Tag: 4 مزدور جاں بحق

  • قلات : ٹیوب ویل پر کام کرنے والے 4 مزدور فائرنگ سے جاں بحق

    قلات : ٹیوب ویل پر کام کرنے والے 4 مزدور فائرنگ سے جاں بحق

    کوئٹہ : قلات میں فائرنگ سے ٹیوب ویل پر کام کرنے والے افراد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں چار مزدوروں نے موقع پر ہی جان دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹیوب ویل کی تنصیب کرنے والے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق افراد ہونے والے دو مزدوروں کا تعلق رحیم یار خان جبکہ دو کا تعلق صادق آباد سے بتایا جارہا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق مقتولین کی شناخت ذیشان ،خالد، دلاورحسین اور محمد امین کے نام سے ہوئی ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چاروں مقتولین مقامی زمیندار کے ٹیوب ویل کی ڈرلنگ کا کام کررہے تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائیے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد صادق آباد روانہ کردیا گیا۔

    اس حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے مزدوروں کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

    دونوں شخصیات نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم محنت کشوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مزدوروں، محنت کش افراد کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • فیکٹری میں آگ لگنے سے 4 مزدور جاں بحق

    فیکٹری میں آگ لگنے سے 4 مزدور جاں بحق

    گوجرانوالہ میں لوہا پگھلانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 4 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زحمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے دیوان روڈ پر فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں 8 سے زائد مزدور لوہا پگھلانے کی بھٹی پر کام کررہے تھے جبکہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

     گزشتہ روز گوجرانوالہ کے تھانہ کھیالی کے علاقے میں واقع حفیظ میٹل فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    ریسکیو ذرائع کے اس حوالے سے بتایا تھا کہ دھماکے کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ریحان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔