Tag: 4 لاکھ ایڈوانس ٹکٹس

  • شاہ رُخ خان کی پٹھان ریلیز ہوتے ہی چھاگئی

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رُخ خان کی تنازعات سے گھری فلم ’پٹھان‘ بھارت سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ریلیز کر دی گئی۔

    شاہ رُخ خان 2018 کی آخری فلم ’زیرو‘ کے 4 سال کے بعد بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئے ہیں ’پٹھان‘ میں ان کے ساتھ بالی وڈ اسٹائل کوئین دیپیکا اور ایکشن ہیرو جان ابراہم  مرکزی کردار نبھا ر ہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پٹھان کے ریلیز ہونے سے پہلے ہی 4 لاکھ ایڈوانس ٹکٹس فروخت کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا،  ایکشن تھرلر سے بھر پور فلم کو  ریلیز ہونے کے ساتھ ہی پھر پور پزیرائی مل رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک چھوٹی سی کلپ گردش کررہی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے ایکشن سین کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    فلم میں سلمان خان نے بھی کیمیو رول ادا کیا ہے جہاں وہ چلتی ٹرین میں دھواں دار انٹری دیتے ہوئے پٹھان کو بچانے پہنچتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق فلم کے اس ہفتے کے اختتام پر 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔