Tag: 4 ملزمان گرفتار

  • انڈرپاس میں شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

    انڈرپاس میں شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

    لاہور: بیجنگ انڈرپاس میں شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ڈی آئی جی نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مغل پورہ میں کار سوار شہری کو نجی سیکیورٹی گارڈز نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کانوٹس لےکر خصوصی ٹیم تشکیل دی تھیں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جاسکے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائےگا، گارڈ فراہم کرنیوالی نجی سیکیورٹی کمپنی کیخلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    فیصل کامران نے کہا کہ ملزمان نے شہری عمران پر تشدد کیا، سرعام فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلایا، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، قانون ہاتھ میں لینے والا جیل جائےگا۔

    خیال رہے کہ لاہور میں واقع بیجنگ انڈر پاس میں ویگو ڈالے پر سوار گارڈز نے شہری پر گولیاں چلائی تھیں، گارڈز کار سوار پر تشدد بھی کرتے رہے، متاثرہ شہری نے فائرنگ کرنے والے گارڈ کو پکڑنے کی کوشش کی۔

    ترجمان ڈولفن فورس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی آواز سن کر ڈولفن ٹیم نمبر 17 موقع پر پہنچی، ملزمان رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    https://urdu.arynews.tv/guards-of-a-double-cabin-vehicle-torture-a-citizen-in-lahore/

  • ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، تفتیش کے دوران اہم انکشافات

    ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، تفتیش کے دوران اہم انکشافات

    کراچی: پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے  انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور ضلع ایسٹ پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور گلشن معمار گڈاپ ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے طابق گرفتار ملزمان میں جواد علی عرف جاوید عرف فرحان، سجاد علی عرف جانی، رب نواز عرف ربو اور عابد علی عرف فہد بنگالی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

      ترجمان رینجرز کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ چار مختلف گروہ آپس میں مل کر ڈکیتیوں، موٹر سائکلیں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور اپنے اپنے گروہ بھی چلا رہے ہیں۔

    ملزمان نے اعتراف کیا کہ یہ چاروں گروہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گڈاپ ٹاؤن اور گلشن معمار کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ترجمان  کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 12 تا 15شہریوں کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران موبائل فون اور نقدی چھیننے کے علاوہ 250سے زائد موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کر کے ساکران بلوچستان میں بیچنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

     ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ملزمان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 19 سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں، گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کیلئے ضلع ایسٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • 20 سالہ رکشہ ڈرائيور کے قتل میں ملوث 4 ملزم گرفتار

    20 سالہ رکشہ ڈرائيور کے قتل میں ملوث 4 ملزم گرفتار

    فیصل آباد: 20سالہ رکشہ ڈرائيور وشال مسیح کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ریکارڈیافتہ رہزن ملزمان نےوشال کو رکشہ چھیننے کے لئے اغواکیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بیس سالہ رکشہ ڈرائيور وشال مسیح کے قتل میں ملوث چار ملزم گرفتار کرلیے گئے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان میں امتیازمسیح، اس کا بھائی فراز، ساتھی ہارون اور بادل شامل ہیں، ملزمان ڈکیتی، رہزنی اور ناجائز اسلحے کے متعدد مقدمات میں ملوث ہیں۔

    ریکارڈ یافتہ رہزن ملزمان نے وشال کو رکشہ چھیننے کے لئے اغوا کیا تھا جبکہ ملزمان نے ایک ساتھی کے پہچانے جانے پر چھری سے وشال کا گلا کاٹ دیا تھا۔

    ہری سنگھ والا کا رہائشی وشال انیس فروری کو لاپتا ہوا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ روشن والا میں درج کیا گیا تھا، جس کے چار روز بعد نہر سے وشال کی بوری بند تشدد زدہ لاش ملی تھی۔

  • کراچی ایئرپورٹ سے سنگین مقدمات اور جعلی ویزے میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ سے سنگین مقدمات اور جعلی ویزے میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ سے سنگین مقدمات اور جعلی ویزے میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین مقدمات اور جعلی ویزے میں مطلوب 4 ملزمان گرفتارکرلئے۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سہیل انجم, محمد اشرف، عبدالعزیز اور محمد سرور شامل ہیں ، ملزم سہیل انجم اور محمد اشرف پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے جبکہ ان ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے۔

    ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل انجم کو یو اے ای سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، ملزم کا تعلق سوات سے ہے، اس کے خلاف سال 2012 میں صدر پولیس اسٹیشن چکوال میں مقدمہ درج تھا۔

    ملزم محمد اشرف کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا،ملزم محمد اشرف کا تعلق ناروال سے ہے،ملزم کے خلاف رواں سال تھانہ شاہ غریب ناروال میں مقدمہ درج کیا گیا بعد ازاں ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    ملزم عبدالعزیز اور محمد سرور کے پاسپورٹ پر جنیوا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ملزمان نے جنیوا میں رہائش پزیر ایجنٹ سے 35 ہزار روپے فی کس کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے تھے، تاہم ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے نیو انارکلی اور ہال روڈ میں گینگ کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، اس کارروائی میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے 25 لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کرلی گئی، ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلی گئی ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزموں میں سعید ابرارشاہ، کامران عرف برقتی، زاہد، توحید احمد شامل ہیں، ٹارگٹ کلرتوحید احمد کا تعلق مذہبی سیاسی جماعت سے ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم توحید احمد 2 اہلکاروں سمیت5 افراد کوقتل کرچکا ہے، ٹارگٹ کلر محمد زاہد کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم محمد زاہد سانحہ 12مئی اورقتل کی واردات میں مطلوب تھا، ملزم کامران عرف برقتی کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزم سال 2013 سے پولیس مقابلے کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم ابرارشاہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزمان کومچھرکالونی، لائنزایریا، سرجانی، شاہ فیصل سے گرفتار کیا گیا۔

    کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور نیوکراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے تھے۔

  • کراچی:شرافی گوٹھ میں پولیس اوررینجرزکی مشترکہ کارروائی‘ 4 ملزمان گرفتار

    کراچی:شرافی گوٹھ میں پولیس اوررینجرزکی مشترکہ کارروائی‘ 4 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ بمع گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں گولیاں پولیس موبائل کوبھی لگیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے، ملزم سلیم، کامران، اقبال اور ناظم سے تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹرسمیت 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    ادھر کھوکراپار میں پولیس نے کارروائی کے دوران 2 ملزمان محمد شاہد اور سید دانش کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

    رینجرز نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیے

    یاد رہے کہ رواں ماہ 6 جنوری کو سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 4 ملزمان گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 4 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کے دوران دو اسٹریٹ کریمنل گرفتار کیے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ لوٹا گیا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

    دوسری جانب ماڈل کالونی کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ادھر سول لائن پولیس نے کاروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے دواہم کمانڈر گرفتار کرلیے،ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور کلاشنکوف برآمد کرلی گئی۔

    کراچی کے علاقے سرجانی سیف المری گوٹھ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    کراچی : رینجرز کی کارروائی‘ موٹرسائیکل لفٹرگروہ کے4 کارندے گرفتار


    یاد رہے کہ دو روز قبل سندھ رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کا تعلق موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے گروہ سے تھا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان ملیر، سرجانی، لانڈھی اور کمرشل علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔