Tag: 4 غیر ملکی گرفتار

  • سعودی عرب: مکہ مکرمہ سے 4 غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب: مکہ مکرمہ سے 4 غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے فرضی حج ادارے کے لیے سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم چلانے پر 4 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی گشتی فورس نے سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 3 اور ایک یمن شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سیکیورٹی فورس کے مطابق یہ تمام لوگ فرضی حج خدمات کے بارے میں سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم چلانے میں مصروف تھے، غیرملکیوں کو حج کی خدمات کے گمراہ کن اشتہارات کے ذریعے راغب کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

    مذکورہ افراد کو گرفتار کرکے لیپ ٹاپ اور دیگر چیزوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

    سیکیورٹی فورس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ دائر کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں سے کیس عدالت کو بھیجا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام سے کہا ہے کہ حج کے لیے پرمٹ کا حصول لازمی ہے۔ پرمٹ کے حصول کے لئے یونیفائیڈ پورٹل ’تصریح‘ کی سہولت فراہم موجود ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے امسال فریضہ حج ادا کرنے کے خواہش مندوں سے درخواست کی گئی ہے کہ حج امور کو بہتر بنانے اور دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حج پرمٹ کی شرط عائد کی گئی ہے تاکہ حج کے دوران مشکلات سے بچا جاسکے۔

    وزارت حج کے مطابق حج ویزے کے علاوہ کسی قسم کے ویزے پر آنے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جن افراد کے پاس حج پرمٹ نہیں ہوگا ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    سعودی وزارت حج کا عمرہ زائرین کو انتباہ

    وزارت حج نے فرضی حج اداروں کے حوالے سے جعل سازوں سے بھی ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حج کے حوالے سے فرضی کمپنیوں کے ناموں سے جعل سازوں سے خبردار رہیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچ سکیں۔

  • سعودی عرب میں 4 غیر ملکی گرفتار، وجہ سامنے آگئی

    سعودی عرب میں 4 غیر ملکی گرفتار، وجہ سامنے آگئی

    سعودی عرب کے ریاض ریجن پولیس نے مساج سینٹر میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 4 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’کارروائی سماجی تحفظ اور انسانی سمگلنگ کے انسداد کے لیے قائم محکمے کے تعاون کی گئی ہے‘۔

    رپورٹس کے مطابق ’مذکورہ مساج سینٹر کے خلاف شکایت کا اندراج ہوا ہے جس پر کارروائی کی گئی ہے‘۔

    متعلقہ بلدیاتی اتھارٹی کی جانب سے مساج سینٹر پر عائد سزاؤں اور جرمانوں کے ضوابط نافذ کئے گئے ہیں جبکہ گرفتار شدگان کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

    قبل ازیں سعودی عرب میں ریاض ریجن کی پولیس نے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی سیکیورٹی اینڈ کامبیٹنگ ہیومن ٹریفکنگ کرائمز کے ساتھ مل کر انسداد انسانی سمگلنگ کے جرائم کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 2 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ریاض پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے غیرملکی یمن سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے اپنے ہم وطن 8 یمنی بچوں کو پبلک مقامات اور سڑکوں پر گداگری کے لیے بھی استعمال کیا تھا۔

    ریاض پولیس کے مطابق ان بھکاریوں کی نگرانی کی گئی اور اصل کارندوں تک پہنچنے کے لیے نشاندہی کے بعد فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے دونوں غیرملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا، بچوں سے گداگری کرانے سے حاصل ہونے والی رقم کو بھی ضبط کرلیا گیا۔

    سعودی عرب: رمضان کے اوقاتِ کار اور عید الفطرکی تعطیلات کا اعلان

    ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کے بعد غیر ملکیوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ امن عامہ فورس نے اس حوالے سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وڈیو بھی جاری کی ہے۔