرہ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا تھا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں مائرہ کی بڑی بہن کو اغوا کاروں کے پیچھے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اہل خانہ کے مطابق اغوا کاروں نے بچی کی بازیابی کے لیے 15 لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے، والد کا کہنا تھا کہ بچی کی بڑی بہن نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی لیکن اغوا کار بچی کو لے کر فرار ہوگئے۔

  • 12 گھنٹے سے  لاپتہ 4 سالہ بچے کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد

    12 گھنٹے سے لاپتہ 4 سالہ بچے کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد

    بہاولنگر : بستی آرائیاں میں 12 گھنٹے سےلاپتہ 4 سالہ بچے کی لاش ہمسائے کے گھر برآمد کرلی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی بستی آرائیاں سے گزشتہ بارہ گھنٹے سے لاپتہ لڑکے کی لاش برآمد کر لی گئی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ چار سالہ محسن کی لاش ہمسائے کے گھر سےملی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطہ کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    ڈی پی او حافظ کامران اصغر کے نوٹس پر مقدمہ درج کیا گیا تاہم بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔