Tag: 4 ڈاکو گرفتار

  • کراچی میں پولیس کی کارروائی‘ 4 ڈاکو گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائی‘ 4 ڈاکو گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے علاقے لیاقت آباد سپرمارکیٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں کو لوٹتے تھے اور گھروں میں لوٹ مار کی بھی کئی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

    ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بر آمد کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


    کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، بی ایل اے کمانڈر سمیت 19 گرفتار


    خیال رہے کہ گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 کارکنان سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 23 جنوری کو کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • کراچی: پولیس کی کارروائیاں‘ ٹارگٹ کلرہلاک‘4 ڈاکوگرفتار

    کراچی: پولیس کی کارروائیاں‘ ٹارگٹ کلرہلاک‘4 ڈاکوگرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں ایک ٹارگٹ کلر ہلاک جبکہ 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے کورنگی میں ایس آئی یو کی کارروائی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک ٹارگٹ کلرعابد ہلاک اور دوسرا فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ٹارگٹ کلرعابد نے اجمیرنگری تھانے کی حدود میں ایک کانسٹیبل کو قتل کیا تھا۔

    دوسری جانب پولیس نے کراچی میں محمد خان گوٹھ میں کارروائی کرکے دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کےقبضےسے 2 پستول اورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔

    ادھر کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب 3ڈاکوؤں نےکار سوارکولوٹ کرفرارہونےکی کوشش کی، کارسوارنے ڈکیتوں کا تعاقب کرکے کارسے ٹکرمار کر 2 کوزخمی کردیا۔

    ڈاکوؤں کودیکھ کرعوام جمع ہوگئی اورڈکیتوں کی درگت بنا دی، ڈکیتوں کا ایک ساتھی فرار ہوگیا جبکہ زخمی ڈکیتوں کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔


    لیاقت آباد، مزار کی چھت پرچھپایا گیا اسلحہ برآمد


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے حاجی مرید گوٹھ کے قبرستان میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے مزار کی چھت سے اسلحہ اور گولیاں بر آمد کرلیں تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔