پشاور: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے 5 ناراض رہنماؤں میں سے 4 نے سینیٹ انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں حکومتی وفد کے ناراض امیدواروں سے مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کے 5 ناراض امیدواروں میں سے 4 سینیٹ انتخابات سے دستبردارہوگئے۔
جنرل نشست پر وقاص اورکزئی اور عرفان سلیم دستبردار ہوئے جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سابق آئی جی سید ارشاد حسین نے سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ خواتین کی نشست پر متبادل امیدوارعائشہ بانو بھی دستبردار جبکہ ایک ناراض امیدوار خرم ذیشان نے دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔
سینیٹ کے انتخابات سے دستبردار ہونے والے امیدواروں عرفان سلیم اور عائشہ بانو کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو کچھ کیا پارٹی کے مفاد میں کیا اور انتخابات سے دستبرداری بھی پی ٹی آئی کی بہتری کےلئے کی ہے۔
مزید پڑھیں : جو ہو رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر ہو رہا ہے، علی امین گنڈاپور
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کے پی میں الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر ہو رہا ہے۔
مشاورتی ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں خرید و فروخت کو ہارس ٹریڈنگ نہیں بلکہ ڈنکی ٹریڈنگ کہتا ہوں۔
سینیٹ میں خرید وفروخت اس سے بھی گھٹیا کام ہے، اس لیے فیصلہ کیا کہ کے پی سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت نہیں ہونی چاہیے۔
https://urdu.arynews.tv/senior-pti-leaders-letter-to-disgruntled-candidates/