Tag: 4 arrest

  • سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، چار ٹارگٹ کلرز گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، چار ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،۔

    تفصیلات کے مطابق کرائم ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کراچی سے چار خطرناک روپوش ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا، ایس ایس پی عثمان باجوہ کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز میں شعیب، احمد خان، محمد شاہد اور محمد پرویز شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    ملزمان نے1995، 2010 ، 2012 اور 2013 میں شہرکے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کی، ملزمان پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور حملے میں بھی ملوث ہیں، پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

  • کراچی: کھارادر،جمشید کوارٹر میں پولیس مقابلے، 4ملزمان گرفتار

    کراچی: کھارادر،جمشید کوارٹر میں پولیس مقابلے، 4ملزمان گرفتار

    کراچی: کھارادر اور جمشید کوارٹر کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، دوسری جانب گلشن اقبال تیرہ ڈی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کھارادر کے علاقے میں شہریوں سے لوٹ مارکرنے والے ڈاکوؤں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تاجروں سے لوٹ مار سمیت بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو اسلحے کے زور پر لوٹتے تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

    دوسری جانب جمشید کوارٹر کے علاقے سے پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو افضل کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، پولیس کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے، جس کے خلاف مختلف تھانوں میں چھ سے زائد مقدمات درج ہیں۔

    گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اس دوران علاقے کی ناکہ بندی کی گئی، تمام داخلی اور خارجی راستے بند کرکے مخصوص مقامات کی تلاشی کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔