Tag: 4 august

  • سپریم کورٹ میں  سانحہ آرمی پبلک ‌‌اسکول کیس کی سماعت 4 اگست کو ہوگی

    سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک ‌‌اسکول کیس کی سماعت 4 اگست کو ہوگی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک ‌‌اسکول کیس کی سماعت 4 اگست کو ہوگی ، چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس پشاور کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا، چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ 4 اگست کو سماعت کرے گا۔

    اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ سانحہ اے پی ایس میں انکوائری کمیشن اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا چکا ہے۔

    یاد رہے فوکل پرسن اے پی ایس کمیشن کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول انکوائری کمیشن کی رپورٹ تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کمیشن کی جانب سے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جبکہ 101 گواہان اور 31 پولیس، آرمی اور دیگر آفیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔

    خیال رہے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شہدا کے والدین کی درخواست سال 2018 میں کمیشن قائم کیا گیا تھا، کمیشن کی سربراہی پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان کررہے تھے۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نےعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔

    آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی۔

    پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کر دی گئی تھی، جس کے بعد آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث کچھ مجرمان کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے۔

  • پھانسی کے منتظر شفقت حسین کو کل تختہ دار پر لٹکادیا جائے گا

    پھانسی کے منتظر شفقت حسین کو کل تختہ دار پر لٹکادیا جائے گا

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا یافتہ سات سالہ بچے کے قاتل شفقت حسین کو آج پھانسی دے دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق  سات سالہ بچے کے قتل کے مجرم شفقت حسین کو کل صبح چار اگست کو سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی جائے گی۔

    اس سے قبل مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ کئی مرتبہ ملتوی ہوئے تھے، مجرم نے تاوان نہ ملنے پر سن دو ہزار ایک میں سات سالہ بچے کو قتل کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ شفقت حسین  کی پھانسی کے معاملے پر وزارتِ داخلہ نے بھی نوٹس لیا تھا، جس کے بعد اس کی پھانسی پر عمل درآمد کچھ عرصے کیلئے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ یورپی یونین کے عہدیداران نے بھی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد نہ کرنے کی اپیل کی تھی جسے حکومت کی جانب سے مسترد کر دیا گیاتھا۔

  • چئیرمین پیمرا کیس:ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کا حکم

    چئیرمین پیمرا کیس:ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کا حکم

    اسلام آباد:سپریم کورٹ نے وفاق کے وکیل کو چئیرمین پیمرا کیس میں دو دن میں نئی ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں چیرمین پیمرا کیس کی سماعت کی سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے وفاق کے وکیل فاروق شیخ سے استفسار کیا کہ اس کیس میں آپ کس کی نمائندگی کر رہے ہیں،

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اپیل میں آپ وفاق اور پرائیویٹ لوگوں کی نمائندگی کر رہے تھے جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں اس کیس میں وفاق کی نمائندگی کر رہا ہوں، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اس طرح تو مفادات کا ٹکراؤ ہو جائے گا فاروق شیخ نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم مقام چیئرمین پیمرا اور ممبران کو ہٹایا جس سے کئی کام رک گئے ہیں،

    میڈیاکی موجودہ صورتحال میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ سپریم کورٹ نے وفاق کے وکیل کو دو دن ترمیم شدہ درخواست دائر کرنے کا حکم دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ صرف وفاق کی نمائندگی کریں جبکہ قرار دیا کہ پرائیوٹ لوگ الگ سے وکیل کا انتظام کریں بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت چار اگست تک ملتوی کر دی۔