Tag: 4 سہولت کار گرفتار

  • ڈیفنس میں ایس ایس پی کے گھر ڈکیتی، 4 سہولت کار گرفتار

    ڈیفنس میں ایس ایس پی کے گھر ڈکیتی، 4 سہولت کار گرفتار

    کراچی: ڈیفنس میں ایس ایس پی کے گھر ڈکیتی کے واقعے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے 4 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی توحید الرحمان کے ڈیفنس میں واقع گھر پر کچھ دنوں پہلے ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، مسلح ملزمان نے ایس ایس پی کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی، واردات کے وقت گن مین سرکاری رائفل تکیے ک نیچے رکھ کر سو رہا تھا۔

    ملزمان 90 لاکھ روپے مالیت کے ڈالرز، 10 لاکھ روپے، ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے زیورات اور فونز لے گئے تھے۔

    ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں زیراستعمال گاڑی برآمد کرلی ہے، 3 ملزمان گاڑی کرائے پر لینے میں ملوث ہیں۔

    تفتیشی پولیس نے بتایا کہ ڈکیتی میں لگژری گاڑی استعمال کی گئی، فوٹیج میں ایک ملزم کو بنگلے کی دیوار کود کر داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کا ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-robbers-looted-ssp-house/