Tag: 4 فلسطینی شہید

  • اسرائیلی فورسز کی غزہ میں فضائی بمباری، 4 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

    اسرائیلی فورسز کی غزہ میں فضائی بمباری، 4 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

    یروشلم : غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی دفاعی افواج نے مقبوضہ غزہ کی پٹی پر فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر قابض اسرائیل کی ایئر فورس کی جانب سے اتوار کے روز غزہ کی پٹی پر رہائشی آبادی کو شدید فضائی بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ظالم اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ غزہ کی پٹی میں علیٰ الصبح بم گرائے گئے تھے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ 4 نوجوان شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ عماد نصیر اور چار افراد سمیت ایک حاملہ خاتون اپنے ایک سالہ بچے کے ہمراہ شہید ہوگئی جبکہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب صیہونی ریاست کی درندہ صفت فورسز کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج کی جانے والی فضائی بمباری میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے 200 راکٹ حملوں کے نتیجے میں کی گئی ہے۔

    اسرائیلی فورسز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں 80 سالہ فلسطینی خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : غزہ : اسرائیلی فضائیہ کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

    یاد رہے کہ اپریل کے اواخر میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ظالم فوجیوں کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کی پٹی میں واقع اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی گئی ہے تاہم اسرائیل کی فضائی کارروائی کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

  • غزہ : اسرائیلی فورسزکی فائرنگ‘ 4 فلسطینی شہید‘ 955 زخمی

    غزہ : اسرائیلی فورسزکی فائرنگ‘ 4 فلسطینی شہید‘ 955 زخمی

    یروشلم: غزہ میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے4 فلسطینی شہید اور950 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں کی جانب سے جمعے کے روز کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے پراسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس سے 3 فلسطینی شہید اور 950 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ہفتے کے روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جس سے دو روز میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ مارچ سے ہونے والے احتجاج میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے اب تک 45 فلسطینی شہید اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی فوج سرحد پرلگی باڑ کی دوسری جانب سے اسنائپرز کا استعمال کرتی ہے جبکہ فضائیہ کا بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔


    غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 شہری شہید‘ 1500 زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 31 مارچ کو فلسطینی عوام کی جانب سے اسرائیلی بارڈر پر کیے جانے والے احتجاج پراسرائیلی فورسز کی شدید فائرنگ سے 17 شہری شہید جبکہ 1500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی قبضے اور مقامی افراد کو بے دخل کرنے کے 70 سال پورے ہونے کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور 15 مئی کو وسیع پیمانے پرسرحدی باڑ کےساتھ احتجاج کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسرائیلی فورسزکی فائرنگ‘ 4 فلسطینی شہید‘  160زخمی

    اسرائیلی فورسزکی فائرنگ‘ 4 فلسطینی شہید‘ 160زخمی

    غزہ : امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرین پراسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق جبکہ 160 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف غزہ، مغربی کنارے، بیت الحم اور دیگر علاقوں میں ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور امریکی صدر کے خلاف احتجاج کیا۔

    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید جبکہ 160 افراد زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں ویل چیئر پراحتجاج میں شریک 29 سالہ ابراہیم ابو تریاب بھی شامل ہے۔


    امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


    دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے فلسطینیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کی تصدیق کی تاہم فائرنگ سے شہید ہونے والے ابراہیم ابو تریاب کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکارکردیا۔

    خیال رہے کہ ابراہیم ابو تریاب 2008 میں اسرائیل کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے حملے میں اپنی دونوں ٹانگیں کھو چکے تھے۔


    غزہ: اسرائیلی فوج کا حملہ،7 فلسطینی شہید،14زخمی


    یاد رہے کہ 31 اکتوبرکو اسرائیلی فوج نے آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 7 فلسطینیوں کو شہید جبکہ 14 کو زخمی کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔