Tag: 4 نوجوان زخمی

  • ویڈیو: کار ریسنگ کے دوران 2 گاڑیوں میں خوفناک ٹکر، 4 نوجوان زخمی

    ویڈیو: کار ریسنگ کے دوران 2 گاڑیوں میں خوفناک ٹکر، 4 نوجوان زخمی

    کراچی میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار نوجوان زخمی ہوگئے جب کہ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ خوفناک حادثہ ملیر کینٹ روڈ پر پیش آیا جہاں دو گاڑیوں میں زوردار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑیاں تباہ ہوگئیں جب کہ ان میں سوار چار نوجوان زخمی ہوگئے۔

    حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ایک گاڑی کا انجن نکل کر سڑک پر دو جا گرا اور گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی فٹ پاتھ کے قریب جا کر رکی جب کہ دوسری گاڑی کے اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ جمعہ کی علی الصباح چار بجے کے قریب مبینہ طور پر کار ریکسنگ کے دوران تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کار سواروں نے کارروائی سے منع کر دیا ہے اور پولیس کو کہا جا رہا ہے کہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے۔

  • برطانیہ: چاقو زنی کی ایک اور واردات، 4 نوجوان زخمی

    برطانیہ: چاقو زنی کی ایک اور واردات، 4 نوجوان زخمی

    لندن : برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نامعلوم افراد کا کم عمر نوجوانوں پر چاقو سے حملہ، چاقو زنی کی واردات میں 4 نوجوان زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لڑکوں کے ایک نتعصب پسند گروہ نے دن دہاڑے سڑک پر پیدل جانے والے 4 نوجوانوں کو تعصب کی بنیاد پر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تصب کی بیناد پر زخمی ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 15 سے 16 برس کے درمیان ہے جن میں سے ایک نوجوان کی حالت تشویش ناک ہے تاہم دیگر نوجوانوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میٹرو پولیٹین پولیس نے 15 سال سے 16 برس عمر کے چھ نوجوانوں پر حملہ کرکے چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جو تاحال پولیس کی تحویل میں ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چاروں زخمی جنوبی لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز بچوں پر چاقو بردار گروپ کا حملہ اچانک ہوا تھا جس کے متعلق کچھ بھی کہنا تھا قبل از وقت ہوگا۔

    واقعے کے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں نے گھر کے باہر ’ایک کم عمر لڑکے کو مدد کے لیے پکارتے اور چند نوجوانوں کو باگتے ہوئے دیکھا تھا‘۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں موسکو 17 میوزیکل گروپ کے ایک اور گلوکار کو تشدد کے بعد اسی مقام پر چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا، جہاں اس کے دوست کو موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جس کے باعث لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں اب تک 50 سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں۔