Tag: 4 کشمیری نوجوان شہید

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، 4 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، 4 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج نے وادی میں آج مزید 4 نہتے نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کےضلع کلگام اور اسلام آباد میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 4 کشمیری نوجوان شہید کردیا، نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے کلگام اور اسلام آباد کے علاقوں کا محاصرہ کیا جبکہ بھارتی فوج نے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی بھی کی، محاصرے کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت معطل کر دی۔

    اس سے قبل رواں ہفتے 9 جون کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران 9 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

    واضح رہے کہ کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی فورسزنے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کیا، 2 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 249 گھروں کوتباہ کیا جبکہ پیلیٹ گن کے چھروں سے 827 کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارت کی بربریت تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ غاصب بھارتی فورسز نےضلع راجوڑی کے گاؤں راواریاں تلہ میں فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

    نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس پرقابض بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑکی گولیاں برسائی گئیں۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان زخمی ہوگئے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 2 نوجوان شہید

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ 20 مارچ 2018 کو قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہلمت پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔